محنت اور روزگار کی وزارت

ای پی ایف او پے رول ڈیٹا: ای پی ایف او کے ممبروں کی مجموعی تعداد میں جون 2022 میں اٹھارہ اعشاریہ تین چھ لاکھ کا اضافہ

Posted On: 20 AUG 2022 5:14PM by PIB Delhi

ای پی ایف او ​​کے عارضی پے رول کے 20 اگست 2022 کو جاری کردہ اعداد و شمار اس بات پر روشنی ڈالتے ہیں کہ ای پی ایف او ​​نے جون 2022  میں مجموعی طور پر 18.36 لاکھ  اراکین  شامل کئے ہیں۔ مئی 2022 کے مقابلے میں جون 2022 میں ممبروں کی تعداد میں مجموعی طور پر 9.21 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پے رول کے اعداد و شمار کا سال بہ سال موازنہ اس بات کی ترجمانی کرتا ہے کہ جون 2022 میں پچھلے سال 2021 کے اسی مہینے کے مقابلے میں مجموعی اراکین کے اضافے کے لحاظ سے 5.53 لاکھ کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔

جون کے مہینے میں شامل کُل 18.36 لاکھ ممبران میں سے تقریباً 10.54 لاکھ نئے ممبران پہلی بار ای پی ایف اور ایم پی ایکٹ 1952 کے تحت آئے ہیں۔ نئے ممبروں میں شمولیت کا رجحان اپریل 2022 سے اضافہ پذیر ہے۔ تقریباً 7.82 لاکھ نیٹ اراکین الگ تو ہوئے لیکن ای پی ایف او​​کے زیر احاطہ اداروں میں اپنی ملازمتیں تبدیل کرکے دوبارہ ای پی ایف او ​​میں شامل ہوگئے اور حتمی طور پر پی ایف نکالنے کے لئے درخواست دینے کے بجائے اپنے فنڈ کو پچھلے پی ایف اکاؤنٹ سے موجودہ اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا راستہ چُنا۔ زیر تذکرہ ماہ کے دوران نئے اندراج کی تعداد پچھلے مالی سال کے دوران ریکارڈ کردہ ماہانہ اوسط سے زیادہ ہے۔

عمر کے لحاظ سے پے رول کے اعداد و شمار کا موازنہ اس بات کا مظہر ہے کہ جون 2022 کے دوران 4.72 لاکھ اضافے میں 25-22 سال کی عمر کے گروپ کے لوگوں کا سب سے زیادہ مجموعی اندراج ہوا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پہلی بار ملازمت ڈھونڈنے والے بہت سے لوگ بڑی تعداد میں منظم شعبے کی افرادی قوت کا حصہ بنے ہیں۔

ریاستوں کے لحاظ سے پے رول کے اعداد و شمار کا موازنہ اس بات پر روشنی ڈالتا ہے کہ مہاراشٹرا، کرناٹک، تمل ناڈو، ہریانہ، گجرات اور دہلی زیر تذکرہ ماہ کے دوران تقریباً 12.61 لاکھ نیٹ ممبروں کا اضافہ کر کے مسلسل پیش پیش ہیں جو کہ تمام عمر کے گروپوں میں مجموعی طور پر کُل پے رول کے اضافے کا 68.66 فی صد ہے۔

صنفی اعتبار سے تجزیہ مظہر ہے کہ گزشتہ ماہ کے دوران 3.43 لاکھ کے مقابلے رواں مہینے میں خاتون اراکین کا مجموعی اندراج بڑھ کر 4.06 لاکھ ہو گیا ہے۔ یہ اضافہ  18.37 فیصد کا ہے۔ یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ منظم شعبے میں خواتین کی افرادی قوت کی حصّہ داری گزشتہ 12 مہینوں میں سب سے زیادہ رہی ہے۔ اس طرح خاتون اراکین کی تعداد میں مجموعی اضافے کا فیصد حصہ مئی 2022 کے 20.37 فیصد سے بڑھ کر جون 2022 کے مہینے میں 22.09 فیصد ہو گیا ہے۔

صنعت کے لحاظ سے پے رول کے اعداد و شمار کی درجہ بندی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ بنیادی طور پر دو زمروں یعنی 'ماہر خدمات' (افرادی قوت ایجنسیوں، نجی سیکورٹی ایجنسیوں اور چھوٹے کنٹریکٹرز وغیرہ پر مشتمل) اور 'صنعتی و تجارتی اداروں' کا متذکرہ ماہ کے دوران کل اراکین کے اضافے کا حصہ  47.63 فیصد رہا۔ صنعت کے لحاظ سے اعداد و شمار کا پچھلے مہینے کے ساتھ  موازنہ کرتے ہوئے، صنعتوں یعنی 'اسکول'، 'گارمنٹس سازی'، 'ماہر خدمات' اور 'ٹیکسٹائل' وغیرہ میں زیادہ اندراج دیکھے گئے ہیں۔

پے رول ڈیٹا عارضی ہے کیونکہ ڈیٹا جنریشن ایک مسلسل مشق ہے۔ اس لئے ملازمین کے ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کرنا بھی ایک مسلسل عمل ہے۔ پچھلا اعدادو شمار ہر ماہ اپ ڈیٹ ہوتا ہے۔ اپریل-2018 کے مہینے سے ای پی ایف او ستمبر 2017 کے بعد کی مدت کا احاطہ کرتے ہوئے پے رول ڈیٹا جاری کر رہا ہے۔

ای پی ایف او کا پے رول منظم شعبے کی افرادی قوت کا ایک حصہ ہے۔ یہ ان اداروں کے لئے ہے جو ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈز اور متفرق پروویژنز ایکٹ مجریہ 1952 کے تحت آتے ہیں۔ یہ ایک سماجی تحفظ کی تنظیم ہے جو اراکین کو ان کی ریٹائرمنٹ پر پراویڈنٹ فنڈ، پنشن کے فوائد اور ممبر کی بے وقت موت کی صورت میں ان کے خاندانوں کو فیملی پنشن اور انشورنس فوائد فراہم کرتی ہے۔

*****

U.No:9349

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1853346) Visitor Counter : 124