سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
بھارت آنے والی موٹر گاڑیوں، غیر ٹرانسپورٹ گاڑیوں سے متعلق قواعدوضوابط 2022 کے لیے نوٹیفکیشن جاری
Posted On:
05 SEP 2022 1:17PM by PIB Delhi
سڑک ٹرانسپورٹ اورشاہراہوں کی وزارت نے مورخہ 2ستمبر2022 کو نوٹی فکیشن نمبر جی ایس آر 680 (ای) کے ذریعے بھارت آنے والی موٹر گاڑیوں، غیر ٹرانسپورٹ گاڑیوں سے متعلق قواعد وضوابط 2022 جاری کئے ہیں۔ یہ قواعد وضوابط بھارت کے علاقے میں داخل ہونے یا چلتے وقت دوسرے ممالک میں رجسٹرڈ غیر ٹرانسپورٹ (ذاتی) گاڑیوں کی نقل و حرکت کو باضابطہ بناتے ہیں۔
ملک میں قیام کی مدت کے دوران ان قوانین کے تحت چلنے والی گاڑیوں میں درج ذیل دستاویزات ساتھ رکھی جائیں گی، یعنی:-
(i) ایک مجاز رجسٹریشن سرٹیفکیٹ؛
(ii) ایک مجاز ڈرائیونگ لائسنس یا بین الاقوامی ڈرائیونگ پرمٹ، جو بھی قابل اطلاق ہو؛
(iii) ایک مجاز انشورنس پالیسی؛
(iv) ایک مجاز آلودگی انڈر کنٹرول سرٹیفکیٹ (اگر اصل ملک میں لاگو ہو)؛
اگر مذکورہ دستاویزات انگریزی کے علاوہ کسی اور زبان میں ہیں، تو ایک مجاز انگریزی ترجمہ، جو جاری کرنے والی اتھارٹی کے ذریعہ مستند ہے، اصل دستاویزات کے ساتھ لے جانا ہوگا۔
بھارت کے علاوہ کسی دوسرے ملک میں رجسٹرڈ موٹر گاڑیوں کو بھارت کی حدود میں مقامی مسافروں اور سامان کی نقل و حمل کی اجازت نہیں ہوگی۔
بھارت کے علاوہ کسی بھی ملک میں رجسٹرڈ موٹر گاڑیوں کو بھارت کے موٹرگاڑی ایکٹ، 1988 کے تحت بنائے گئے قواعد و ضوابط کی تعمیل کرنی ہوگی۔
گزٹ نوٹیفکیشن کے لیے یہاں کلک کریں۔
*********
ش ح۔م ع ۔رم
U-9898
(Release ID: 1856798)
Visitor Counter : 159