شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کے ہوائی اڈوں کی اتھارٹی (اے اے آئی )نے اسمارٹ اور دیرپا ہوابازی  کی ٹکنالوجی سے متعلق تعاون میں سہولت کے لئے سویڈن کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے

Posted On: 26 AUG 2022 12:13PM by PIB Delhi

ہندوستان کے ہوائی اڈوں کی اتھارٹی (اے اے آئی ) اورسویڈن کی ایل ایف وی ایئرنیوی گیشن سروسیز (ایل یوایف ٹی ایف اے آر ٹی ایس وی ای آرکے ای ٹی )نے آج نئی دہلی میں اے اے آئی  کے کارپوریٹ صدر دفترمیں ایک مفاہمت نامے پردستخط کئے ۔

اس مفاہمت نامے نے دیرپا ہوابازی کی ٹکنالوجی کی اگلی نسل کی نمایاں  صلاحیت سازی  اوراس کی کارکردگی کے ساتھ دو ایئرنیویگیشن سروس فراہم کنندگان ، ہندوستان اورسویڈن کویکجاکیاتا کہ اسمارٹ ہوابازی کے سالیوشن کی دریافت کی جاسکے ۔ یہ مفاہمت نامہ دونوں ممالک کے درمیان ہوابازی کی مہارت اور ٹکنالوجی کے دوطرفہ تبادلے کی راہ ہموارکرے گا۔ اس معاہدے سے سویڈش کے اختراع اورمہارت  کو بروئے کارلاتے ہوئے ہندوستانی کمپنیوں کو آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔ اس مفاہمت نامے کے تحت کمپنیاں باہمی مفادات کے شعبے میں تعاون کرسکتی ہیں ۔

.

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00197P0.jpg

جناب ایم سریش ، رکن (ایئرنیویگیشن سروسیز)، اے اے آئی ، اورایل ایف وی ، سویڈن کے ڈپٹی ڈائرکٹرجنرل جناب میگنس کوریل نے مفاہمت نامے پردستخط کئے ۔ اس تقریب میں اے اے آئی کے چیئرمین جناب سنجیوکمار ، سویڈن حکومت میں بنیادی ڈھانچے کی وزارت کی ریاستی سکریٹری محترمہ مالن سیڈلفیلٹ  اوسٹبرگ ، ہندوستان میں سویڈن کے سفیر عزت مآب کلاس مولن اور سویڈن میں ہندوستان کے سفیر عزت مآب تنمیا لال نے شرکت کی ۔ان کے علاوہ اس تقریب میں اے اے آئی ، ایل ایف وی  ، سویڈن ، نئی دہلی کے سفارت خانے اور بزنس سویڈن –دی سویڈش ٹریڈ اور انویسٹ کونسل کے سینئرافسران نے شرکت کی ۔

دیرپا ٹرانسپورٹ کے نظام کی تعمیر اور اگلی نسل کے اسمارٹ ہوائی اڈوں کی تیز رفتاری سے ترقی کی ضرورت  کو تسلیم کرتے ہوئے دونوں فریقو ں نے مفاہمت نامے کے حسب ذیل عناصر پر رضامندی ظاہرکی ہے :

  • ہوابازی  سے متعلق علم اورتکنیک کی منتقلی سے متعلق پروگرام کا تبادلہ
  • دونوں ایجنسیوں کے درمیان قریبی اوردوستانہ تعلقات کو فروغ دینا
  • ہوائی اڈوں پر تکنیکی تعاون میں توسیع کا ہدف
  • محفوظ، پائیداراورموثر ہوابازی کے شعبے کی ترقی میں معاونت
  • دوطرفہ اوربین الاقوامی تجارت کو فروغ دینے کے لئے مثبت تعاون

