نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ نے مذہبی رہنماؤں اور میڈیا سے اپیل کی کہ وہ لوگوں کی اعضا عطیہ کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کریں


نائب صدر نے اعضاء کے عطیہ کے لیے ایک معاون  نظام تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا

جناب دھنکھڑنے ددھیچی دیہہ دان سمیتی کے زیر اہتمام سوستھ سبل بھارت سمیلن میں جسمانی اعضاء کے عطیہ کے لئے قومی مہم کے آغاز میں شرکت کی

Posted On: 04 SEP 2022 1:39PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھڑ نے آج مذہبی رہنماؤں اور میڈیا سے اپیل کی کہ وہ لوگوں کے شکوک کو دور کرکے اور اس اہم مسئلہ پر بیداری پیدا کرتے ہوئے اعضاء کے عطیہ کے لیے  لوگوں کی حوصلہ افزائی کریں۔

آج نئی دہلی میں ددھیچی دیہہ دان سمیتی کے زیر اہتمام ایک تقریب میں جسمانی اعضاء کے عطیہ کے لیے قومی مہم کے آغاز کے دوران حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے اعضاء کے عطیہ کو ایک حساس معاملہ قرار دیا اور اعضاء کے عطیہ کے لیے ایک معاون نظام تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس سلسلے میں صحیح ایکو سسٹم تیار کرنے کی کوششوں کے لیے ددھیچی دیہہ دان سمیتی کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے  اس خواہش کا اظہار  کیا  کہ یہ  کوششیں خاندان کی سطح تک پہنچنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مشن میں میڈیا اور سوشل میڈیا کا بہت بڑا رول ہے۔ میڈیا کے ہر فرد کو اس نیک نیتی کے پیغام کو پھیلانے میں تعاون کرنا چاہیے‘‘۔

آج مہارشی ددھیچی جینتی کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے جناب دھنکھڑ نے  سبھی سے اپیل کی کہ وہ ’’اپنی خوشی اور سماج کا قرض ادا کرنے کے لیے‘‘ عظیم سنت مہارشی ددھیجی کی زندگی اور فلسفے پر عمل کریں۔

اس موقع پر پرمارتھ نکیتن، رشی کیش کی سادھوی بھگوتی سرسوتی کےذریعہ ایک کتاب بعنوان ’’ساکراتمکتا سے سنکلپ وجے کا‘‘  کا اجرا  بھی کیا گیا۔ اجرا کے بعد پوجیہ سادھوی جی نے کتاب کی پہلی کاپی نائب صدر جمہوریہ کو پیش کی۔

رکن  پارلیمنٹ ڈاکٹر ہرش وردھن۔  رکن پارلیمنٹ  جناب سشیل مودی،  سینئر ایڈوکیٹ اور ددھیچی دیہہ دان سمیتی کے سرپرست جناب آلوک کمار، اعضاء عطیہ کرنے والوں کے اہل خانہ، 22 ​​ریاستوں سے این جی اوز کے نمائندوں، ڈاکٹروں اور دیگر معززین نے اس تقریب میں شرکت کی۔

تقریب کی تصاویر-

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-9861

                          



(Release ID: 1856637) Visitor Counter : 113