وزارت دفاع
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ آئندہ روز نئی دہلی میں ’انٹرواسپیکشن: آرمڈ فورسیز ٹربیونل‘کے موضوع پر قومی سمینار کا آغاز کریں گے
Posted On:
19 AUG 2022 9:20AM by PIB Delhi
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ 20 اگست 2022 کو، نئی دہلی میں مسلح افواج ٹربیونل (پرنسپل بینچ) بار ایسو سی ایشن کے ذریعہ’انٹرواسپیکشن: آرمڈ فورسیز ٹربیونل‘ کے موضوع منعقد کیے جا رہے ایک قومی سمینار کا آغاز کریں گے۔ یہ سمینار مسلح افوج ٹربیونل کے کام کاج کی جانچ کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔ مسلح افواج ٹربیونل کا قیام سابق فوجیوں، ان کے کنبے اور جنگی بیواؤں کو فوری اور کم خرچ پر انصاف دلانے کی یقین دہانی کے ساتھ ساتھ مسلح افواج کے اہلکاروں کو خدمات فراہم کرانے کے مقصد سے عمل میں آیا۔ اس سمینار کا مقصد ٹربیونل کے کام کاج کا تجزیہ کرنا، کسی بھی طرح کی کوتاہیوں کے سدباب کے لیے تجاویز پیش کرنا اور فوری طور پر انصاف دلانے کے لیے مدعی کو درپیش پریشانیوں اور مصیبتوں کو دور کرنا ہے۔
اس تقریب میں وزیر دفاع مہمان خصوصی کے طور پر ، جبکہ قانون و انصاف کے وزیر جناب کرن رجیجو مہمان ذی وقار کے طور پر شرکت کریں گے۔ توقع کی جاتی ہے کہ وزارت دفاع، قانون و انصاف کی وزارت اور مقننہ کے سینئر کارکنان اور افسران بھی اس سمینار میں شرکت کریں گے۔ اس سمینار کا انعقاد مسلح افواج ٹربیونل کے یوم تاسیس کے جشن کے ایک جزو کے طور پر کیا جا رہا ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:9316
(Release ID: 1853078)
Visitor Counter : 127