اس موقع پر ہندوستان کے ہوائی اڈوں کی اتھارٹی کے چیئرمین جناب سنجیوکمار نے ایک موثر ، محفوظ اور دیرپا ہوائی بازی کے شعبے کی ترقی کے لئے ہندوستان کی کوششوں کو تقویت پہنچانے کے مقصد سے تعاون پرمبنی کاوشوں  کی اس پہل پر حکومت ہند اور سویڈن کی حکومت کو مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے اعتماد کا اظہارکیاکہ اے اے آئی اور ایل ایف وی،سویڈن  کے درمیان شہری ہوابازی کے شعبے میں باہمی مفادات کے تبادلے سے اسمارٹ اور دیرپا ہوائی بازی کی ٹکنالوجی کی اگلی نسل کی تعمیر اوراس کی کارکردگی کے لئے ایک طویل راستے سے گذرناہوگا۔

ہندوستان میں سویڈن کے سفیر جناب کلاس مولن نے ہندوستان اورسویڈن کے درمیان طویل مدتی تعاون کے بارے میں بات کی ۔ انھوں نے کہاکہ ہم پہلے ہی سے ہند-سویڈن تعاون کو بڑھانے کے خواہاں ہیں ، جس میں پہلے ہی سے پائیداریت ، صحت اور اختراع اورتوانائی کے شعبے شامل ہیں اوراب اس میں شہری ہوابازی کا شعبہ شامل ہوگا ۔ میں یہ دیکھنے کا منتظر ہوں کہ کس طرح اس معاہدے سے ہوابازی کے شعبے کے اندر ماحولیاتی اسمارٹ سالیوشن کی دریافت کی خاطر سویڈن اورہندوستان کے لئے زیادہ سے زیادہ مواقع کو فروغ دے سکتے ہیں ۔

سویڈن میں ہندوستان کے سفیر جناب تنمیالال نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہندوستان اور سویڈن کے تعلقات عروج پرہیں ۔ اس مفاہمت نامے میں زیادہ سے زیادہ نئے امور کو شامل کیاگیاہے اور اس سے ہوابازی کے شعبے میں حفاظت ، پائیداریت اورافادیت کے لئے ٹکنالوجی میں تعاون کی سہولت فراہم ہوگی ۔ یہ ہندوستان میں علاقائی فضائی رابطہ کاری  کو فروغ دینے کے سباق میں بھی ایک اہم پیش رفت ہے ۔

علاقائی تعاون اور ان سرگرمیوں کی منصوبہ بندی

ہندوستان اور سویڈن کی دونوں سرکاری ایجنسیوں  بالترتیب اے اے آئی اورایل ایف وی  درج ذیل شعبوں میں مشترکہ طورپر تعاون کریں گے :

  1. فضائی آمدورفت سے متعلق بندوبست 
  2. ایئرٹریفک کنٹرول
  3. ریموٹ ایئرپورٹ منیجمنٹ  اینڈ ٹریفک کنٹرول
  4. ایئراسپیس  ڈیزائن  اینڈ پلاننگ
  5. ایئرپورٹ ڈیزائن اینڈ انفرااسٹرکچر
  6. ڈجیٹلائزڈ ایئرپورٹ اینڈ ایوی ایشن
  7. کیپبلٹی اینڈ ٹریننگ
  8. سیوٹیبل ایئرپورٹ اینڈ ایوی ایشن
  9. پروسیز فارپائلٹس
  10. پروسیز فاراسکیل –اپ

دونوں ممالک کے درمیان ترجیحی مفادات کے شعبوں اور اس سے متعلق مہم کے لئے ایک مشترکہ ورکنگ گروپ کا انعقاد عمل میں لایا جائےگا۔ یہ مفاہمت نامہ  ہوابازی کے شعبے میں ہنداورسویڈن کے درمیان سرکاری مصروفیات کو بڑھانے میں ایک اہم کردارادارکرے گا جس سے موجودہ  مصروفیات جیسے پائیداریت ، صحت ، اختراع ، توانائی اور بنیادی ڈھانچہ وغیرہ کے شعبے کو وسعت ملے گی ۔

**********

 

(ش ح ۔ ع ح۔ ع آ)

U -9562


(Release ID: 1854640) Visitor Counter : 187