وزارت دفاع

ہندوستانی فوجی دستے نے روس کے مشرقی ملٹری ڈسٹرکٹ کے سرگئی فسکی میں مشق ووستوک- 2022 میں حصہ لیا

Posted On: 01 SEP 2022 2:10PM by PIB Delhi

روس کے مشرقی ملٹری ڈسٹرکٹ کے  تربیتی میدان میں آج ایک کثیر الجہتی اسٹریٹجک اور کمان مشق ووستوک - 2022 شروع کی گئی جو کہ  یکم سے  7 ستمبر 2022 تک چلےگی۔ اس مشق کا مقصد دیگر شریک فوجی دستوں اور مشاہدین کے درمیان تعامل  اور تال میل کرنا ہے۔

ہندوستانی فوج کے دستے میں 7/8 گورکھا رائفلز کے ٹروپس شامل ہیں جو کہ  مشق کے مقام پر پہنچ گئے ہیں اور اگلے سات دنوں تک  مشترکہ فیلڈ تربیتی مشقوں،  جنگی مباحثے اور فائر پاور کی مشقوں سمیت  مشترکہ مشقوں  میں حصہ لیں گے۔

ہندوستانی فوجی دستہ عملی پہلوؤں سے دوسروں کو واقف کرانے اور مصدقہ ڈرل  اور مباحثوں اور جنگی حکمت عملی  سے متعلق  مشقوں کے ذریعے  نئی ٹیکنالوجی کے طریقوں اور  ان پر عمل کے امتزاج کو عملی جامہ پہنائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-9775       

 



(Release ID: 1856032) Visitor Counter : 149