صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے  ’سوستھ سبل بھارت‘ کانکلیو کا ورچوئل طریقے سے افتتاح کیا


انہوں اعضاء کے عطیہ کو مقبول بنانے کے لیے ’جن بھاگداری‘ پر زور دیا

’’اعضاء کے عطیہ کا معاملہ ہماری عام خوشحالی کی روایت سے جڑا ہوا ہے‘‘

Posted On: 03 SEP 2022 4:14PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے آج یہاں سکم کے  گورنرجناب گنگا پرساد کی موجودگی میں ’سوستھ سبل بھارت‘ کانکلیو کا ورچوئل طریقے سے افتتاح کیا۔ کانکلیو کا مقصد ہندوستان میں جسم کے اعضاء-آنکھوں کے عطیہ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرنا اور مستقبل میں آنے والے چیلنجوں کا حل تلاش کرنا تھا۔

کانکلیو کے سامعین سے اپنے خطاب میں، مرکزی وزیر صحت نے میٹنگ کے پیچھے نیک مقصد کی تعریف کرتے ہوئے آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ ہماری ثقافتی روایت ہے کہ ہم نہ صرف اپنے بلکہ دوسروں کے فائدے کے بارے میں بھی سوچتے ہیں اور اعضاء کے عطیہ کا معاملےکا  اس طرح کے نقطہ نظر سے گہرا تعلق ہے‘‘۔

مرکزی وزیر نے ’’جن بھاگداری‘‘ یا عوامی تحریک پر زور دیا تاکہ لوگوں کی انسانیت کے لیے اپنے اعضاء عطیہ کرنے کے لیے آگے آنے کے لئےحوصلہ افزائی  کی جاسکے‘‘۔انہوں نے کہا ’’محض حکومت یا این جی اوز کے لیے اعضاء کے عطیہ کے واسطے لوگوں کو راضی کرنا ممکن نہیں ہے۔ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے عوامی تحریک ضروری ہے‘‘۔

 

 

ڈاکٹر منڈاویہ نے سبھی  کو جسم کے اعضاء آنکھوں کے عطیہ سے متعلق ایک  قومی عوامی تحریک کے واسطے کام کرنے کے لئے  حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ ’’وزارت اعضاء کے عطیہ کے مقصد کو اپنی تمام تر کوششوں کے ساتھ مدد کرنے کے لیے پورے دل سے پابند عہد ہے‘‘۔

ددھیچی دہ دان سمیتی (ڈی ڈی ڈی ایس) کے سرپرست جناب جناب آلوک کمار ، ڈی ڈی ڈی ایس  کے صدر شری ہرش ملہوترا،  سی وی او ٹی ای آر  فاؤنڈیشن آن آرگن/باڈی ڈونیشنز ان انڈیا کے بانی ڈائرکٹر جناب یشونت دیش مکھ،  انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر سہجانند اور نیشنل آرگن اینڈ ٹشو ٹرانسپلانٹ آرگنائزیشن کے ڈاکٹر رجنیش سہائے  بھی میٹنگ میں موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-9849

                          



(Release ID: 1856554) Visitor Counter : 101