سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

آیئے ہم لگزری الیکٹرک بسوں کا منصبوبہ تیار کریں جو صرف بارہ گھنٹے میں ممبئی سے دہلی کا سفر مکمل کرسکیں:مرکزی وزیر برائے ٹرانسپورٹ نتن گڈکری


اس طرح کی پہل ایک مستحکم ٹرانسپورٹ سیکٹر کی رفتار کو بڑھاوا دے گی اور وزیر اعظم کے آتم نربھر بھارت کے وژن کو حاصل کرنے میں معاون ثابت ہوگی:مرکزی وزیر نتن گڈکری

سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہو ں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے ممبئی میں اشوک لےلینڈ الیکٹرک ڈبل ڈیکر بس لانچ کی

Posted On: 18 AUG 2022 4:29PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج 18؍اگست 2022ء کو ممبئی میں اشوک لے لینڈ الیکٹرک ڈبل ڈیکر بس کا افتتاح کیا ، جس کا نام سوئچ ای آئی  وی22 ہے۔ الیکٹرک بس کی لانچنگ کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کہا ’’طویل مدت کے نقطہ نظر سے ملک کے ٹرانسپورٹ نظام کو بدلناایک بڑی ضرورت ہے۔ شہری ٹرانسپورٹ میں اصلاح پر توجہ دینے کے ساتھ ہم کم کاربن کا اخراج کرنے والی اور مسافروں کی بڑی گنجائش والی مربوط الیکٹرک وہیکل (ای وی)تیز رفتار ایکوسسٹم بنانے کی کوشش کررہے ہیں، اب جبکہ سبز ٹرانسپورٹ حل کی مانگ صارفین میں بڑھتی جارہی ہے، حکومت کا وژن اور پالیسیاں الیکٹرک گاڑیوں کو اپنانے کی حوصلہ افزائی کرنے پر ہے۔‘‘

 

01.jpg

 

اشوک لے لینڈ کے مطابق سوئچ ای آئی وی22 ہندوستان کی پہلی اور انوکھی الیکٹرک ڈبل ڈیکر ایئر کنڈیشنڈ بس ہے، جسے ہندوستان میں ہی ڈیزائن کرکے تیار کیا گیا ہے۔کمپنی نے مطلع کیا ہے کہ سوئچ ای آئی وی 22جدید ترین تکنیک ،انتہائی جدید ڈیزائن ، بہترین تحفظ اور درجے کے اعتبار سے بہترین سہولتوں سے لیس ہے۔

دہلی-ممبئی ایکسپریس ہائی وے کے لئے اپنے نظریے کو ساجھا کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا’’میرا منصوبہ نریمن پوائنٹ کو دہلی سے جوڑنے کا ہے۔70 فیصد کام پہلے ہی مکمل ہوچکا ہے۔’’ انہوں نے آٹو موبائل کمپنیوں پر زور دیتے ہو ئے کہا’’آئیے ہم ایسی لگزری الیکٹرک بسوں  کا منصوبہ بنائیں، جو صرف 12گھنٹے میں ممبئی سے دہلی کا سفر کر سکے۔‘‘

 

02.jpg

 

ٹرانسپورٹ کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کہا کہ   ڈیزل جیسے دیگر ایندھن  کے مقابلے میں آٹوموبائل ایندھن کی شکل میں بجلی پر کم لاگت آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خام تیل کی درآمد سرکا ر کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے۔ سولر توانائی کے استعمال نے بجلی   کی لاگت کو کافی حد تک کم کردیا ہے۔

متبادل ایندھن کی شکل میں بجلی کی وکالت کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ ملک میں 35فیصد آلودگی ڈیزل اور پیٹرول کی وجہ سے ہوتی ہے۔اس پس منظر میں وزیر موصوف نے درآمدات-متبادل لاگت کو متاثر کرنے والی، آلودگی سے آزاد اور سودیشی اشیا ء پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے لئے متبادل ایندھن جیسے بجلی، ایتھنول، میتھنول، بایوڈیزل، بایو –سی این جی، بایو –ایل این جی اور آٹوموبائل سیکٹر کے لئے سبز ہائیڈروجن کا استعمال کرنے کا وقت ہے۔

 

03.jpg

 

آٹو موبائل صنعت کے لئے اپنےمنصوبوں کو ساجھا کرتے ہوئے جناب گڈکری نے کہا کہ’’ میرا خواب آٹوموبائل صنعت کو2024 کے آخر تک اس کے موجودہ حجم7.5 لاکھ کروڑ روپے سے 15لاکھ کروڑ روپے تک لے جانا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک ایسا ہدف ہے جو حاصل کیا جاسکتا ہے۔وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ اس سیکٹر میں زیادہ سے زیادہ روزگار پیدا کرنے کی صلاحیت ہے اور یہ مرکز اور ریاستی سرکاروں کو زیادہ سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے۔

سوئچ ای آئی وی کے بارے میں(اشوک لے لینڈ کے مطابق)

سوئچ الیکٹرک ڈبل ڈیکر بس میں سنگل ڈیکر بس کے مقابلے دو گنا مسافروں کی نشستیں ہوتی ہیں اور کرب ویٹ(مسافروں کے بغیر)میں محض 18فیصد کا ا ضافہ ہوتا ہے)

 

04.jpeg

 

جدید ترین اسٹائل اور فیل گڈ اِنٹیریئر اور ایکسٹیریئر کے ساتھ ڈبل ڈیکر میں سامنے اور پیچھے کے چوڑے دروازے ، دو سیڑھیاں اور جدید ترین حفاظتی معیارات  والا ایک ایمرجنسی دروازہ بھی ہے۔ ہندوستان کے گرم موسم کی حالت میں اس کا اے سی بہترین ٹھنڈک فراہم کرتا ہے، جبکہ 65مسافروں کے لئے زیادہ سے زیادہ ایسی سیٹی ہیں ، جو فٹ پرنٹ کے ساتھ ہے۔

 

05.jpeg

 

ہر سیٹ میں ہلکا سا کشن ہے اور سہولت کے اعتبار سے مسافر ایک انٹیریئرکار جیسی سہولت محسوس کرتا ہے۔ یہ انتہائی جدید الیکٹرک ڈبل ڈیکر شہری آمدو رفت کے لئے ایک آئیڈیل حل کے طورپر سامنے آئی ہے، کیونکہ سڑک، ٹرمنل اور ڈپو میں یہ کم جگہ گھیرتی ہے اور ہر دو سیٹوں کے درمیان اس میں اچھا خاصا فاصلہ بھی ہے۔

نیشنل الیکٹر ک موبلٹی مشن کے بارے میں معلومات یہاں انڈیا سائنس ٹی وی کے اس ویڈیو سے حاصل کی جاسکتی ہے۔

https://www.indiascience.in/videos/national-electric-mobility-mission-e-1

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 9299)



(Release ID: 1852961) Visitor Counter : 180