وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے آئی اے ایف کے پریمیئر ریڈار اسٹیشن کا دورہ کیا

Posted On: 29 AUG 2022 3:17PM by PIB Delhi

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے آج آئی اے ایف  کے ایک پریمیئر ریڈار اسٹیشن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے انٹیگریٹڈ ایئر کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم (آئی اے سی سی ایس) کے کام کاج کا مشاہدہ کیا۔ یہ نظام نیٹ ورک کی مرکزیت کی جانب آئی اے ایف کے بڑھتے ہوئے قدموں کےلئے  نہایت اہم حیثیت رکھتا ہے اور آپریشنز میں ایک کلیدی اینیبلر ہے۔ سسٹم کی صلاحیتیں اس کے استعمال کرنے والوں کو حالات سے متعلق بہتر آگاہی فراہم کراتی ہیں جو آئی اے ایف کے سینسر ٹو شوٹر لوپ کو کم کرتی ہے۔ اس  مضبوط نظام کے کام کاج میں  بہت سی ایسی چیزیں شامل ہیں  جو ملک بھر میں اس کے اثاثوں کے درمیان بغیر کسی رکاوٹ کے آپریشنز کو قابل عمل بناتی ہیں۔

اپنے دورے کے دوران،  رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے  ملک بھر میں مختلف مقامات پر کئے گئے نیٹ ورک کے مختلف آپریشنز کا مظاہرہ کیا گیا۔ ان میں لڑاکا، ٹرانسپورٹ اور ریموٹلی پائلٹ طیاروں کے نیٹ ورک اور ہم آہنگ آپریشن شامل تھے۔ انہیں امن کے وقت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول فنکشنز کی باریکیوں کے بارے میں بھی بتایا گیا جس میں اہم علاقوں کے فضائی دفاع کو روزانہ کی بنیاد پر اور ساتھ ہی ساتھ بڑی تقریبات کے دوران یقینی بنانا بھی شامل ہے۔ اپنے خطاب میں رکشا منتری نے سال بھر ملک کے آسمان کو محفوظ رکھنے پر فضائی واریئرس کی تعریف کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo(2)(3)64RF.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo(3)(2)F4II.jpeg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-9638


(Release ID: 1855274) Visitor Counter : 121