وزارت سیاحت

آزادی کے 75سال کی تقریبات کے حصے کے طورپر ڈل جھیل پر 7500مربع فٹ کا ترنگا لہرایا گیا

Posted On: 15 AUG 2022 5:42PM by PIB Delhi

 

سیاحت کی وزارت ، حکومت ہند (شمال)، انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ سری نگر اور ہمالین ماؤنٹیرنگ انسٹی ٹیوٹ(ایچ ایم آئی)دارجلنگ کی ایک مشترکہ کوشش سے سری نگر میں ڈل جھیل کے کنارے 7500مربع فٹ کا ہندوستانی ترنگالہرایا گیا۔ یہ آزادی کے 75سال اور آزادی کا امرت مہوتسو منانے کے حصے کے طورپر تھا۔

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر اس موقع پر مہمان خصوصی تھے اور انہوں نے اس تاریخی پروگرام کو خطاب کیا۔اپنے خطاب میں لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر کے لوگوں کو دلی مبارکباددی اور آئندہ کے 25برسوں کے لئے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں گفتگو کی۔

 

 

معاون عناصر کے ساتھ پرچم کا وزن 85-80کلو گرام تھا۔ یہ ذکر کرنا مناسب لگتا ہے کہ ٹیم ایچ ایم آئی نے پہلی بار اپریل 2021ء میں سکم ہمالیہ میں اسی  طرح کےجھنڈے کو نصب کیا تھا اور بعد میں وکٹوریہ میموریل کولکاتہ میں 15اگست 2021ء کو اور 31اکتوبر 2021ء کو اسٹیچیو آف یونیٹی ، گجرات میں اس طرح کا جھنڈا نصب کیا تھا۔

 

            

اس کے بعد انٹارکٹکا میں جھنڈہ لہرا گیا تھا، جس نے انٹارکٹکا میں پہلی بار لہرائے گئے کسی بھی ملک کے سب سے بڑے قومی پرچم کا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا اور اب حکومت ہند کے ہر گھر ترنگا مہم اور آزادی کا امرت مہوتسو کےعین مطابق جھنڈے کو سری نگر میں لہراگیا ہے۔

 

 

سری نگر پہنچنے سے پہلے بھارت چھوڑو تحریک کے 80 سال مکمل ہونے کے موقع پر 8؍اگست 2022ء کو دارجلنگ میں پرچم کو لہرایا گیا تھا، چونکہ جھنڈا پنے حجم میں کتنا بڑا ہے، اس لئے اسے تین پینلوں میں بنایا گیا تھا۔چنانچہ اس کی پائیداری کے پہلو پر خصوصی توجہ دی گئی اور حفاظتی اشیاء کو اس میں مناسب طور سےفٹ کیا گیا ہے، تاکہ پرچم تیز رفتاروالی پہاڑی ہواؤں سے لے کر انٹارکٹکا کے صفر درجہ حرارت تک اور دوسرے خطرناک موسم اس کو محفوظ رکھا جاسکے۔

جناب انل اوراؤ، ریجنل ڈائریکٹر(شمال)نے روایتی طورپر لیفٹیننٹ گورنر کا استقبال کیااور سری نگر کی ڈل جھیل میں پرچم کو نصب کرنے کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔اس تقریب میں ڈاکٹر ارون کمار مہتہ  آئی اے ایس، چیف سیکریٹری، جموں و کشمیر، جناب سرمد حفیظ، آئی اے ایس پرنسپل سیکریٹری اور حکومت کے دیگر اعلیٰ افسران کے ساتھ ساتھ سفر و تجارت سے وابستہ اسٹیک ہولڈرز  اور میڈیا کے لوگوں نے شرکت کی۔ اس کے ساتھ ساتھ سفری تجارت  و مہمان نوازی  سیکٹر کے نمائندوں ، ہوٹلرز ، حکومتی افسران، طلباء اور دیگر لوگوں کے ساتھ زندگی کے ہرشعبے سے جڑے لوگوں نے بڑی تعداد میں اس تقریب میں شرکت کی۔

            

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 9170)



(Release ID: 1852085) Visitor Counter : 237