زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
کابینہ نے قیمت امدادی اسکیم اور پرائس اسٹیبلائزیشن فنڈ کے تحت خریدے گئے چنے کوفروخت کرنے اور پی ایس ایس کے تحت تور، اُڑد اور مسور کے سلسلے میں مقدار کی خریداری کی حد کو موجودہ 25 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کرنے کی منظوری دی
اس اسکیم کے نفاذ کے لیے 1200 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے
پندرہ لاکھ میٹرک ٹن کے بقدرچنے کی وسیلہ ریاست کی اجرائی قیمت پرآٹھ روپے فی کلوگرام کی ڈسکاؤنٹ کے ساتھ پیشکش
ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے ان دالوں کو فلاحی اسکیموں/ پروگراموں میں استعمال کریں گے
Posted On:
31 AUG 2022 12:19PM by PIB Delhi
وزیراعظم ، جناب نریندرمودی کے زیرصدارت اقتصادی امورسے متعلق کابینی کمیٹی نے ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو بہت سی فلاحی اسکیموں میں استفادہ کرنے کے لئے رعایتی قیمت پر چنا (دالیں ) فروخت کرنے کو منظوری دی ہے ۔ یہ دالوں کے اس ذخیرے کا حصہ ہے جسے پرائز سپورٹ اسکیم (پی ایس ایس ) اور پرائز اسٹیبلائزیشن فنڈ (پی ایس ایف) کے تحت خریداگیاہے ساتھ ہی پی ایس ایس کے تحت تور، اُڑد اور مسور کے سلسلے مںs مقدار کی خریداری کی حد کو موجودہ 25 فصدے سے بڑھا کر 40 فصد کرنے کی منظوری دی گئی ہے ۔
اس منظورشدہ اسکیم کے تحت ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی حکومتوں کو وسیلہ ریاست کی اجرائی قیمت پر آٹھ روپے فی کلوگرام کی رعایت کے ساتھ پہلے آئیں ، پہلے پائیں کی بنیاد پر خریدنے کی پیشکش کی ہے ۔ ریاستیں /مرکزکے زیرانتظام علاقے ان دالوں کا اپنی مختلف فلاحی اسکیموں /پروگراموں میں استعمال کریں گے جن میں ،دوپہرکا کھانا، تقسیم عامہ کا نظام ، بچوں کی ترقی کے مربوط پروگرام (آئی سی ڈی پی ) وغیرہ شامل ہیں ۔ یہ ایک ایسا پروگرام ہے جس میں 12مہینے کی معیاد مقررہے یا 15لاکھ میٹرک چنے کی مکمل فروخت کی مدت ، جو بھی پہلے واقع ہو ۔حکومت اس اسکیم پرعمل درآمدکے لئے 12سو کروڑروپے خرچ کرےگی ۔
ان فیصلوں کے ذریعہ ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو مختلف فلاحی اسکیموں جیسے تقسیم عامہ کی خدمات ، مڈڈے میل کی اسکیمیں وغیرہ میں چنے کا استعمال کرنے میں مدد دیگا ۔ اس کے علاوہ گوداموں کے لئے جگہ دستیاب کرانے میں بھی ان سے مدد ملے گی ، جن کی پرائزسپورٹ اسکیم کے تحت خریدے گئے تازہ ذخیرے کو کسانوں کو دالو ں کی مناسب قیمت دلوانے کی غرض سے ایڈجسٹ کرنے کے لئے آنے والے ربیع کے سیزن میں ضرورت پڑسکتی ہے ۔ اس کے علاوہ بڑے پیمانے پرسرمایہ کاری کرکے ایسی دالوں کی کھیتی کرنے کے لئے کسانوں کی ہمت افزائی بھی ہوگی اور انھیں اپنی پیداوار کے بدلے میں منافع بخش قیمت حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔اس کے علاوہ اس عمل سے ان دالوں کے معاملو ں میں ہمارے ملک میں خود کفالت کا ہدف حاصل کرنے کا راستہ بھی کھلے گا ۔
حالیہ دنوں میں ملک میں چنے (دالوں) کی ،خاص طورپر گذشتہ تین برسوں کے دوران زبردست پیداوار دیکھی گئی ہے ۔ پرائز سپورٹ اسکیم کے تحت ، بھارتی حکومت نے ربیع 20-2019، 21-2020اور 22-2021کے دوران پرائز سپورٹ اسکیم کے تحت چنے کی ریکارڈ خریداری کی ہے ۔ اس کی بنا پر آنے والے ربیع سیزن کے دوران بھی پی ایس ایس اور پی ایس ایف کے تحت حکومت کے پاس 30.55لاکھ میٹرک ٹن کی مقدارمیں چنا دستیاب رہے گا۔ چنے کی پیداوار بہت اچھی رہنے کی توقع کی جارہی ہے ۔ اسی کے ساتھ ساتھ 23-2022کے دوران چنے کی کم از کم امدادی قیمت میں اضافہ بھی سامنے آئے گا۔ جس کے بعد پرائز سپورٹ اسکیم کے تحت اضافی خریداری کی جائےگی ۔
**********
(ش ح ۔س ب۔ ع آ)
U -9720
(Release ID: 1855719)
Visitor Counter : 122
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam