وزارت آیوش

آیوش کے وزیر مملکت ڈاکٹر مُنجپرا مہندر بھائی نے ایک کتاب ’’سائنس بیہائنڈ سوریہ نمسکار‘‘ کا اجرا کیا

Posted On: 29 AUG 2022 2:41PM by PIB Delhi

آیوش کے وزیر مملکت اور خواتین اور بچوں کی ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر مُنجپرا مہندر بھائی کالو بھائی نے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید میں معروف ترین یوگا آسنوں میں سے ایک سوریہ نمسکار کے بارے میں شہادت پر مبنی تحقیق کے ایک مجموعے  ’’سائنس بیہائنڈ سوریہ نمسکار‘‘کتاب ا جرا کیا۔  اے آئی آئی اے کی ڈائریکٹر پروفیسر تنوجہ منوج نیساری، انسٹی ٹیوٹ کے ڈینز اور فیکلٹی ارکان  بھی اس موقع پر موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZYNV.jpg

 

وزیر موصوف کو انسٹی ٹیوٹ میں 22 سے 27 اگست 2022 تک منعقد کئے جانے والے کنٹینیوئنگ میڈیکل ایجوکیشن (سی ایم ای) پروگرام 2022 کے منتظمین کو مبارکباد پیش کرنے  کے لئے  مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ اس پروگرام کا اہتمام راشٹریہ آیوروید ودیا پیٹھ (آر اے وی)، نئی دہلی کے تعاون سے  سواستھ  وریتا پنچ کرما  اور  دراویہ گونا کے محکموں کے ذریعہ کیا گیا تھا۔

کتاب ’’سائنس بیہائنڈ سوریہ نمسکار‘‘ کو اے آئی آئی اے کے سوستھ وریتا اور یوگا کے شعبہ نے مرتب کیا ہے۔ کتاب کا اجرا کرتے ہوئے ڈاکٹر مہندر بھائی نے انسٹی ٹیوٹ کے اساتذہ اور اسکالرز کو ان کی محنت اور ہندوستانی روایات اور طور طریقوں کی سائنسی بنیاد کو اجاگر کرنے کی کوششوں کے لیے مبارکباد دی۔

سی ایم ای کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر مہندر بھائی نے کہا کہ یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ شرکاء کو جدید ترین ٹیکنالوجی والے  آلات کے بارے میں عملی تربیت فراہم کرائی جا رہی ہے اور ان کے فائدے کے لیے پنچ کرما طریقہ کار کے سائنسی سیشن اور فیلڈ وزٹ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امیونولوجی، ماحولیات، صحت، تھریپی یوٹک یوگا، اور بنیادی طبی اعدادوشمار سے متعلق  مختلف روشن خیال سیشنوں کے ساتھ مل کر یہ کوششیں  یقیناً ہندوستان میں آیورویدک مطالعات کا درجہ بلند کریں گی۔

 انہوں نے یہ بتاتے ہوئے کہ آیوروید نے  کس طرح  عالمی قبولیت حاصل کی ہے اور آیوروید کا مطالعہ کرنے والے طلباء کے لیے اس کا کیا مطلب ہے، شرکا کی حوصلہ افزائی کی ۔

وزیر موصوف  نے ہاسپٹل  بلاک میں نئے پنچ کرما روم کا  فتتاح  بھی کیا اور اے آئی آئی اے کے لیے ایک ای رکشہ اور ایک پبلک  ایمبولینس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-9637



(Release ID: 1855259) Visitor Counter : 134