شہری ہوابازی کی وزارت

کانپور ہوائی اڈے پر دسمبر 2022 تک عالمی معیار کی سہولیات دستیاب ہوں گی


143.6 کروڑ روپے کی لاگت سے ہولیسٹک ڈیولپمنٹ پروجیکٹ پر کام جاری ہے

مصروفیت کے  اوقات میں ٹرمینل کی نئی عمارت میں 300 مسافروں کی گنجائش بہم ہوگی

Posted On: 01 SEP 2022 1:09PM by PIB Delhi

 

 

کانپور شہر اتر پردیش کا تجارتی دارالحکومت اور چمڑے، ٹیکسٹائل اور دفاعی پیداوار کا مرکز ہے۔یہ شہر تاریخی زیارتی مقامات اور مختلف اہم اداروں کے لیے بھی جانا جاتا ہے، اوریہ شہر بڑی تعداد میں ہوائی مسافروں  کواپنی جانب راغب کرتا ہے۔ فی الحال کانپور ایئرپورٹ چار شہروں دہلی، ممبئی، بنگلور اور گورکھپور سے براہ راست جڑا ہوا ہے۔

مسافروں کی آمدورفت میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے، اے اے آئی نے کانپور ہوائی اڈے پر سول انکلیو کا ترقیاتی کام شروع کیا ہے جس میں 143.6 کروڑ روپے کی لاگت سے مسافروں کی سہولیات میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ترقیاتی منصوبے میں ایک نئی ٹرمینل عمارت کی تعمیر اور A-321 قسم کے تین طیاروں کی پارکنگ کے لیے موزوں جگہ شامل ہے۔

سول انکلیو کی نئی ٹرمینل عمارت 6248 مربع میٹر کے رقبے میں تعمیر کی گئی ہے جس میں 300 مسافروں کو اوقات کار کے دوران پروسیس کرنے کے لیے ڈیزائن کیا جائے گا۔ مسافروں کی تمام جدید سہولیات سے آراستہ، ٹرمینل میں آٹھ چیک اِن کاؤنٹرز، آنے والے مسافروں کے لیے کنویئر بیلٹس ہوں گے۔ 150 کاروں کی پارکنگ کے لیے پارکنگ ایریا کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ٹرمینل کی عمارت فور اسٹار جی آر آئی ایچ اے ریٹیڈ توانائی کی موثر عمارت ہوگی جس میں پائیداری کی خصوصیات بھی شامل ہیں۔ ٹرمینل کا اگلا حصہ کانپور کے مشہور جے کے مندر کاعکاس ہے اور یہ اس جگہ کے مقامی فن اور ورثے کی بھی عکاسی کرے گا۔ اس ترقیاتی منصوبے کے 31 دسمبر 2022 تک مکمل ہونے کی امید ہے۔

کانپور ہوائی اڈے کے سول انکلیو کی بہتر صلاحیت کے ساتھ ترقی اس شہر سے رابطے کو بہتر بنائے گی، جس سے خطے کی مجموعی ترقی کو تقویت ملے گی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XQR8.jpg

 

مجوزہ ٹرمینل بلڈنگ کے شہر کی طرف کا نظارہ

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002SBPA.jpg

 

مجوزہ ٹرمینل بلڈنگ کا 3D منظر

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003O1RX.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004RSOI.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005X0JO.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006D5NY.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007D79J.jpg

*************

ش ح ۔ ج ق ۔ ف ر

U. No.9771



(Release ID: 1856007) Visitor Counter : 128


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Manipuri