ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
آزادی کے پچہتر ویں سال میں پچہتر رام سر مقامات
ہندوستان نے مزید گیارہ ویٹ لینڈز کو رام سر مقامات کی فہرست میں شامل کیا
Posted On:
13 AUG 2022 1:08PM by PIB Delhi
ہندوستان نے رام سرسائٹس میں مزید گیارہ ویٹ لینڈ شامل کئے ہیں اور اس طرح آزادی کے 75 ویں سال میں مجموعی طور پر 75 رام سر مقامات ہوگئے ہیں جو 1326677 ہیکٹئر علاقے پر محیط ہیں۔
ان نئی گیارہ سائٹس میں چار مقامات تمل ناڈو میں، تین اڑیسہ میں ، دو جموں وکشمیر میں اور ایک ایک مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر میں ہیں۔ ان مقامات کے اس اندراج سے ویٹ لینڈز کے تحفظ اور ان کے وسائل کے مقبول استعمال میں مدد ملے گی۔
ہندوستان رام سر کنونشن میں شریک ہے جس پر رام سر ایران میں 1971 میں دستخط ہوئے تھے ۔ہندوستان نے اس پر یکم فروری 1982 کو دستخط کئے تھے۔ 1982 سے 2013 کے دوران مجموعی طور پر 26 مقامات کو رام سر سائٹس کی فہرست میں شامل کیا گیا تاہم 2014 سے 2022 کے دوران ملک نے 49 نئے ویٹ لینڈز کو رام سر مقامات کی فہرست میں شامل کیا ہے۔
صرف اسی سال 2022 کے دوران 28 مقامات کو رام سر سائٹس قرار دیا گیا ہے ۔ رام سر سرٹیفکیٹ پر اندراج کے مطابق 42022 کے لئے 19 اور 2021 کے لئے چودہ ہیں۔
تمل ناڈو میں سب سے زیادہ رام سر مقامات 14 ہیں، اس کے بعد اترپردیش کا نمبر ہے جہاں یہ تعداد دس ہے۔
رام سر سائٹس قرار دیئے گئے گیارہ مقامات کا خلاصہ:
نمبر شمار
|
ویٹ لینڈز کا نام
|
رقبہ ہیکٹیئر میں
|
ریاست
|
1.
|
ٹمپرا لیک
|
300
|
اڑیسہ
|
2.
|
ہیراکڈ آبی ذخیرہ
|
65400
|
3.
|
انسپالیک
|
231
|
4.
|
یشونت ساگر
|
822.90
|
مدھیہ پردیش
|
5.
|
چترنگڈی برڈ سنکچوری
|
260.47
|
تمل ناڈو
|
6.
|
سچندرم تھیرور ویٹ لینڈ کمپلکس
|
94.23
|
7.
|
وادوور برڈ سنکچوری
|
112.64
|
8.
|
کانجی رنکلم برڈ سنکچوری
|
96.89
|
9.
|
تھانے کریک
|
6521.08
|
مہاراشٹر
|
10.
|
ہائگم ویٹ لینڈ کنزویشن ریزرو
|
801.82
|
جموں وکشمیر
|
11.
|
شالبگ ویٹ لینڈ کنزریشن ریزرو
|
1675
|
|
گیارہ مقامات کا مجموعی علاقہ
|
76316
|
|
75 رام سر سائٹس کا سال وار عہدہ
نمبر شمار
|
عہدہ کے سال
|
نامزد سائٹ کی تعداد
(عہدہ کی تاریخ کے مطابق)
|
2013 تک نامزد کردہ سائٹس
اور
2014 کے بعد سے آج تک
|
علاقوں کا احاطہ ہیکٹیئر زمیں
|
1
|
1981
|
2
|
26
(1981 to 2013)
|
633871
|
2
|
1990
|
4
|
3
|
2002
|
13
|
4
|
2005
|
6
|
5
|
2012
|
1
|
6
|
2019
|
11
|
49
(2014 to 2022)
|
692807
|
7
|
2020
|
5
|
8
|
2021
|
14
|
9
|
2022
|
19
|
|
مجموعی
|
75
|
75
|
1326678
|
گیارہ نئے رام سر مقامات کا خلاصہ اور تصویریں
(1)ٹنمپرا لیک:
ٹنمپرا لیک اڑیسہ میں گنجم ضلع میں واقع تازہ پانی کی ممتاز لیک ہے۔ اس جگہ کو طاس کے علاقے سے بارش سے پانی نے بھردیا اور اسے برطانوی لوگوں نے ٹمپ کا نام دیا تھا جو آہستہ آہستہ مقامی بولی میں ٹنمپرا بن گیا اس ویٹ لینڈ میں ساٹھ قسم کی چڑیوں ، مچھلیوں کی 46 اقسام، 48 قسم کی تیرتی ہوئی نباتات، سات سے زیادہ ٹپرسٹریل پودوں اور میرفائٹس کو جگہ ملی ہوئی ہے۔ ہر سال 12 ٹن مچھلیاں یہاں سے حاصل ہوتی ہیں اور اس طرح یہ ویڈ لینڈ مقامی لوگوں کے روزگار کا بڑا وسیلہ ہے۔
ویٹ لینڈ کے اوپر پرندے
ملحقہ نباتات ویٹ لینڈ کی سطح
(2) ہیراکڈ آبی ذخیرہ
ہیراکڈ آبی ذخریہ اڑیسہ کا سب سے بڑا اردن ڈیم ہے جس نے 1957 میں کام شروع کیا یہاں بھاری تعداد میں پودوں اور پھول پتیوں کی اقسام موجود ہیں جن میں سے بہت سی نایاب قسمیں ہیں۔یہاں پائی جانے والی پھلیوں کی 54 اقسام میں سے ایک کو معدوم ہونے کے خطرے والی چھ اس خطرے کے نزدیک اور اکیس قسموں کو اقتصادی طور پر اہم قرار دیا گیا ہے۔ اس مقام پر چڑیوں کی 130 قسمیں پائی جاتی ہیں جس میں سے 20 پرندے معدوم ہونے کے خطرے والے ہیں۔ یہ آبی ذخیرہ 300 میگا واٹ ہائیڈروپاور کا وسیلہ ہے اور کلچرل کمانڈ ایریا کے 436000 ہیکٹیئرز پر آبپاشی فراہم کرتا ہے۔ ہیراکڈ سیاحت کا بڑا مرکز ہے اوریہاں سالانہ تیس ہزار سے زیادہ سیاح آتے ہیں۔
نقل مکانی کرنے والے پرندے ہیرا کد ذخائر
لینڈ سکیپ آبی پرندے _ ہیرا کد آبی ذخائر
3۔ انسپا لیک
انسپالیک اڑیسہ کی سب سے بڑی تازہ پانی کی لیک ہے جو کٹک ضلع کے بانکی سب ڈویژن میں واقع ہے اور اپنی قدرتی رعنائی ، حیاتیاتی تنوع اور قدرتی وسائل کے لئے ہمیشہ سے مشہور ہے۔ اس ویٹ لینڈ میں پرندوں کی 194 اقسام پائی جاتی ہیں انسپالیک قریبی علاقوں میں تیازہ پانی کی مانگ کو پورا کرتی ہے اور ماہیگیری اور زراعت کے ذریعہ مقامی لوگوں کے لئے روزگار کا وسیلہ بھی ہے۔
انسوپا جھیل کا نظارہ انسوپا جھیل کا نظارہ
انسوپا جھیل میں نقل مکانی کرنے والی بطخیں
4۔یشونت ساگر
یشونت ساگر مدھیہ پردیش کے اندور خطے میں دو اہم پرندوں کے علاقے۔IBA میں سے ایک ہے اور مالوہ خطے میں پرندوں کا خاص مقام بھی ہے۔ اس وقت یہ اندور شہر کو پانی سپلائی کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے اور یہاں تجارتی مقاصد کے لئے ماہیگیری بھی ہوتی ہے۔ یشونت ساگر اندور سٹی میونسپل کارپوریشن کے تحت آتا ہے۔ اندور نے ہندوستان کے سب سے صاف شہروں میں سے ایک ہونے کا خطاب بھی جیتا ہے ۔ اس ویٹ لینڈ کے آس پاس زراعت بھی ہوتی ہے۔
