امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

گیارہ ریاستوں اور مرکزی خطوں میں 5 اگست 2022 کو آغاز کے بعد سے مشترکہ رجسٹریشن کی سہولت ‘‘میرا راشن میرا ادھیکار’’کے تحت 13,000 لوگوں کا اندراج

Posted On: 01 SEP 2022 7:38PM by PIB Delhi

مزید 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتطام علاقوں یعنی چنڈی گڑھ، دادر اور نگر حویلی اور دمن اور دیو، ہریانہ، ہماچل پردیش، مدھیہ پردیش، گجرات، راجستھان، جھارکھنڈ، تلنگانہ، پڈوچیری، سکم اور اتر پردیش میں مشترکہ رجسٹریشن سہولت کی کوریج کو مزید وسعت دینے کے لئے سکریٹری (ڈی ایف پی ڈی) جناب سدھانشو پانڈے کی صدارت میں آج ایک میٹنگ طلب کی گئی۔ میٹنگ میں ان ریاستوں میں مشترکہ رجسٹریشن کی سہولت کے مزید رول آؤٹ کی تیاری کا بھی جائزہ لیا گیا۔ تمام حصہ لینے والی ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں نے اس سہولت سے وابستگی آمادگی ظاہر کی ہے۔ تاکہ ان کو این ایف ایس اے کے تحت شامل کرنے کی خاطر ممکنہ فائدہ اٹھانے والوں کا تازہ ڈیٹا حاصل کرنے میں مدد ملے۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ این ایف ایس اے کے تحت متعلقہ کوریج کی حد سے مشروط راشن کارڈ کے اجراء سے قبل اپنی سطح پر تصدیق کے مناسب عمل کا بغور مشاہدہ کرنے کیلئے اس سہولت کا بھرپور استعمال کریں۔

آزادی کے امرت مہوتسو (اے کے اے ایم) کے موقع پر اور این ایف ایس اے کے تحت فائدہ کے صحیح رُخ پر ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے سکریٹری (ڈی ایف پی ڈی) نے 5 اگست 2022 کو 11 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتطام علاقوں یعنی آسام، گوا، لکشدیپ، مہاراشٹر، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، پنجاب، تریپورہ اور اتراکھنڈ۔کے لئے ویب پر مبنی مشترکہ رجسٹریشن سہولت (میرا راشن میرا ادھیکار) کا آغاز کیا تھا۔

 

یہ سہولت این آئی سی نے تیار کی ہے اور یہ

 https://nfsa.gov.in

پردستیاب ہے۔

 

اس مشترکہ رجسٹریشن کی سہولت کا ردعمل کافی حوصلہ افزا رہا ہے جیسا کہ 11 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس سہولت کے آغاز کے بعد سے صرف 25 دنوں میں تقریباً 13,000 افراد کی رجسٹریشن سے دیکھا جا سکتا ہے۔

خوراک اور عوامی تقسیم کے محکمے نے ایک قابل عمل سہولت کے طور پر کام کرنے کے لئے اس اقدام کا آغاز کیا۔ تاکہ ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے این ایف ایس اے کے تحت مستحق اور بے سہارا لوگوں کی کوریج حاصل کرنے کی خاطر اپنی متعلقہ حدود تک اعداد و شمار جمع کرنے کے عمل کو تیز کر سکیں۔

***

ش ح۔ع س۔ ک ا



(Release ID: 1856140) Visitor Counter : 98