امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب پیوش گوئل نے کہا ہے کہ ٹیسٹنگ کی سہولت کا بہتر طریقے سے  استعمال کرنے کےلئے بھارت میں موجودہ تمام لیبز کی تجدید کاری اور نقشہ سازی کی جانی چاہئے


برانڈ انڈیا کی ترقی میں بی آئی ایس کا خصوصی کردار ہے:جناب پیوش گوئل

‘معیارات کا انقلاب ’آج اس وقت کی ضرورت ہے؛معیارات کے نفاذ سے کاروباروں میں مدد ملنی چاہئے،اسے کسی قسم کی رکاوٹ کی طرح نہیں دیکھا جانا چاہئے:جناب اشونی کمار چوبے

بی آئی ایس  گورننگ کونسل  نے اپنی  چوتھی میٹنگ منعقد کی

Posted On: 25 AUG 2022 2:36PM by PIB Delhi

صارفین امور،خوراک اور عوامی تقسیم ،صنعت و تجارت اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پویش گوئل نے کہا کہ بھارت میں پہلے سے موجود تمام لیبز کی تجدید کاری اور نقشہ سازی کی جانی چاہئے  تاکہ بھارت میں ٹیسٹنگ کی سہولت  کا استعمال مزید بہتر طریقے سے کیا جا سکے۔کل نئی دہلی میں گورننگ کونسل آف بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس) کے ہیڈکوارٹر میں اس  کی چوتھی میٹنگ میں اپنے صدارتی خطاب میں جناب گوئل نے لیباریٹریوں کے بنیادی ڈھانچے کو  پہلے سے بہتر اور مربوط کرنے  کی اہمیت پر خصوصی زور دیا۔وزیر نے کہا،‘‘بڑی لیبز بہتر معیارات قائم کریں  گی اور اس سے سرٹیفکیشن میں بھی آسانی ہوگی۔نوجوان ٹیکنیکل پیشہ ور اور ٹیکنیکل طلبہ کو ان لیبز کا دورہ کرایا جانا چاہئے جس سے انہیں   ٹیسٹنگ کے عمل کی بہتر تربیت دی جاسکے۔’’

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00318PR.jpg

 

اس میٹنگ  میں صارفین امور کے وزیر مملکت اور بی آئی ایس کی گورننگ کونسل کےسابق   نائب صدر جناب اشونی کمار چوبے کے ساتھ کونسل کے خصوصی ارکان نے بھی حصہ لیا۔

جناب گوئل نے بی آئی ایس کے 75سال پورے ہونے کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ  اس نے بیورو کے ساتھ فروغ پایا ہے اور قومی معیشت میں مسلسل تعاون دے رہا ہے۔انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ‘برانڈ انڈیا’ کی ترقی  میں بی آئی ایس کا اہم کردار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  معیار کے حصول کےلئے نوجوانوں  اور ماؤں کی طاقت  کا استعمال  کیا جانا چاہئے۔انہوں نے  معیارات کے تئیں  نوجوانوں  کو حساس بنانے کےلئے بی آئی ایس کی اسکولوں میں اسٹینڈرڈ کلب  بنانے کی پہل کی ستائش کی۔

انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ مستقبل  میں مینوفیکچرنگ کے  ابھرتے ہوئے علاقوں میں بھارت  سب سے اونچا مقام حاصل کرے اور اس کےلئے بی آئی ایس  کے ذریعہ معیارات کی ترقی کےلئے کی جارہی کوششوں کی ستائش بھی کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0021QXP.jpg

 

جناب اشونی کمار چوبے نے اپنے خطاب میں معیارات کی تعمیر کرنے کےلئے   بی آئی ایس  کی ستائش کی جو  کاروباریوں کوبین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ  مصنوعات  بنانےکےقابل بناتا ہے اور جو صارفین کے مفاد میں نہ صرف ایک  بہترین قدم ہے بلکہ اس سے برآمدات  میں بھی آسانی ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ  ‘معیارات کا انقلاب ’آج اس وقت کی ضرورت ہے ،جہاں معیارات کا نفاذ کاروباروں  میں مدد کےلئے کیا جانا چاہئے اور اسے ایک رکاوٹ کے طورپر نہیں دیکھا جانا چاہئے۔’’

اس موقع پر جناب گوئل نے بی آئی ایس ہیڈکوارٹر کی تجدید شدہ  نئی عمارت ‘‘منکلایا’’کا افتتاح کیا۔انہوں نے بی آئی ایس کی  تجزیہ شدہ  ویب سائٹ کا آغاز کیا ،جو کسی بھی قسم کی معلومات تک رسائی کے حصول کےلئے  صارفین  کے لئے بے حد آسان ہے اور جس میں بی آئی ایس  کی جانب سے کی گئیں تمام اہم پہلوں  کو بھی اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔اس موقع پر نیشنل بلڈنگ کوڈ پر پیمفلیٹ  اور نیشنل الیکٹریسٹی کوڈ پر  ہینڈ بُک  بھی جاری کی گئی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001AJU2.jpg

 

گورننگ کونسل  کے اراکین  نے پچھلی گورننگ کونسل  کی میٹنگ کے بعد سے بی آئی ایس کے ذریعہ کی گئی پہلوں پر بات چیت کی اور اس سلسلے میں اپنے  قیمتی  خیالات و  مشوروں کا اشتراک کیا۔

 

*************

ش ح۔ ا م۔

U. No.9549


(Release ID: 1854575) Visitor Counter : 144