کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

2022-23 کے لیے 23.56 بلین امریکی ڈالر کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے زرعی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے نئے سرے سے زور


شمال مشرقی خطے میں جغرافیائی اشارے ٹیگ شدہ مصنوعات کے لیے آگاہی پیدا کرنے کے لیے تعارفی پروگرام کا انعقاد

Posted On: 14 AUG 2022 1:00PM by PIB Delhi

وزارت تجارت و صنعت کی زرعی مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دینے والے ادارے اپیڈا نے مالی سال 2022-23کے لیے 23.56 بلین امریکی ڈالر کے برآمدی ہدف کو پورا کرنے کے لیے زرعی برآمدات کے فروغ کے لیے ایک آؤٹ ریچ حکمت عملی وضع کی ہے۔ منصوبہ کے تحت برآمدات میں اضافے کے لیے رواں سال کے دوران 300 تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس بات کو دیکھتے ہوئے کہ حفظان صحت اور فائیٹو سینیٹری اقدامات کو ان ممالک کی طرف سے تجارت میں تکنیکی رکاوٹ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے جو کھانے کی مصنوعات کی برآمد میں ایک بڑا چیلنج ہیں، خاص طور پر ترقی یافتہ ممالک میں۔ اپیڈا  سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سمیت مختلف آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے انسانی زندگی پر اس کے اثرات کو اجاگر کرتے ہوئے خوراک کی برآمد کے اسٹیک ہولڈرز میں بیداری پیدا کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

رسائی حاصل کرنے کی مجوزہ حکمت عملی کے مطابق مرکزی دھارے کی مختلف اشاعتوں اور الیکٹرانک چینلز کی مدد سے برآمد کنندگان، کسانوں، زرعی شعبے، فوڈ پروسیسرز، لاجسٹکس فراہم کرنے والوں، غیر ملکی زرمبادلہ بندوبست کمپنیوں وغیرہ کے ساتھ ایک مضبوط اور باقاعدہ رابطہ قائم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ممتاز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ممکنہ مصنوعات کی فہرست کو اجاگر کرتے ہوئے برآمدات کی وافر صلاحیت رکھتے ہیں۔

ممکنہ بازاروں کی فہرست مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی دکھائی جائے گی۔ اس کے علاوہ بھارت کی برآمدی ممکنہ مصنوعات کی ملک وار اور مصنوعات کے لحاظ سے مخصوص ضروریات کو خاص طور پر برآمد کنندگان کے لیے اپیڈا پورٹل پر اجاگر کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ درآمد کنندہ ممالک کی ضروریات کی فوری جانکاری اسٹیک ہولڈرز کے درمیان فوری طور پر دی جاسکتی ہے اور شراکت دار ممالک میں زیادہ مواقع حاصل کرنے کے لیے اس کے ترجیحی پارٹنر ممالک کو بھارت کی برآمدات کے مصنوعات کے لحاظ سے فوائد کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔

مزید برآمد کنندگان کو راغب کرنے کے لیے اپیڈا کے برآمدی طریقہ کار کو مختلف پلیٹ فارمز پر خاص طور پر الیکٹرانک میڈیا پر نشر کیا جائے گا اور اس کے فوائد کے ساتھ ساتھ نچلی سطح اور گاؤں کی سطح پر برآمد کرنے کے طریقہ کار کی ایک پیجر خبریں بھی نشر کی جائیں گی۔

آتم نربھر بھارت کی تشکیل کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی واضح اپیل کے مطابق کام کرتے ہوئے عملی اور تکنیکی تربیت کے ذریعے ممکنہ ابھرتے ہوئے زرعی شعبے کی پرورش پر توجہ مرکوز کرنا اور انہیں زرعی برآمد کو ایک پرکشش کیریئر کے طور پر منتخب کرنے کی ترغیب دینا ہے۔

