کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے نیشنل فارماسیوٹیکل پرائسنگ اتھارٹی کی سلور جوبلی تقریبات سے خطاب کیا
انہوں نے انٹیگریٹڈ فارماسیوٹیکل ڈیٹا بیس مینجمنٹ سسٹم 2.0 اور اپڈیٹیڈ فارما صحیح دام ایپ لانچ کیا
ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے صنعتوں سے لوگوں کی اچھی صحت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے مقصد کے ساتھ دواوں کی پیداوار اور اختراعی تحقیق پر زور دیا
این پی پی اے نہ صرف ایک ریگولیٹر کے طور پر بلکہ ایک سہولت کار کے طور پر بھی کام کررہی ہے
این پی پی اے صنعت کے مفادات کو نقصان پہنچائے بغیر سستی دوائیوں کی دستیابی یقینی بناتی ہے: جناب بھگونت کھوبا
Posted On:
29 AUG 2022 1:55PM by PIB Delhi
کیمیکل اور فرٹیلائزر کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے آج نیشنل فارماسیوٹیکل پرائسنگ اتھارٹی (این پی پی اے) کی سلور جوبلی تقریبات سے خطاب کیا۔اس موقع پر کیمیکل، فرٹیلائزر، نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر مملکت جناب بھگونت کھوبا نے بھی بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر مانڈویہ نے این پی پی اے کو صرف ایک ریگولیٹر کے طور پر نہیں بلکہ ایک سہولت کار کے طور پر مزید کام کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے گزشتہ 25 برسوں کے دوران دوائیوں کی دستیابی اور ان کی مناسب قیمت کو یقینی بنانے میں این پی پی اے کے ذریعہ کئے گئے قابل ذکر تعاون کو نمایاں کیا۔
مسٹر مانڈویہ نے معیاری پروڈکٹ تیار کرنے کے لیے بھارتی صنعتوں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے صنعت سے نہ صرف تجارتی مقصد کے لیے بلکہ لوگوں کی اچھی صحت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے مقصد کے ساتھ اختراعی تحقیق پر بھی زور دیا۔
جناب مانڈویہ نے بھارتی فارما کمپنیوں کو حکومت کی طرف سے مسلسل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ انہوں نے صنعتوں کے لیے پی ایل آئی1 اور پی ایل آئی 2 اسکیموں کے پر بھی روشنی ڈالی جن سے ملک میں کئی اہم اے پی آئی کی ملک میں ہی مینوفیکچرنگ میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے کووڈ بحران کے دوران بھارتی فارما کمپنیوں کے مثبت تعاون کو یاد کرتے ہوئے عوام کے لئے معیاری صحت خدمات دستیاب کرانے میں سرکار اور صنعت کے درمیان تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
جناب بھگونت کھوبا نے گزشتہ 25 برسوں کے دوران ملک اور فارما سیکٹر کی کامیابی کے ساتھ خدمت کرنے پر این پی پی اے کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ این پی پی اے صنعت کے مفادات کو نقصان پہنچائے بغیر سستی دوائیوں کی دستیابی کو یقینی بناتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آج دو ایپلی کیشنز کے لانچ ہونے سے این پی پی اےآنے والے برسوں میں کام کو بہترطریقہ اور موثر انداز میں آگے بڑھائے گی۔
افتتاحی سیشن میں انٹیگریٹڈ فارماسیوٹیکل ڈیٹا بیس مینجمنٹ سسٹم 2.0 (آئی پی ڈی ایم ایس 2.0) اور فارما صحیح دام 2.0 ایپ لانچ کئے گئے۔
آئی پی ڈی ایم ایس 2.0 سنٹر فار ایڈوانس کمپیوٹنگ (سی-ڈیک) کی تکنیکی مدد کے ساتھ این پی پی اے کے ذریعہ تیار کیا گیا ایک انٹی گریٹیڈ رسپانس کلاؤڈ پر مبنی ایپلی کیشن ہے ۔ حکومت کے ذریعہ ’اِز آف ڈوئنگ بزنس ‘ پر زور دینے کے لئے آپریشنز میں زیادہ تر تال میل کو فروغ دینے کا تصور پیش کیا گیا ہے کیونکہ یہ ڈرگ پرائس کنٹرول آرڈر (ڈی پی سی او)، 2013 کے تحت لازمی طور پرمختلف فارم کو جمع کرانے کے لیے ایک ونڈو دستیاب کرائے گا۔ یہ این پی پی اے کے پیپر لیس کام کاج کے بھی قابل بنائے گا اور فریقوں کو ملک بھر سے نیشنل فارما پرائسنگ ریگولیٹر سے جڑنے کی سہولت فراہم کرے گا۔
فارما صحیح دام 2.0 ایپ میں اسپیچ ریکگنیشن، ہندی اور انگریزی میں دستیابی؛ شیئر بٹن اور بک مارکنگ دوائیوں جیسے جدید فیچرز ہوں گے۔ فارما صحیح دام کے اس ورژن میں صارفین کو کنزیومر کمپلینٹ ہینڈلنگ ماڈیول کے توسط سے صارفین کو شکایت کرنے کی بھی سہولت ہے۔ یہ ایپ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ دونوں ورژن میں دستیاب ہوگی۔
افتتاحی اجلاس میں 'این اوورویو آف ڈرگ پرائسنگ @ این پی پی اے 25 ایئر اوڈی سی' کے عنوان سے ایک پبلی کیشن بھی لانچ کی گئی ہے۔ یہ پبلی کیشن نہ صرف این پی پی اے کے 25 سال کے سفر کی جانکاری فراہم کرتی ہے بلکہ پرائس ریگولیشن پر خصوصی زور دینے کے ساتھ ملک میں ڈرگ ریگولیٹری سسٹم کے ارتقاء کے بارے میں بھی روشنی ڈالتی ہے۔
اس سے پہلے این پی پی اے کے چیئرمین جناب کملیش پنت نے استقبالیہ خطاب کیا ۔ اس موقع پر فارماسیوٹیکل محکمہ کی سکریکٹری محترمہ ایس اپرنا اور این پی پی اے کے ممبر سکریٹری ڈاکٹر ونود کوتوال موجود تھے۔
اس پروگرام میں فارماسیوٹیکل اور میڈٹیک ڈیوائس انڈسٹری ، مرکزی اور ریاستی حکومتوں، قیمتوں کی مانیٹرنگ اور ری سارس یونٹوں، سول سوسائٹی، پیشنٹ ایڈوکیسی گروپوں، فارماسیوٹیکل ریسرچ اور تعلیمی اداروں، تھنک ٹینک کے فریق اور میڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 9639)
(Release ID: 1855311)
Visitor Counter : 110