وزارت خزانہ

کابینہ نے، قابل قبول گارنٹی کی حد میں  اضافے کے لئے ایمرجنسی   کریڈٹ لائن  گارنٹی اسکیم   کے فنڈ  میں   اضافے کو منظوری دی


اس سے مہمان نوا زی  اور متعلقہ شعبوں کو فروغ  ملے گا

ای سی ایل جی ایس  کے تحت   تقریباََ 3.67 لاکھ کروڑ روپے کے قرض  منظور کئے گئے

Posted On: 17 AUG 2022 3:20PM by PIB Delhi

وزیر اعظم  جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے ایمرجنسی  کریڈٹ لائن گارنٹی اسکیم (ای سی ایل جی ایس)کی حد کو 50000 کروڑروپے کا اضافہ کرتے  ہوئے  4.5 لاکھ کروڑروپے سے بڑھاکر  5 لاکھ کروڑروپے کرنے کو منظوری دی ہے۔ ساتھ ہی خصوصی طور پر مہمان نوازی اور متعلقہ شعبوں کی صنعتوں کے لئے  اضافی رقم  مقرر کی گئی ہے ۔یہ اضافہ  مہمان نوازی اور متعلقہ صنعتوں   کے  کووڈ -19 عالمی وبا   کی وجہ سے ہونے  والے سخت  نقصانا  ت   کے پیش  نظر کیا گیا ہے۔

نفاذ  کا پروگرام  :

ای سی ایل جی ایس  ایک جاری اسکیم ہے۔مہمان نوازی  اور متعلقہ شعبوں  کی صنعتوں کے لئے  نافذ ہونے والی اسکیم کی رقم   میں  50000 کروڑروپے کا  اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ اسکیم  31 مارچ  2023 تک جاری رہے گی۔

اثر ات :

ای سی ایل جی ایس  پہلے سے ہی جاری ایک اسکیم ہے اور  مہمان نوازی اور متعلقہ شعبوں کو  کووڈ-19  عالمی وبا سے ہونے والے نقصانات کے پیش نظر حکومت نے ان شعبوں کی صنعتوں  کے لئے خصوصی  طور پر 50000 کروڑ روپے  کی رقم مقرر کی ہے۔اس اضافے سے  ان شعبوں کی صنعتوں کو راحت ملنے کی امید ہے ،جس کی کہ بہت زیادہ  ضرورت تھی۔ اس میں   قرض فراہم کرانے والے ادارے  کم لاگت پر 50000 کروڑروپے تک کا  اضافی قرض فراہم کرائیں گے  ،جس سے یہ کاروباری ادارے   اپنی کام کاجی ضرورتوں کو  پورا کرسکیں اور اپنا کاروبار جاری رکھ سکیں ۔

ای سی ایل جی ایس  کے تحت  پانچ اگست  2022 تک   تقریباََ 3.67  لاکھ کروڑروپے کے قرض منظور کئے گئے ہیں۔

پس منظر :

اس عالمی وبا نے   زیادہ قریبی رابطے والے شعبوں   ،خصوصی طورپر مہمان نوازی اور متعلقہ شعبوں کو بری  طر ح متاثر کیا ہے۔دوسرے شعبے تو بحالی کے راستے پر تیزی سے بڑھ گئے ، لیکن  ان شعبوں کے لئے مزید مدت تک  تعاون کی مانگ   جاری رہی،جس  کا تقاضہ  تھا کہ ان کے  باقی رہنے  اور بحالی کے لئے مناسب اقدامات  کئے جائیں۔ اس کےعلاوہ  ان شعبوں  میں  بہت زیادہ لوگوں کے روز گار کی وجہ سے  دیگر شعبوں  کے ساتھ بھی اس  کا براہ راست یا بالواسطہ  تعلق  ہے،اس لئے مجموعی اقتصادی بحالی  کی مدد کے لئے  ان کی بحالی بھی ضروری ہے۔اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے مرکزی بجٹ  23-2022 میں  ای سی ایل جی ایس   کی مدت   کو مارچ  2023 تک آگے بڑھانے اور  ای سی ایل جی ایس کے گارنٹی کَور  کی حد  میں  50000 کروڑروپے کا اضافہ کرکے  مجموعی کور کو  پانچ لاکھ کروڑروپے کرنے   کا اعلان کیا گیا تھا۔ساتھ ہی مہمان نوازی اور متعلقہ شعبے کی صنعتوں کے لئے خصوصی طور پر اضافی رقم مقررکی گئی ۔

ٹیکہ کاری کی سطح میں اضافے،  پابندیوں   کو بتدریج ہٹائے جانے  اور  مجموعی اقتصادی بحالی   کی وجہ سے   ان شعبوں کے لئے بھی مانگ میں  مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ اس اضافی گارنٹی کَور سے  ان شعبوں کی   بھی بحالی میں تعاون  کی توقع ہے۔

*************

ش ح۔اگ ۔رم

U-9247



(Release ID: 1852585) Visitor Counter : 94