وزارت دفاع

سپرش کے ذریعے دفاعی پنشن یافتگان کو ڈیجیٹل ریکارڈکی تقسیم


پانچ اعشاریہ چھ لاکھ پنشن یافتگان ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ہجرت کر چکے ہیں

Posted On: 02 SEP 2022 3:05PM by PIB Delhi

ڈیجیٹل انڈیا پہل کو تقویت دیتے ہوئے، پنشن کے انتظامیہ کے نظام- رکشا یا سپرش کے ذریعے اگست 2022 کے مہینے میں دفاعی پنشن یافتگان کو 3090 کروڑ روپے سے زیادہ ڈیجیٹل طور پر تقسیم کیے گئے ہیں۔ ایک اور کلیدی کامیابی یہ ہے کہ اگست 2022 کے مہینے میں 562946 دفاعی پنشن یافتگان، ڈیجیٹل پلیٹ فارم سپرش پر کامیابی کے ساتھ ہجرت کر چکے ہیں۔ سپرش نظام میں پ پنشن یافتگان کی کل تعداد 11 لاکھ مستفیدین کے ساتھ 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ یہ ہندوستان کے کل دفاعی پنشن یافتگان کا تقریباً 33 فیصد ہے۔

تبدیلی کا یہ قدم صرف اضافی اختراعات سے ہی ممکن ہوا ہے۔ سپارش ایک ویب پر مبنی نظام ہے جو پنشن کے دعووں پر کارروائی کرتا ہے اور پنشن کو بغیر کسی بیرونی مداخلت کے ڈیفنس پنشن یافتگان کے بینک کھاتوں میں براہ راست جمع کرتا ہے۔ اس نے تیزی کے ساتھ ترقی کی ہے۔ مالی سال22- 2021 میں اس نظام کے ذریعے 11600 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے ہیں۔ یہ تقسیم 21-2020 میں 57 کروڑ روپے تھی۔

دفاعی اکاؤنٹس کا محکمہ، سپرش پروجیکٹ کو نافذ کرنے والی نوڈل ایجنسی ہے جو 3000 سے زیادہ ابتدائی پنشن اقدامات، منظوری اور تقسیم کرنے والی ایجنسیوں کو مربوط کرتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی، پنشن کی خدمات - پنشنر کی تصدیق سے لے کر شکایات کے ازالے کی حقیقی وقت کی نگرانی تک - سابق فوجیوں کی دہلیز تک پہنچ گئی ہیں۔

*****

U.No.9820

(ش ح - اع - ر ا)



(Release ID: 1856385) Visitor Counter : 100