وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے وزیر دفاع چھبیس اگست 2022 کو نئی دہلی میں تنزانیہ کی اپنی ہم منصب کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے

Posted On: 25 AUG 2022 6:52PM by PIB Delhi

 

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ 26 اگست 2022 کو نئی دہلی میں تنزانیہ کی وزیر دفاع اور قومی خدمت ڈاکٹر اسٹرگومینا لارنس ٹیکس کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے۔ دو طرفہ بات چیت کے دوران دونوں وزرا دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کا جائزہ لیں گے اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دفاعی صنعت میں تعاون سمیت نئی راہیں تلاش کریں گے۔

ڈاکٹر ٹیکس ہندوستان میں اپنے قیام کے دوران حیدرآباد کا بھی دورہ کریں گی، جہاں وہ ہندوستانی دفاعی صنعتوں کے ساتھ بات چیت کریں گی۔ وہ حیدرآباد میں آرڈیننس فیکٹری، میدک، بھارت ڈائنامکس لمیٹڈ، اور زین ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کا بھی دورہ کریں گی۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-م ف

U: 9534


(Release ID: 1854475) Visitor Counter : 131


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi