کامرس اور صنعت کی وزارتہ

لاجسٹکس ڈویژن نے لاجسٹکس سروسز سے جڑے مسائل کے لیے صنعت کی خاطر ایک متحرک  یوزر انٹریکشن ڈیش بورڈ کا مظاہرہ کیا


لاجسٹکس سے متعلق مسائل کو اب  لاجسٹکس ڈویژن،  صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمہ (ڈی پی آئی آئی ٹی) کی نئی پہل کے تحت ڈیجیٹل کیا جائے گا

لاجسٹکس ڈویژن، ڈی پی آئی آئی ٹی کی نئی ڈیجیٹل پہل صنعتی تنظیموں کو  ایک بار کلک کرکے سروس سے متعلق مسائل کو نمایاں کرنے میں مدد کرےگی

درج کریں، پتہ لگائیں، اور حل کریں: صنعتی تنظیمیں نئے ڈیش بورڈ کے تحت لاجسٹکس ڈویژن، ڈی پی آئی آئی ٹی کے سامنے مسائل/تجاویز درج کرا سکتی ہیں

Posted On: 31 AUG 2022 2:51PM by PIB Delhi

صنعتی تنظیموں اور تجارتی اداروں کو اب  سرکار کے سامنے  لاجسٹکس سے متعلق  مسائل کو نمایاں کرنے اور تجاویز دینے کے لیے کاغذی خط و کتابت کا بوجھ نہیں اٹھانا پڑے گا۔ لاجسٹکس ڈویژن، صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمہ (ڈی پی آئی آئی ٹی) کی نئی ڈیجیٹل پہل – جو کہ یوزر اٹریکٹو ڈیش بورڈ کی تخلیق ہے – اب صارف تنظیموں کو  لاگ اِن کرنے اور سرکار کے سامنے  مسائل درج کرانے یا تجاویز فراہم کرنے کی اجازت دے گی، تاکہ ان مسائل کو شفاف طریقے سے  ٹریک اور حل کیا جا سکے۔ اسے صنعت کے لیے ایک نئی پہل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جو ڈویژن کو صرف ایک ہی وزارت/محکمہ نہیں، بلکہ متعدد وزارتوں/محکموں سے متعلق مسائل کو حل کرنے کی اجازت دے گی۔

سسٹم کے یوزر ڈیمونسٹریشن(صارفی مظاہرہ)  کا انعقاد حال ہی میں کیا گیا تھا، جس میں ہندوستان کی لاجسٹکس سروسز سے جڑی تمام بڑی صنعتی تنظیموں نے شرکت کی تھی۔ اس ڈیمونسٹریشن  (مظاہرہ) میں سسٹم کے پروٹو ٹائپ اور اس کے فوائد پر بات چیت کی گئی۔ اس کے بعد ڈیش بورڈ کے بارے میں تفصیلی مظاہرہ کیا گیا، جو  صنعت اور ایجنسیوں کو  دو طرفہ بات چیت کے لیے قریب لائے گا، جس سے  جوابدہ حکمرانی میں مدد ملے گی۔ توقع کی جا رہی ہے کہ اس پہل سے طریقہ کار کے مسائل کی نشاندہی میں مدد ملے گی جو لاجسٹکس میں کم کارکردگی اور لاجسٹکس کے زیادہ اخراجات کا باعث بنتے ہیں۔

حکومت کے خیال سے روشناس کراتے ہوئے،  مظاہرہ کے لیے موجود  تمام صنعتی تنظیموں کے سینئر عہدیداروں  نے اس پہل کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ  اس کی اشد ضرورت تھی جو تجارت اور ایجنسیوں کے درمیان مواصلاتی فرق کو کافی حد تک کم کرے گی۔ یوزر انٹریکشن ڈیش بورڈ لاجسٹک ڈویژن، ڈی پی آئی آئی ٹی کی طرف سے ملک میں لاجسٹک کی کارکردگی کے ٹیکنالوجی، خدمات اور انسانی وسائل سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لیے تیار کیے جانے والے کئی اقدامات کا حصہ ہے۔

توقع ہے کہ ڈیش بورڈ جلد ہی اس شعبے میں تمام مجاز انجمنوں کے لیے شروع کیا جائے گا۔ لاجسٹک ڈویژن کے سینئر عہدیداروں نے یہ بھی اشارہ کیا ہے کہ لاجسٹکس میں خدمات سے متعلق مسائل کی بین وزارتی رابطہ کاری کو ہموار کرنے کے لیےپی ایم گتی شکتی کے تحت نیٹ ورک پلاننگ گروپ (این پی جی) جیسا ادارہ جاتی طریقہ کار بھی زیر غور ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ اس طرح کی کوششوں سے ہندوستان کی لاجسٹک کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 9726



(Release ID: 1855773) Visitor Counter : 117