وزارت خزانہ
ریونیو خسارے کی گرانٹ 7183.42 کروڑ روپے، 14 ریاستوں کو جاری کیے گئے
موجودہ مالی سال میں اب تک ریاستوں کو جاری کردہ ریونیو خسارے کی کل گرانٹ43100.50 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے
ریاستوں کو 2022-23 میں کل 86201 کروڑ روپے ریونیو خسارہ گرانٹ ملے گی
Posted On:
06 SEP 2022 1:53PM by PIB Delhi
وزارت خزانہ کے محکمہ اخراجات نے، منگل کو 14 ریاستوں کو پوسٹ ڈیولیشن ریونیو خسارہ (پی ڈی آرڈی) گرانٹ کی 6ویں ماہانہ قسط 7183.42 کروڑ روپے کی جاری کی ہے۔ یہ گرانٹ پندرہویں مالیاتی کمیشن کی سفارشات کے مطابق جاری کی گئی ہے۔
پندرہویں مالیاتی کمیشن نے 14 ریاستوں کو مالی سال 2022-23 کے لئےکل 86201 کروڑ روپے پوسٹ ڈیولیشن ریونیو خسارہ گرانٹ کی سفارش کی ہے۔ تجویز کردہ گرانٹ، محکمہ اخراجات کی طرف سے تجویز کردہ ریاستوں کو، 12 یکساں ماہانہ قسطوں میں جاری کی جاتی ہے۔ ستمبر 2022 کے مہینے کے لیے چھٹی قسط کے اجراء کے ساتھ، 2022-23 میں ریاستوں کو جاری کردہ ریونیو خسارے کی گرانٹس کی کل رقم بڑھ کر 43100.50 کروڑ روپے ہو گئی ہے۔
ریاستوں کو آئین کے دفعہ 275 کے تحت، پوسٹ ڈیولیشن ریونیو خسارے کی گرانٹس فراہم کی جاتی ہیں۔ منتقلی کے بعد ریاستوں کے ریونیو کھاتوں میں فرق کو پورا کرنے کے لیے یکے بعد دیگرے مالیاتی کمیشنوں کی سفارشات کے مطابق ریاستوں کو گرانٹس جاری کی جاتی ہیں۔
یہ گرانٹ حاصل کرنے کے لیے ریاستوں کی اہلیت اور 21- 2020 سے 26- 2025 کی مدت کے لیے گرانٹ کی مقدار کا فیصلہ، پندرہویں مالیاتی کمیشن نے اس مدت کے دوران منتقلی کا جائزہ لینے کے بعد، ریاست کے محصولات اور اخراجات کے تخمینے کے درمیان فرق کی بنیاد پر کیا تھا۔
جن ریاستوں کو پندرہویں مالیاتی کمیشن نے23- 2022 کے دوران پوسٹ ڈیولیشن ریونیو خسارہ گرانٹ کی سفارش کی ہے وہ ہیں: آندھرا پردیش، آسام، ہماچل پردیش، کیرالہ، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، پنجاب، راجستھان، سکم، تریپورہ، اتراکھنڈ اور مغربی بنگال۔
سال23- 2022 کے لیے تجویز کردہ پوسٹ ڈیولیشن ریونیو خسارہ گرانٹ اور ریاستوں کو چھٹی قسط کے طور پر جاری کی گئی رقم کی ریاست وار تفصیلات درج ذیل ہیں:
ریاست وار جاری کردہ پوسٹ ڈیولیشن ریونیو خسارہ گرانٹ (پی ڈی آر ڈی جی)
(روپے کروڑ میں)
نمبر شمار
|
ریاست کا نام
|
ستمبر2022 کےمہینے کے لئےجاری کردہ چھٹی قسط
|
2022-23کے دوران ریاستوں کو جاری کردہ مجموعی پی ڈی آر ڈی جی
|
1
|
آندھرا پردیش
|
879.08
|
5274.50
|
2
|
آسام
|
407.50
|
2445.00
|
3
|
ہماچل پردیش
|
781.42
|
4688.50
|
4
|
کیرالہ
|
1097.83
|
6587.00
|
5
|
منی پور
|
192.50
|
1155.00
|
6
|
میگھالیہ
|
86.08
|
516.50
|
7
|
میزورم
|
134.58
|
807.50
|
8
|
ناگالینڈ
|
377.50
|
2265.00
|
9
|
پنجاب
|
689.50
|
4137.00
|
10
|
راجستھان
|
405.17
|
2431.00
|
11
|
سکم
|
36.67
|
220.00
|
12
|
تریپورہ
|
368.58
|
2211.50
|
13
|
اتراکھنڈ
|
594.75
|
3568.50
|
14
|
مغربی بنگال
|
1132.25
|
6793.50
|
*****
U.No.9945
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1857198)
Visitor Counter : 187