تجارت اور صنعت کی وزارت کے اعلیٰ زرعی برآمدات کو فروغ دینے والے ادارے نے بھارت میں متنوع زرعی آب و ہوا والے علاقوں سے برآمدی مواقع حاصل کرنے کے لیے زرعی شعبے کے لیے ایک پروگرام ترتیب دینے کی تجویز بھی پیش کی ہے۔

زرعی سپلائی چین کے اسٹیک ہولڈرز جیسے کسانوں، طلباء، عہدیداروں وغیرہ کو زرعی برآمد کے طریقہ کار، رہنما خطوط، حکومت کی طرف سے زرعی سپلائی چین میں مالی اور مالیاتی مراعات، سپلائی چین میں سینیٹری اور فائٹو سینیٹری مسائل جیسے فصلوں کی باقیات، زیادہ سے زیادہ باقیات کی حد، پتہ لگانے کے عمل وغیرہ کے بارے میں معلومات فراہم کی جائے کی۔

چونکہ ہندوستان میں علاج اور صحت کی قدروں کی وجہ سے جیوگرافیکل انڈیکیشن (جی آئی) ٹیگ شدہ مصنوعات کی برآمد کی اچھی صلاحیت ہے، شمال مشرقی خطہ میں جی آئی مصنوعات کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان بیداری پیدا کرنے کے لیے تعارفی پروگراموں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

بھارت میں 140 سے زیادہ جی آئی رجسٹرڈ زرعی پروڈکٹس ہیں اور ان میں سے 123 زرعی پروڈکٹس اپیڈا کے طے شدہ پروڈکٹس ہیں۔ بھارت میں حیاتیاتی تنوع کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی اور بین الاقوامی سطح پر علمی شراکت داروں کے طور پر یونیورسٹیوں، تنظیموں، این جی اوز وغیرہ کو بورڈ میں لے کر پوری دنیا میں جی آئی مصنوعات کی برآمد کو فروغ دینے کے لیے قومی اور بین الاقوامی نمائشوں اور ورکشاپوں کا ایک سلسلہ منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

رسائی حاصل کرنے کی حکمت عملی کے مطابق بہتر ہم آہنگی کے لیے اور جی آئی اسٹیک ہولڈرز اور حکومت کے درمیان روابط کو جوڑنے کرنے کے لیے جی آئی رجسٹری مالکان کی ایک انجمن بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد جی آئی پروڈکٹس کی سالمیت اور صداقت کو قائم کرنا ہے کیونکہ جی آئی پروڈکٹس کی رجسٹریشن کے لیے ایک تنظیم موجود ہے، لیکن اس کی صداقت کی تصدیق کے لیے کوئی ایجنسی نہیں ہے۔

رسائی حکمت عملی کے تحت منعقد کیے جانے والے مجوزہ پروگراموں میں بھارت میں برآمدات کے قابل زرعی سپلائی چین میں چیلنجز، زرعی سپلائی چین کی آٹومیشن اور میکانائزیشن، زراعت اور خوراک کی ڈبہ بندی میں نئی ​​ٹیکنالوجیز کے موثر نفاذ، زرعی برآمداتی پالیسی، ایک ضلع اور ایک پروڈکٹ، ایس پی ایس اور گلوبل جی اے پی کے مساوی طور پر کٹائی سے پہلے اور بعد کے طریقوں، مربوط کولڈ چین مینجمنٹ کے لیے لاجسٹکس اور بنیادی ڈھانچے کی ضروریات اور محفوظ باقیات والے علاقوں کے لیے اقدامات خاص طور پر کیڑے مار ادویات اور زہریلے مادوں کی باقیات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

برآمد کنندگان کی کامیابی کی کہانیوں کے بارے میں ویڈیو اور معلوماتی گرافکس مواد بنانے اور اسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر باقاعدگی سے فروغ دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ زرعی برآمدات کے فروغ کے ادارے نے مختلف پرنٹ اور سوشل میڈیا میں کسانوں، اسٹارٹ اپس، برآمد کاروں وغیرہ کی حوصلہ افزا کامیابی کی کہانیاں شائع کرنے کی تجویز بھی پیش کی ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 9136)


(Release ID: 1851829) Visitor Counter : 131