وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

سی ایس ایل ، کوچی میں اے ایس ڈبلیو ، ایس ڈبلیو سی پروجیکٹ کیلئے  بی وائی 528 اور بی وائی 529 کی تعمیر کیلئے اسٹیل کٹنگ

Posted On: 31 AUG 2022 11:11AM by PIB Delhi

کوچین شپ یارڈ لمیٹیڈ (سی ایس ایل) کوچی کے ذریعے زیر تعمیر اینٹی سب میرین شیلو کرافٹ (اے ایس ڈبلیو ایس ڈبلیو سی) پروجیکٹ کے چھٹے  اور ساتویں جہازوں  (بی وائی 528  اور  بی وائی 529) کی تعمیر کیلئے اسٹیل کٹنگ کی شروعات 30اگست 2022 سے ہوئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/SteelCuttingPic(1)XE5I.jpg

اسٹیل کٹنگ کامرحلہ اور کسی بھی جنگی جہاز کی تعمیر کی شروعات ایک اہم سنگ میل کی علامت ہے کیوں کہ یہ موقع ابتدائی عمل کی تکمیل کی علامت ہے اور اس سے جہازوں کے تعمیری مرحلے کاآغاز ہوتا ہے۔ سی ایس ایل کوچی میں ان جہازوں کی تعمیر ‘آتم نربھر بھارت’ کیلئے ایک بڑی پیش رفت ہے اور اس سے ‘میک اِن انڈیا’ کے ہمارے قومی مقاصد کو فروغ حاصل ہوتاہے۔

ایک طاقتور آبدوز شکن پلیٹ فارم ہونے کے ناطے یہ جہاز ہندوستانی بحریہ کے آبدوزمخالف جنگی صلاحیتوں کو مزید بڑھائیں گے اور ان سے سمندری مفادات کے تحفظ میں  بڑی مدد ملے گی اوریہ ایک طرح سے قومی کی بھی بڑی خدمت ہوگی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/SteelCuttingPic(2)FAVA.jpg

*************

 

ش ح ۔ج ق۔ ع ن

U. No. 9712


(Release ID: 1855674) Visitor Counter : 120