کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
نیشنل فارماسیوٹیکل پرائسنگ اتھارٹی کل اپنی سلور جوبلی منائے گی
ڈاکٹر من سکھ منڈاویہ اور جناب بھگونت کھوبا اس موقع پر موجود رہیں گے
Posted On:
28 AUG 2022 2:21PM by PIB Delhi
نیشنل فارماسیوٹیکل پرائسنگ اتھارٹی (این پی پی اے) کے 25 سال مکمل ہونے کے موقع پر کل جن پتھ واقع ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر میں ایک پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ کیمیکل اور کھاد اور صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر من سکھ منڈاویہ مہمان خصوصی کے طور پر اس موقع پر موجود رہیں گے۔ کیمیکل اور کھاد اور نئی و قابل تجدید توانائی کے وزیر مملکت اس موقع پر مہمان اعزازی کے طور پر موجود رہیں گے۔ اس پروگرام میں ملک بھر کی فارماسیوٹیکل اور میڈ ٹیک ڈیوائس صنعت، مرکزی اور ریاستوں حکومتوں، قیمتوں کی نگرانی اور وسائل اکائیوں (پی ایم آر یو)، سول سوسائٹی، مریضوں کی وکالت کرنے والے گروپس وغیرہ کے متعلقین شرکت کریں گے۔
افتتاحی اجلاس میں، اس موقع پر سنٹر فار ایڈوانس کمپیوٹنگ (سی-ڈیک) مرکز کے تکنیکی تعاون کے ساتھ این پی پی اے کے ذریعے تیار کردہ ایک مربوط رسپانسو کلاؤڈ پر مبنی ایپلی کیشن، انٹیگریٹیڈ فارماسیوٹیکل ڈیٹا بیس مینجمنٹ سسٹم 2.0 (آئی پی ڈی ایم ایس 2.0) لانچ کیا جائے گا۔ آئی پی ڈی ایم ایس 2.0 کا تصور ’کاروبار کرنے میں آسانی‘ پر حکومت کے زور کو فروغ دینے کے لیے آپریشنز میں تال میل بڑھانے کے مقصد سے کیا گیا ہے کیوں کہ یہ مختلف شکلوں کو پیش کرنے کے لیے سنگل ونڈو فراہم کرے گا، جیسا کہ دواؤں کی قیمت کے تعین کے حکم نامہ (ڈی پی سی او)، 2013 کے تحت فرمان جا ری کیا گیا ہے۔ یہ این پی پی اے کو کاغذ سے پاک کام کاج کے بھی قابل بنائے گا اور متعلقین کو ملک بھر سے نیشنل فارما پرائسنگ ریگولیٹر سے جڑنے کی سہولت فراہم کرے گا۔
اس کے علاوہ، اس موقع پر اپ ڈیٹڈ فیچرز کے ساتھ فارما صحیح دام 2.0 ایپ بھی لانچ کیا جائے گا۔ اس ایپ میں صارفین کی شکایتوں کے انتظام کے نظام کے ساتھ اسپیچ ریکاگنیشن؛ سرچ میڈیسن برانڈ/ فارمولیشن وائز؛ شیئر فیسلٹی جیسے فیچرز ہیں۔ افتتاحی اجلاس میں این پی پی اے کے 25 سال کے سلسلہ وار سفر پر ایک اشاعت بھی شروع کرنے کی تجویز ہے۔
افتتاحی اجلاس کے بعد، ’’فارماسیوٹیکل اینڈ میڈ ٹیک سیکٹر میں پالیسی بنانے کے لیے مضبوط ڈیٹا کلیکشن‘‘ موضوع پر ایک پینل مذاکرہ منعقد کیا جائے گا۔ پینل مذاکرہ کی صدارت نیتی آیوگ کے رکن، صحت ڈاکٹر وی کے پال اور نظامت ای اینڈ وائی کے جناب ستیہ ایس سندرم کے ذریعے کی جائے گی۔ پینل میں شریک ہونے والے لوگ مختلف شعبوں کے ماہرین ہوں گے۔ مذاکرہ میں شامل ہونے والے ماہر پینلسٹ ہوں گے: آئی ڈی ایم اے کے قومی صدر ڈاکٹر ورانچی شاہ؛ محکمہ اقتصادی امور کے صلاح کار جناب راجیو مشرا؛ ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا ڈاکٹر وی جی سومانی؛ شماریات اور پروگراموں کے نفاذ کی وزارت کی ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل محترمہ دیپتی شریواستو؛ سی آئی آئی کی طبی آلات کمیٹی کے صدر جناب ہمانشو بید؛ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسمارٹ گورنمنٹ کے نائب صدر جناب آشیش بھٹناگر اور نیتی آیوگ کے سینئر ماہر جناب سوربھ ٹھکرال۔ این پی پی اے کے صدر مذاکرہ کا خلاصہ پیش کریں گے۔
زیر بحث مذاکرہ کے پینسلٹ مختلف پہلوؤں پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے، جس میں میڈیکل سروسز کو آسان اور کفایتی بنانے کے وسیع پس منظر میں ڈیٹا کے مختلف ذرائع کی اہمیت پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔ بہتر ڈیٹا مجموعہ کے متبادلہ، تال میل، ہم آہنگی اور تعاون کے شعبوں کی شناخت کی جائے گی تاکہ مستقبل کا خاکہ تیار کیا جا سکے جو مضبوط ڈیٹابیس کی تعمیر میں معاون ہوگا۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 9613
(Release ID: 1855059)
Visitor Counter : 140