وزارت دفاع

آئی این ایس وی تارینی سے ماریشس کے لیے بحری جہازرانی مہم

Posted On: 20 AUG 2022 10:38AM by PIB Delhi

کموڈور سنجے پانڈا کمانڈنگ آفیسر ، آئی این ایس مانڈووی نے 20 اگست 22 کی صبح  گوا سے پورٹ لوئس، ماریشس کے لیے جہازرانی مہم کا جھنڈی دکھاکر آغاز کیا۔ یہ مہم آئی این ایس وی تارینی پر سوار چھ افراد (تین خواتین افسران سمیت) پر مشتمل عملے کے ذریعہ انجام دی جا رہی ہے۔

توقع کی جاتی ہے کہ ایک راستے سے تقریباً 2500 این ایم (تقریباً 45000 کلومیٹر)  کے بقدر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے، یہ عملہ 20 سے 21 دنوں کی مدت میں مانسون کے دوران شدید موسمی اور سمندر حالات کا سامنا کرے گا۔ ان حالات میں سمندری سفر کے علاوہ یہ عملہ جہاز کی دیکھ بھال، مشینری روٹین اور کھانہ پکانے جیسے امور بھی انجام دے گا۔ ایک مرتبہ بھارتی ساحلوں سے روانگی کے بعد یہ سفر کہیں نہیں رکے گا۔

بھارتی بحریہ کے پاس سمندری  سفر   کے لیے انڈین نول سیلنگ ویسلز (آئی این ایس وی) یعنی مھادی، تارینی، بلبل، ہریل، کدال پورا اور نیل کنٹھ  موجود ہیں۔ یہ بحری جہاز بحری اہلکاروں پر مشتمل ایک چھوٹے عملے کے ساتھ باقاعدہ طور پر مہمات انجام دیتے ہیں۔ بحری فوجیوں کے عملہ کا انتخاب ان رضاکاران میں سے کیےجا تا ہے جو بحری سفر کا خاصہ تجربہ رکھتے ہیں۔

سمندری سفر کی مہم ایک ازحد مشکل مخاطری  کھیل ہے۔ بحری جہازرانی کی یہ مہمات مخاطری جذبہ پیدا کرنے، خطرات مول لینے کی اہلیت میں اضافہ کرنے ، ملاح گیری سے متعلق ہنرمندیاں جن میں جہازرانی، مواصلات، انجنوں کے تکنیکی آپریشن اور آن بورڈ مشینری، انمارسیٹ آلات کا آپریشن، لاجسٹکس منصوبہ بندی وغیرہ شامل ہیں ، جیسے امور میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ یہ ساگرپریکرما اور کیپ ٹاؤن سے ریو ڈی جنیریو تک دوڑ، آئی او این ایس اور خلیج بنگال جہازرانی مہمات جیسی سمندری مہمات میں شمولیت اختیار کرکے پوری دنیا میں بھارتی بحریہ کو اپنی بے ضرر موجودگی ظاہر کرنے کے لیے اس کی صلاحیت میں اضافہ کرتی ہے۔ تارینی کو 2017 میں کلی طور پر خواتین افسران پر مشتمل عملے کے ساتھ دنیا کا سفر یعنی ’ناوِکا ساگر پریکرما‘ انجام دینے کے لیے جاناجاتا ہے۔ موجودہ مہم کے لیے منتخب کیا گیا عملہ صنفی طور پر غیر جانبدار ہے جس میں تین مرد اور تین خواتین افسران شامل ہیں۔ ہر جہاز کی کپتانی کا ذمہ ازحد تجربہ کار، بھارتی بحریہ کے یاٹ مین کپتان وی ڈی مہرشی کے ہاتھوں میں ہے۔ عملہ اراکین میں کمانڈر وکاس شیورن، لیفٹیننٹ کمانڈر پایل گپتا، لیفٹیننٹ کمانڈر کوشل پڈنیکر، لیفٹیننٹ کمانڈر دلنا کے اور لیفٹیننٹ کمانڈر روپا اے شامل ہیں۔

 

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:9316



(Release ID: 1853298) Visitor Counter : 138