سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
مہاراشٹر کے ناگپور میں پہلا دیویانگ پارک بنایا جائےگا
ناگپور ،مہاراشٹر میں معمر شہریوں اور بزرگوں کے لئے سماجک ادھیکارتا شوِر کا انعقاد
Posted On:
26 AUG 2022 9:14AM by PIB Delhi
مہاراشٹر کے ناگپور میں ریشمی باغ گراؤنڈ پر معمر شہریوں کے درمیان امداد ی سامان اور سہارا دینے والے آلات تقسیم کرنے کے لئے ایک’ سماجک ادھیکارتاشوِر‘کا اہتمام کیا گیا ۔یہ شوِر وزارت برائے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات ،حکومت ہند کی اسکیم اے ڈی آئی پی کے تحت سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمے کے زیر اہتمام اے ایل آئی سی او ،ناگپور میونسپل کارپوریشن (این ایم سی) اور ضلع انتظامیہ ناگپور کے تعاون سے منعقد کیا گیا تھا۔
اس تقریب کے مہمان خصوصی جناب نتن گڈکری ، سڑک ،ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نے تقسیم کاری کے کیمپ کا افتتاح کیا ۔انہوں نے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار کی موجودگی میں بزرگوں اور معمر شہریوں کے درمیان امدادی سامان اور سہارا دینے والے مختلف آلات تقسیم کئے۔
اس پروگرام کے تحت ،27356 معمر شہریوں اور 7780 بزرگ مستفیدین کے درمیان مرکزی حکومت کی اسکیم کے تحت مجموعی طور پر 241200 کی تعداد میں امدادی سامان اور سہارا دینے والے آلات جن کی قیمت 3483.00 لاکھ روپے کے بقدر ہوگی ، تقسیم کئے جائیں گے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ،مرکزی وزیر جناب نتن گڈ کری نے کہا کہ معاشرے کے کمزور طبقے سے تعلق رکھنے والے اور اس کے آخری درجے میں موجود افراد کی خدمت کرنا اور ان لوگوں تک حکومت کی اسکیموں کے سمرات پہنچاکر انہیں بااختیار بنانے کے لئے کوشش کرناہماری حکومت کا بنیادی مقصد ہے۔انہوں نے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار کو ناگپور شہر میں ان کی وزارت کے تحت سماجی بہبود کے منصوبوں پر عمل درآمد کے لئے مبارکباد دی۔
اس اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ،ڈاکٹر وریندر کمار نے اعلان کیا کہ ناگپور میں مہاراشٹر کے اولین ’دیویانگ پارک‘ کے قیام کے لئے وزارت نے ہر طرح کی ممکنہ امداد فراہم کی ہےاور اس پروگرام پر کام جلد ہی شروع کردیا جائے گا ۔دیویانگ پار ک میں بزرگ افراد کے لئے سینسری گارڈ ن، ٹیکسٹائل پاتھ وے ،ٹچ اینڈ اسمیل گارڈن ، ہنر مندی کی تربیت کی سہولت ،بحالی کی سہولت ،اسپورٹس اور انفوٹینمینٹ وغیرہ جیسی مختلف قسم کی سہولیات دستیاب رہیں گی۔
شناخت کردہ استفادہ کرنے والے معمر شہریوں اور بزرگ افراد کے درمیان ، جنہیں این ایم سی اور ضلعی انتظامیہ ناگپور کے تعاون سے اے ایل آئی ایم سی او کے ذریعہ منعقد کئے گئے جائزہ کیمپوں کے انعقاد کے دوران رجسٹر ڈ کیا گیا تھا،ناگپور کے شہری اور دیہی علاقے میں مختلف مقامات پر مختلف قسم کے امدادی آلات تقسیم کئے جائیں گے ۔یہ جائزہ کیمپ جو استفادہ کنندگان کی نشاندہی کے لئے تھے ،سال رواں میں ماہ فروری سے مئی کے دوران منعقد کئے گئے تھے۔
ریشم باغ گراؤنڈ پر منعقد ہونے والے افتتاحی تقسیم کاری کیمپ میں جنوبی ناگپور کے 9018 پہلے سے شناخت کردہ استفادہ کنندگان (8164 معمر شہری اور 854 بزرگ افراد) کے درمیان 919.00 لاکھ روپے کی قیمت والے مجموعی طور پر 68683 امدادی اشیاء اور سہارا دینے والے آلات تقسیم کئے جائیں گے ۔
جنوبی ناگپور کے شناخت کردہ استفادہ کنندگان کے درمیان مختلف قسم کی سہارا دینے والے آلات تقسیم کئے جائیں گے ۔ان میں 30 موٹر والی ٹرائی سائیکل ،98 ٹرائی سائیکل ،1520 وہیل چیئرس ،305 بیساکھیاں ،6488 واکنگ اسٹیکس ،21 بریل کٹس،75 بریل کین ،09 رولیٹرس،4166 سماعت میں مدد دینے والی مشینیں ،102 ایم ایس آئی ای ڈی کٹس،11 سی پی چیئر،64 سمارٹ فون،6436 سرویکل کولر،211 ٹانگ پر باندھی جانے والی دھات کی پٹیاں شامل ہیں۔معمر شہریوں کے لئے دیگر بڑی اشیا ء میں 13 فوٹ کیئر یونٹس،1585 ٹرائی پوڈ،1247 سپائینل سپورٹ ،8107 ایل ایس بیلٹ ،213 وہیل چیئربمعہ نشست، 7677 چیئر اسٹول بمعہ نشست ،7855 سلیکن فوم کوشن ،03 واکینگ اسٹیکس بمعہ سیٹ ،581 واکرس ،4763 عینکیں ،16168 گھٹنے کی پٹیاں ،935 مصنوعی دانتوں کے سیٹ ۔
اس تقریب میں جناب سریندر سنگھ ،ایڈشنل سکریٹری ،محکمہ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات ،حکومت ہند ،جناب رادھا کرشن بی ،کمشنر ناگپور میونسپل کارپوریشن (این ایم سی)،جناب وجے ہومنے ،ڈپٹی کمشنر این ایم سی ناگپور ،ڈاکٹر وپن ایتانکر ،ضلع کلکٹر ناگپور،جناب یوگیش کمبھیجکر سی ای او ناگپور ، ضلع پریشد کے ساتھ ساتھ میونسپل کارپوریشن اور اے ایل آئی ایم سی او کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
***********
ش ح ۔ س ب ۔ م ش
U. No.9544
(Release ID: 1854563)
Visitor Counter : 149