امور داخلہ کی وزارت

داخلی امور اور امداد باہمی کے محکمے کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے نئی دلّی میں آج ’’سی اے پی ایف ای آواس‘‘ ویب پورٹل کا افتتاح کیا


مرکزی مسلح پولیس فورسز ملک کی داخلی سلامتی کے لیے ہر اعتبار سے ہمیشہ  ایک مضبوط  ستون رہی ہیں

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ترقی کے ایک نئے عہد کا آغاز ہوا ہے اور ہندوستان  پیداوار کا  ایک عالمی مرکز بنتا جارہا ہے، سی اے پی ایف کے اہلکار جو داخلی سلامتی کو یقینی بناتے ہیں ان کا اِس میں بڑا رول ہے

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت یہ مانتی ہے کہ جوانوں کے اہل خانہ کی دیکھ بھال اُس کی ذمے داری ہے اس لئے وہ جوان جو مشکل حالات میں ہماری سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں بغیر کسی فکر کے اپنا کام انجام دے سکتے ہیں

وزیر اعظم نریندر مودی جوانوں اور بالخصوص ان کے اہل خانہ کے لیے فکر مند رہتے ہیں اور انھوں نے پچھلے آٹھ برس میں ان کے لیے کئی ایسے فیصلے کئے ہیں جن کی مثال نہیں ملتی

سن 2014 میں مکانات کے سلسلےمیں اطمینان کا تناسب (ایچ ایس آر) تقریبا 33 فیصد تھا جو آج 48 فیصد ہے اور سی اے پی ایف ای-آواس پورٹل کا افتتاح ایچ ایس آر کو نئی عمارتوں کی تعمیر کے بغیر 13 فیصد بڑھا دے گا

حکومت پراعتماد ہے کہ ایم ایچ اے کی ان بامعنی کوششوں سے ایچ ایس آر نومبر 2024 تک 73 فیصد ہوجائے گا جو کہ ایک بڑی حصولیابی ہوگی

سی اے پی ایف میں ایک ایسا نظام تھا کہ جن فورسز کے لیے مکانات کی تعمیر کی جاتی تھی ان ہی کے اہلکاروں کو مکان الاٹ کئے جاتے تھے، اس کی وجہ سے کئی ہزار مکانات خالی پڑے رہتے تھے اب ای-رہائشی پورٹل کی مدد سے اس میں تبدیلی آئے گی اور خالی مکانات دیگر سی اے پی ایف کے اہلکاروں کو دستیاب ہوں گے

ای-ٹرانسفر سافٹ ویئر تیار کیا گیا ہے تاکہ سی اے پی ایف کے اہلکاروں کی منتقلی میں شفافیت لائی جاسکے، اب آئی ٹی بی پی اور سی آئی ایس ایف نے تجرباتی بنیاد پر اس سافٹ ویئر کا استعمال شروع کردیا ہے

اب تک ،ایم ایچ اے کی شجرکاری کی مہم کے تحت تین کروڑ پودے لگائے جاچکے ہیں حالاں کہ یہ سینئر افسران کی ذمے داری ہے کہ وہ  پودوں کے لیے جوانوں کے دل میں ایک وابستگی پیدا کریں اور یہ وابستگی ان کی زندگی میں تبدیلی کا باعث ہوگی

Posted On: 01 SEP 2022 7:43PM by PIB Delhi

 

داخلی امور اور امداد باہمی کے محکمے کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے نئی دلّی میں آج ’’سی اے پی ایف ای آواس‘‘ ویب پورٹل کا افتتاح کیا۔ امور داخلہ کے وزراء مملکت جناب نتیانند رائے اور جناب اجے کمار مشرا، مرکزی داخلہ سکریٹری، سکریٹری سرحدی انتظامیہ اور مختلف سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز اور این ایس جی کے ڈائرکٹر جنرل سمیت مختلف عمائدین اس موقع پر موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CJ1B.jpg

اپنے خطاب میں جناب امت شاہ نے کہا کہ سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز ہمیشہ سے ہی ملک کی اندرونی سلامتی کا ایک ستون رہی ہیں اور ان سب کے عملے کے لیے یہ آج کا دن ایک بہت اہم دن ہے۔ ترقی کا ایک نئے دور  کا آغاز ہوا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت کے تحت ، ہندوستان عالمی پیداوار کا ہب بن رہا ہے اور سی اے پی ایف کے عملے کے وہ افراد جو اندرونی سلامتی کو یقینی بناتے ہیں، ان کا اس میں ایک واضح رول ہے۔ انھوں نے کہا کہ آزادی کے بعد سے آج تک 35000 سے زیادہ پولیس کے عملے کے افراد نےملک کی اندرونی سلامتی کو یقینی بناتے ہوئے اپنی جان قربان کی ہے اور ان کی قربانیوں کے باعث ملک کے شہری، سلامتی کے احساس کے ساتھ امن سے سوتےہیں۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت حکومت اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ یہ ہماری ذمے داری ہے کہ ان جوانوں کے خاندانوں کی دیکھ بھال کی جانی چاہئے جو مشکل اور دشتوار حالات میں ملک کی سرحدوں کا تحفظ کرتے ہیں تاکہ وہ لوگ بنا کسی فکر کے ملک کی خدمت انجام دے سکیں۔ انھوں نے کہا کہ آج شروع کردہ سی اے پی ایف ای-آواس پورٹل اس سمت میں ایک اور قدم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002MKPV.jpg

