وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے منی پور میں انسپکٹر جنرل آسام رائفلز (جنوب) کے صدر دفاتر میں فوجیوں کے ساتھ گفت و شنید کا اہتمام کیا


بہادری اور یقین محکم کے ساتھ اپنے فرائض کی انجام دہی اور ریاست میں سلامتی سے متعلق صورتحال بہتر بنانے کے لیے ان کی ستائش کی

وزیر دفاع نے افواج سے قومی پرچم کو بلند رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ملک مکمل قوت تبھی حاصل کرسکتا ہے جب اس کی سرحدیں محفوظ ہوں

Posted On: 19 AUG 2022 10:44AM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 19 اگست 2022 کو منی پور میں منتری پکھری میں واقع انسپکٹر جنرل آسام رائفلز (جنوب) کے صدر دفاتر کا دورہ کیا اور ریڈ شیلڈ ڈیویزن اور آسام رائفلز کے سپاہیوں کے ساتھ بات چیت کی۔ ان کے ساتھ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل منوج پانڈے، جی او سی- اِن- سی ایسٹرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل آر پی کلیتا اور جی او سی اسپیئر کور لیفٹیننٹ جنرل آرسی تیواری اور فوج اور آسام رائفلز کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران، وزیر دفاع کو خطے میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے انسداد شورش اور بھارت – میانمار سرحد پر سرحدی انتظام کاری سے متعلق آپریشنوں کے بارے میں مطلع کیا گیا۔

سپاہیوں سے خطاب کرتے ہوئے، جناب راج ناتھ سنگھ نے دشوار گزار علاقوں اور موسم کی چنوتیوں کے باوجود بہادری اور یقین محکم کے ساتھ اپنے فرائض کی انجام دہی اور میانمار میں سلامتی سے متعلق صورتحال میں بہتری لانے کے لیے افسران اور سپاہیوں کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج اور آسام رائفلز کے درمیان کھڑے ہونا باعث فخر ہے۔

خواہ 1971 کی جنگ ہو، یا سری لنکا میں آئی پی کے ایف کا حصہ  بن کر کام کرنا ہو، یا اس کا موجودہ کردار ہو، وزیر دفاع نے ریڈ شیلڈ ڈیویژن کی اس کے قیام سے لے کر اب تک دیے گئے تعاون کی ستائش کی۔  انہوں نے گذشتہ سات دہائیوں کے دوران آسام رائفلز کے ذریعہ ادا کیے گئے شاندار کردار اور داخلی سلامتی، بھارت-میانمار سرحد کے تحفظ  اور شمال مشرق کو قومی دھارے میں لانے کے لیے آسام رائفلز کے ذریعہ دیے گئے زبردست تعاون کی بھی ستائش کی۔  انہوں نے کہا کہ، ’’اسی وجہ سے، آپ کو ’شمال مشرق کے عوام کا دوست‘ اور ’شمال مشرق کا پاسبان‘ کہا جاتا ہے۔‘‘

جناب راج ناتھ سنگھ نے افواج کو پوری لگن کے ساتھ قومی پرچم کو بلند رکھنے کی نصیحت کی۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک مکمل قوت تبھی حاصل کرسکتا ہے جب اس کی سرحدیں محفوظ ہوں۔ اس موقع پر ریڈ شیلڈ ڈیویژن اور آسام رائفلز کے 1000 سے زائد سپاہیوں نے وزیر دفاع کے ساتھ بات چیت میں حصہ لیا۔

**********

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:9322


(Release ID: 1853106) Visitor Counter : 148