بھاری صنعتوں کی وزارت
آئی سی اے ٹی نے، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے لیے نارتھ کیپ یونیورسٹی کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں
مفاہمت نامہ، دونوں فریقوں کو آٹوموٹیو زمرے میں مہارت کی ترقی کو بڑھانے کے لیے کورسز ڈیزائن کرنے کی اجازت دے گا
الیکٹرک وہیکلز تحقیق کا بنیادی شعبہ ہوں گے
Posted On:
30 AUG 2022 12:12PM by PIB Delhi
بین الاقوامی مرکز برائے آٹوموٹیو ٹیکنالوجی (آئی سی اے ٹی ) نے نارتھ کیپ یونیورسٹی (این سی یو)، گروگرام کے ساتھ ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں، تاکہ صنعت کی ضروریات کے مطابق ای وی اور متعلقہ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے میدان میں مشترکہ مختصر مدت اور وسط مدتی کورسز اور تحقیق کے شعبے میں انڈسٹری - اکیڈمی شراکت داری کو بڑھایا جا سکے۔ مفاہمت نامے پر محترمہ پامیلا ٹِکو، آفیشئیٹنگ ڈائریکٹر، آئی سی اے ٹی، اور پروفیسر نوپور پرکاش، وائس چانسلر، این سی یو، نے دونوں اداروں کے دیگر سینئر عہدیداروں کی موجودگی میں دستخط کیے۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے محترمہ پامیلا ٹِکو نے کہا کہ ہم الیکٹر ک موبلٹی کے اُبھرتے ہوئے شعبے میں تعاون کے ذریعے صنعت کے لیے درکار مہارت کی نشوونما کے لیے ایک طویل المدتی تعلقات کے منتظر ہیں اور آئی سی اے ٹی وسائل کی مہارت کی اَپ گریڈیشن کے لیے بھی پُر امید ہیں۔
اپنے خطاب میں، پروفیسر نوپور پرکاش نے کہا، "آٹو موٹیو ٹیکنالوجی کے شعبے میں آئی سی اے ٹی کی مہارت کی تلخیص کے ساتھ ساتھ این سی یو کی اعلیٰ مواد کی ترقی کی مہارت کا نتیجہ دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کے لیے لچکدار کورس پیکجز کا باعث بنے گا اور اس طرح ہندوستان میں آٹوموٹیو سیکٹر میں دستیاب فیلڈز میں وہ ایک سے زیادہ میدانوں میں تیار ہونے کے قابل ہوں گے۔"
بین الاقوامی مرکز برائے آٹوموٹیو ٹیکنالوجی (آئی سی اے ٹی )، جو مانیسر میں 1996 سے واقع ہے، وزارت بھاری صنعت کے تحت این اے ٹی آر آئی پی (این اے بی) امپلی مینٹیشن سوسائٹی (این اے ٹی آئی ایس ) کا ایک ڈویژن ہے۔یہ سینٹرل موٹر وہیکل رولز (سی ایم وی آر) کے تحت خود مختار جانچ ایجنسیوں میں سے ایک ہے، جسے روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز (ایم او آر ٹی ایچ)، حکومت ہند نے آٹوموبائلز اور ان کے اہم حفاظتی اجزاء کی جانچ اور سرٹیفیکیشن کے لیے نوٹیفائی کیا ہے۔
نارتھ کیپ یونیورسٹی (این سی یو) گروگرام میں 1996 میں قائم کی گئی تھی۔این سی یو ، نیشنل اسسمنٹ اینڈ ایکریڈیٹیشن کونسل(این اے اے سی) کی ‘اے’ تسلیم شدہ یونیورسٹی ہے۔ یہ یونیورسٹی حکومت ہند کی وزارت برائے فروغ انسانی وسائل کی طرف سےنیشنل انسٹی ٹیوشنل رینکنگ فریم ورک (این آئی آر ایف) کے تحت انجینئرنگ کے زمرے میں ٹاپ 100 میں شامل ہے۔ اس ادارے کو اختراعاتی حصولیابی 2021 (اے آر آئی آئی اے) میں اٹل رینکنگ آف انسٹی ٹیوشن میں ہندوستان میں ٹاپ 30 یونیورسٹیوں اور ڈیمڈ یونیورسٹیوں کے زمرے میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والی یونیورسٹی سے نوازا گیا ہے۔ یہ یونیورسٹی مختلف شعبوں جیسے کہ انجینئرنگ، مینجمنٹ ، اپلائڈ سائنسز اور قانون میں مختلف قسم کے انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروگرام پیش کرتی ہے۔ این سی یو کو یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) اور بار کونسل آف انڈیا (بی سی آئی) نے تسلیم کیا ہے۔ یہ یونیورسٹی ایسوسی ایشن آف انڈین یونیورسٹیز (اے آئی یو) ، ایسوسی ایشن آف کامن ویلتھ یونیورسٹیز (اے سی یو) یو کے کی ایک ممبر ہے۔ امریکن سوسائٹی فار کوالٹی (1) پرائیویٹ لمیٹڈ کے ممبر ہونے کے علاوہ، این سی یو کے زمرے میں ایکریڈی ٹیشن سروسز فار انٹرنیشنل کالجز (اے ایس آئی سی ) یو کے ذریعہ ‘پریمئر یونیورسٹیوں کے زمرے میں قابل تعریف گریڈس کے ساتھ تسلیم شدہ ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ا ک- ق ر)
U-9669
(Release ID: 1855429)
Visitor Counter : 130