تعاون کی وزارت
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ 8 ستمبر کو نئی دہلی میں امداد باہمی کے ریاستی وزراء کی دو روزہ نیشنل کانفرنس کا افتتاح کریں گے
وزیر اعظم جناب نریندر مودی ’سہکار سے سمردھی‘ کے اپنے وژن کے ذریعے کوآپریٹیو سے وابستہ لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے پابند عہد ہیں
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امیت شاہ کی متحرک قیادت میں، امداد باہمی کی وزارت کوآپریٹو سیکٹر کی ترقی کو ایک نئی تحریک دینے، اسے مضبوط بنانے اور اسے ہمہ گیر ترقی کا ماڈل بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے
یہ کانفرنس شرکاء کے درمیان بات چیت اور تال میل کے ذریعے قابل عمل پالیسی/پلاننگ فریم ورک تیار کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی
Posted On:
06 SEP 2022 6:35PM by PIB Delhi
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ 8 ستمبر کو نئی دہلی میں امداد باہمی کے ریاستی وزراء کی ایک دو روزہ نیشنل کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ امداد باہمی مرکزی وزیر مملکت جناب بی ایل ورما کے ساتھ امداد باہمی کے وزراء اور ایڈیشنل چیف سکریٹریز، پرنسپل سکریٹریز، کوآپریٹیو کے رجسٹرار اور 36 ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کے نمائندے کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی ’سہکار سے سمردھی‘ کے اپنے وژن کے ذریعے کوآپریٹیو سے وابستہ لوگوں کی زندگیوں میں ایک مثبت تبدیلی لانے کے لیے پابندی عہد ہیں۔ اس وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں 6 جولائی 2021 کو امداد باہمی کی وزارت تشکیل دی گئی۔ امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امیت شاہ کی متحرک قیادت میں امداد باہمی وزارت کوآپریٹو سیکٹر کی ترقی کو ایک نئی تحریک دینے، اسے مضبوط بنانے اور اسے ہمہ گیر ترقی کاماڈل بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔
یہ کانفرنس مندرجہ ذیل اہم موضوعات پر شرکاء کے درمیان بات چیت اور تال میل کے ذریعے ایک قابل عمل پالیسی/پلاننگ بندی کا فریم ورک تیار کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی، جس میں نہ صرف کوآپریٹیو کی پوری زندگی کا احاطہ کیا جائے گا، بلکہ ان کے کاروبار اور حکمرانی کے تمام پہلوؤں پر بھی توجہ دی جائے گی۔
1۔ پالیسی معاملات
- نیشنل کو آپریشن پالیسی
- نیشنل کوآپریٹو ڈیٹا بیس
2۔ نئی مجوزہ اسکیمیں
- ہر ایک پنچایت میں پی اے سی ایس
- زرعی اور دیگر پروڈکٹس کی برآمدات
- آرگینک پروڈکٹس کا پروموشن اور مارکیٹنگ
- کوآپریٹیوز کی نئے علاقوں تک توسیع
3۔ پی اے سی ایس اور ماڈل بائی لاز سے متعلق موضوعات
- پی اے سی ایس کمپیوٹرائزیشن
- ناکارہ پی اے سی ایس کے احیاء کے لیے ایکشن پلان
- پی اے سی ایس کے ماڈل بائی لاز
- ریاستی کوآپریٹو قوانین میں یکسانیت لانا
4۔ پرائمری کوآپریٹو سوسائٹیاں
- طویل مدتی فنانسنگ کو ترجیح
- مِلک کوآپریٹو سوسائٹیاں
- فش کوآپریٹو سوسائٹیاں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U- 9952
(Release ID: 1857214)
Visitor Counter : 109