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ سی اے پی ایف میں ایک نیا نظام وضع کیا گیا تھا جو صرف فورس کے عملے کے لیے تھااور جس میں  تعمیر شدہ مکانوں کو عملے کو الاٹ کیا جاسکتا تھا۔ اس میں کئی ہزار مکان خالی پڑے ہوئے تھے اب اس کو ای-آواس پورٹل کے ذریعے تبدیل کردیا گیا ہے اور جو مکان خالی پڑے ہوئے ہیں انھیں سی اے پی ایف کے عملے کے لیے دستیاب کرایا جائے گا۔ اس سے رہائش سے متعلق اطمینان کے تناسب میں 13 فیصد کا اضافہ ہوگا اور کسی نئی عمارت بنانے کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ  2014 میں جناب نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد سے، وزارت داخلہ نے رہائش سے متعلق اطمینان کے تناسب میں اضافہ کرنے کے لیے مختلف اسکیمیں تیار کی ہیں۔ ان میں دفاتر تیار کرنا، اسپتالوں کو مستحکم کرنا اور تیاری کی تعداد میں اضافہ کرنا شامل ہے۔ انھوں نے کہا کہ گذشتہ آٹھ برسوں میں 31000 سے زیادہ مکانات تعمیر کئے گئے ہیں، 17000 سے زیادہ مکانات زیر تعمیر ہیں اور 15000 کے قریب اضافی مکانات کو بنانے کی تجویز ہے۔ 2014 میں مکانات سے متعلق اطمینان کا تناسب تقریباً 33 فیصدی تھا جو آج 48 فیصد ہے۔ سی اے پی ایف ای-آواس پورٹل کے آغاز کے ساتھ ہی مکانات سے متعلق اطمینان کا تناسب ، بغیر نئی عمارتیں تعمیر کئے ہی 13 فیصد زیادہ ہوجائے گا۔جناب امت شاہ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ  داخلی امور کی وزارت کی بامقصد کاوشوں کے ساتھ ،مکانات سے متعلق اطمینان کا تناسب نومبر 2024 تک 73 فیصد تک بڑھ جائے گا جو کہ ایک نمایاں کامیابی ہوگی۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی کو جوانوں اور خاص طور پر ان کے کنبوں کے بارےمیں فکر لاحق ہے اور گذشتہ آٹھ برسوں میں اس سمت میں بہت سے غیر متوقع اقدامات کئے گئے ہیں۔ وزیر اعظم مودی کی قیادت کے تحت حکومت ہند نے  ’آیوشمان سی اے پی ایف‘ کا آغاز کیا ہے جو کہ جوانوں کے کنبوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرانے کی اسکیم ہے۔ اس کے تحت 10 لاکھ عملے کے افراد کو 35 لاکھ سے زیادہ آیوشمان کارڈ تقسیم کئے گئے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت 31 کروڑ روپئے سے زیادہ مالیت کے تقریباً 56000 بلوں کی ابھی تک ادائیگی کی جاچکی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003ZCEX.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ  سی اے پی ایف عملے کے ٹرانسفر میں شفافیت لانے کے لیے ایک ای-ٹرانسفر سافٹ ویئر تیار کیا گیا ہے۔ اس وقت آئی ٹی بی پی اور سی آئی ایس ایف نے ، تجرباتی بنیاد پر ، اس سافٹ ویئر کو استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔ ای-ٹرانسفر سافٹ ویئر کے ساتھ ہی ،تعیناتی کو عمر اور جوانوں کی صحت کی صورتحال کے ساتھ منسلک کیا جاسکتا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ اس سے قبل وزیر اعظم کی اسکالرشپ اسکیم میں 42 کورسز تھے اور اب 80 سے زیادہ نئے کورسز کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ مرکزی نقد رقم کی ادائیگی میں بھی ، اسے زیادہ سائنسی بناتے ہوئے، اضافہ کردیا گیا ہے۔ فضائی کوریئر خدمات کو بھی نافذ کیا گیا ہے اور کیندریہ پولیس کلیان بھنڈار کو مستحکم کرنے کے لیے  بہت سے اقدامات کئے گئے ہیں۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیر قیادت حکومت جوانوں کی بہبود کے لیے کسی بھی مثبت تجویز پر غور کرنے کے لیے تیار ہے۔ البتہ ہمیں کام کرنے کے اپنے ماحول کو بہتر صورتحال میں رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ  وزارت داخلہ کی شجرکاری کی مہم میں ابھی تک تین کروڑ سے زیادہ پودے لگائے جاچکے ہیں لیکن یہ سینئر افسران کی ذمے داری ہے کہ وہ  نوجوانوں میں ان پودوں کے تئیں محبت کے جذبے کو اجاگر کریں جو انھوں نے لگائے ہیں۔ یہ وہ پودا ہوگا جو کچھ دن بعد ایک درخت بن جائے گا اور یہ جوان کی زندگی کو بھی بدلے گا۔ انھوں نے کہا کہ شجرکاری کی مہم کو شروع کرتے ہوئے، یہ خیال کار فرما تھا کہ کام کی جگہ پر ایک اچھا ماحول پیدا کیا جائے لیکن اسی کے ساتھ ساتھ اختراعی اور مثبت سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت بھی ہے جو کہ انسانی فطرت میں اطمینان کا احساس لاتی ہے۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیرا عظم نے سپاہیوں کی بہبود اور خاص طور پر ان کے خاندانوں کے لیے ہمیشہ کوشش کی ہے اور داخلی امور کی وزارت کے خیالات کو عملی شکل دینے کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔

*****

U.No.9793

(ش ح - اع - ر ا)   

 



(Release ID: 1856176) Visitor Counter : 151