الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
الیکٹرانک اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کے نیشنل ای گورننس ڈویژن نے چیف انفارمیشن سکیورٹی آفیسرز (سی آئی ایس اوز) کے 30ویں بیچ کا سائبر سُرکشت بھارت اینیشی ایٹیو کے تحت ڈیپ ڈائیو ٹریننگ پروگرام کا اہتمام کیا
Posted On:
03 SEP 2022 10:40AM by PIB Delhi
سائبر سُرکشت بھارت اینیشی ایٹیو کا تصور سائبر کرائم کے بارے میں بیداری پھیلانے اور تمام سرکاری محکموں میں چیف انفارمیشن سیکورٹی آفیسرز (سیسوز) اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے محاذی اہلکاروں کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے مشن کے ساتھ ذہن میں لایا گیا تھا۔ اس کا مقصد یہ تھا کہ بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لئے مناسب حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے اور تنظیموں کو اپنے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کا دفاع کرنے اور مستقبل میں سائبر حملوں سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کا متحمل بنایا جائے۔
بیداری، تعلیم اور اہلیت کے اصولوں پر کام کرتے ہوئے، نیشنل ای گورننس ڈویژن (نیگڈ) نے اپنی صلاحیت سازی اسکیم کے تحت 22 سے 26 اگست 2022 تک 30 ویں سیسو ڈیپ ڈائیو ٹریننگ پروگرام کا اہتمام کیا۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (ایپا) واقع نئی دہلی میں منعقدہ 5 روزہ تربیتی پروگرام مرکزی، ریاستی اور مرکزی خطوں کی حکومتوں، ماتحت ایجنسیوں/ سرکاری زمرے کے اداروں بشمول سرکاری بینکوں اور انشورنس کمپنیوں، پولیس اور سیکورٹی فورس تکنیکی ونگوں، سی ٹی اوز اور تکنیکی/ پی ایمیو ٹیموں کے ارکان کے علاوہ ذمہ دار افسران کے لئے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد اپنے متعلقہ اداروں میں آئی ٹی سسٹمز کی حفاظت کا مشاہدہ کرنا تھا۔
گہرے غوطے کی تربیت کا خاص مقصد چیف انفارمیشن سیکورٹی افسران کو سائبر حملوں کو جامع اور مکمل طور پر سمجھنے، حفاظت کی جدید ترین ٹکنالوجیوں سے لازمی آگاہی حاصل کرنے اور انفرادی تنظیموں اور شہریوں تک صلاحیت سے بھر پور ای-انفراسٹرکچر کے فوائد پہنچانے کا متحمل بنانا تھا۔ اس تربیت میں قانونی دفعات کا ایک جامع نظریہ فراہم کرنے پر بھی توجہ مرکوز کی گئی تاکہ چیف انفارمیشن سیکورٹی افسران سائبر سیکیورٹی کے دائرہ کار میں پالیسیاں اور سائبر بحران سے نمٹنے کے ٹھوس منصوبے بنا سکیں۔
پروگرام کے افتتاحی اجلاس میں جناب ابھیشیک سنگھ، پی اینڈ سی ای او، نیگڈ، جناب ایس این ترپاٹھی، ڈی جی، آئی پی اے نے شرکت کی۔ بڑھتے ہوئے سائبر حملوں کے موجودہ منظر نامے میں سائبر سیکورٹی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، جناب ترپاٹھی نے چیف انفارمیشن سیکورٹی افسران کی اِس رُ خ پر حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنی تنظیموں کی سائبر سیکورٹی کی کوششوں کی تائید کرتے ہوئے اختراعی اور مستقبل رُخی سوچ اپنائیں۔
اپنے خطاب میں جناب ابھیشیک سنگھ نے انفرادی سطح پر مضبوط سائبر سیکورٹی طرز عمل کی ضرورت پر زور دیا اور تمام شریک چیف انفارمیشن سیکورٹی افسران سے مناسب طریقے سے لائسنس یافتہ سافٹ ویئر کے استعمال کی درخواست کی۔ انہوں نے اس ضمن میں اہم بنیادی ڈھانچے پر ممکنہ سائبر خطرات سے نمٹنے کے لیے حکومتِ ہند کے مختلف اقدامات کا بھی ذکر کیا۔ اس مین انہوں نے خاص طور پر انتہائی ذمہ دار نیشنل کریٹیکل انفارمیشن انفراسٹرکچر پروٹیکشن سینٹر (این سی آئی آئی پی سی) کو نمایاں رکھا۔
تربیتی پروگرام میں صنعت، متعلقہ تعلیمی ماہرین اور حکومت کی اہم شخصیات کو یکجا کیا گیا تھا۔ ان لوگوں نے سائبر سیکورٹی کے کلیدی ڈومین ایشوز جیسے گورننس رسک اور کمپلائنس، ابھرتے ہوئے سائبر سیکورٹی کے رجحانات، ہندوستان میں سائبر سیکورٹی پروڈکٹس کا لینڈ سکیپ، نیٹ ورک سیکورٹی، سائبر کرائسس ورک پلیس پلان، ایپلیکیشن اور ڈیٹا سیکورٹی، کلاؤڈ سیکورٹی، موبائل سیکورٹی، خفیہ نگاری، سائبر سیکیورٹی ٹیسٹنگ اور آڈٹ، آئی ٹیایکٹ کی سائبر سیکیورٹی سے متعلق دفعات اور آئی ایس ایم ایس معیارات بشمول آئی ایس او 27001۔ پر بات کی۔ پروگرام کے اختتام کے مرحلے میں شرکاء کے ذریعہ ایک انٹرایکٹو پریزنٹیشن سیشن نے ایک دوسرے سے سیکھنے کا موقع دیا۔
2018 میں شروع کردہ سیسو ٹریننگ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت حکومت اور انڈسٹری کنسورشیم کے درمیان اپنی نوعیت کی پہلی شراکت ہے۔ جون 2018 سے ان پروگراموں نے 1,224 سینئر عہدیداروں کو اپنی متعلقہ تنظیموں کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور سسٹمز کو محفوظ بنانے کے رُخ پر با صلاحیت بنایا ہے۔
***
ش ح۔ع س۔ ک ا
(Release ID: 1856509)
Visitor Counter : 171