اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آئی این ایس وکرانت کو سیل کے اسپیشلٹی اسٹیل سے  تیارا گیا ہے


کمپنی نے 30000 ٹن ڈی ایم آر پلیٹس فراہم کیں

سیل فعال طور پر آتم نر بھر بھارت اور میک ان انڈیا کو فروغ دے رہا ہے

Posted On: 01 SEP 2022 7:55PM by PIB Delhi

ملک کی اسٹیل بنانے والی بڑی کمپنی اور ایک مہارتنا پی ایس یو  اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ ( سیل)نے ملک کے سب سے پہلے تیار ہونے والے طیارے بردار جہاز آئی این ایس وکرانت کے لیے پورا ڈی ایم آر گریڈ اسپیشلٹی اسٹیل فراہم کرایا ہے۔ ایک بڑے کارنامے میں اور ایک ’آتم نر بھر بھارت‘ کی تعمیر کے لیے سیل نے ہندوستانی بحریہ کے لیے اس کا پہلا سودیشی طیارہ بردار جہاز تیار کرنے  کے لیے تقریباً 30000 ٹن اسپیشلٹی اسٹیل سپلائی کیا ہے یہ جہاز کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ میں 2 ستمبر، 2022 کو  کمیشنڈ کیا جائے گا۔

اس دیسی پروجیکٹ کے لیے سیل کی جانب سے سپلائی کئے گئے  اسٹیل میں اسپیشل ڈی ایم آر گریڈ  کی پلیٹیں شامل ہیں۔ یہ ڈی ایم آر گریڈ پلیٹیں سیل نے ہندوستانی بحریہ اور ڈی ایم آر ایل کے تعاون سے تیار کی ہیں۔ اس جنگی جہاز کے فلائٹ ڈیک کے لیے گریڈ 249 بی اور ہل و جہاز کے  اندرونی حصوں کے لئے  گریڈ 249  اے کی  ڈی ایم آر پلیٹیں استعمال کی گئیں۔ بلب بارز کو چھوڑ کر تمام اسپیشلٹی اسٹیل کی سپلائی بھلائی، بوکارو اور راورکیلا میں واقع سیل کے انٹی گریٹیڈ اسٹیل پلانٹس کے ذریعے کی گئی ہے۔ یہ اسپیشل گریڈ اسٹیل ڈی ایم آر پلیٹیں جو آئی این ایس وکرانت تیار کرنے کے لیے استعمال کی گئی ہیں درآمدی متبادل ہیں۔

ہندوستان کی آزادی کے 75 سال کے امرت کال کے دوران ہندوستان کے پہلے مقامی طیارہ بردار بحری جہاز کی کمیشننگ ہمارے ملک کے لئے ایک  یادگار  موقع ہے اور یہ ملک کے اعتماد اور قابلیت کی علامت ہے۔ یہ مقامی طیارہ بردار بحری جہاز ملک کی تکنیکی ذہانت اور انجینئرنگ کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ طیارہ بردار جنگی جہاز تیار کرنے کے لیے ہندوستان کی خود کفیلی (آتم نربھرتا) کا یہ مظاہرہ ملک کے دفاعی انڈیجنائزیشن پروگراموں اور ’میک ان انڈیا‘ مہم کو تقویت دے گا۔ آئی این ایس وکرانت کی کمیشننگ کے ساتھ، ہمارا ملک  ممالک کے اس ایلیٹ کلب میں شامل ہو گیا ہے جو اپنے طیارہ بردار بحری جہاز تیار کرسکتے ہیں اور یہ بات انتہائی  اطمینا بخش ہے کہ انجینئرنگ کے اس شاہکار کو تیار کرنےمیں سیل  ایک  کا شراکت دار  ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 9792


(Release ID: 1856141) Visitor Counter : 165