لوٹس فارمنگ، یشونت ساگر ہیرنری پرندے، یشونت ساگر
یشونت ساگر کا خوبصورت منظر
5۔ چترنگڈی برڈ سنکچوری
پرندوں کی پناہ گاہ چترنگڈی جسے مقامی طور پر چنرنگڈی کنمولی کہا جاتا ہے، تمل ناڈو کے رام ناتھ پورم ضلع میں واقع ہے ۔ یہ ویٹ لینڈ 1989 سے محفوظ علاقہ قرار دیا جاچکا ہے اور یہ تمل ناڈو محکمہ جنگلات کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ چترنگڈی برڈ سنکچوری ٹھکانے بدلنے والی چڑیوں کے لئے موسم سرما کی ایک بہترین پناہ گاہ ہے۔
چترانگوڈی برڈ سینکچری۔
6۔سنچدرم تھیرور ویٹ لینڈ کمپلکس
سنچدرم تھیرور ویٹ لینڈ کمپلکس سچندرم تھیرور مانا کڈی کنزرویشن ریزرو کا حصہ ہے۔ اسے پرندوں کا اہم مقام قرار دیا گیا ہے اور مائگریٹری پرندوں کے وسطی ایشیائی راستے پر جنوبی مقام ہے۔ اسے چڑیوں کے گھونسلوں کے لئے مخصوص کیا گیا ہے اور اسی وجہ سے ہر سال بڑی تعداد میں یہاں چڑیاں آتی ہیں۔ تھیرور پر انحصار کرنے والی آبادی تقریبا 10500 ہے اور مقامی آبادی کا زراعت کے لئے تھیرور ٹینک سے جاری ہونے والی پانی پر دارومدار ہے۔ یہ انسانوں کا بنایا ہوا انلینڈ ٹینک ہے۔ اس علاقے میں تقریبا ڈھائی سو قسم کی چڑیاں ملتی ہیں۔
انڈین کورمورنٹ سچندرم ٹینک کا منظر
اسپاٹ بل والی بطخ سچندرم تھرور میں ہیرونری
7۔ ودوود برڈ سنکچوری
ودوور برڈ سنکچوری 112.338 ہیکٹیئرز پر محیط انسانوں ک بنایا ہوا آبپاشی ٹینک ہے اور نقل مکانی کرنے والی چڑیوں کا سازگار ٹھکانہ ہے۔ آبپاشی کا ٹینک سماجی واقتصادی اعتبار سے اہم ہے لیکن اس کی ماحولیاتی اعتبار سے کیا اہمیت ہے اسے کم ہی لوگ جانتے یہں۔ یہ ٹینک باہر سے آنے والے پرندوں کے لئے خاص طور سے موسم سرما میں آنے والی چڑیوں کے لئے کتنا اہم ہے اس پر کوئی خاص مطالعہ یا تحقیق نہیں ہوئی ہے۔
کالے سر والا Ibis کا گھونسلہ واڈوور برڈ سینکچری کا خوبصورت منظر
مقدس مقام کا خوبصورت نظارہ نیسٹنگ سائٹ
8۔ کانجی رنکلم برڈ سنکچوری
یہ تمل ناڈو کے مدوکلاتھور رام ناتھن پورم ضلع کے نزدیک ایک محفوظ مقام ہے۔ اسے 1989 میں محفوظ علاقہ قرار دیا گیا تھا۔ یہاں کے بابل درختوں پر بیرون ملک سے آنے والے بگلوں کی کئی قسمیں قیام کرتی ہیں۔ اکتوبر سے فروری کے درمیان یہاں متعدد قسم کے پرندے باہر سے آکر اپنا ٹھانہ بناتے ہیں اس ویٹ لینڈ میں حیاتیاتی تنوع قابل دید ہے۔
بلیک آئی بیس کالے پنکھوں والا سلٹ
کانجیرانکولم پرندوں کی پناہ گاہ سپاٹ بل والی پیلیکن نیسٹنگ سائٹ
9۔ تھانے کریک
تھانے کریک مہاراشٹر میں واقع ہے یہاں تازہ پانی کے بہت سے وسائل ہیں جس میں سے الیاس دریا سب سے بڑا وسیلہ ہے۔ اس کے علاوہ ممبئی، نوی ممبئی اور تھانے کے بہت سے ڈرینج چینل بھی یہاں آتے ہیں۔ اسے تھانے کریک راج نہیں پناہ گاہ قرار دیا گیا ہے۔ یہاں ماہیگیر بھی ہوتی ہے جو مقامی لوگوں کے لئے روزگار کا ایک ذریعہ ہے۔
کلوز اپ کا نظارہ کم فلیمنگوز کی جماعت
تھانے کی کریک میں فلیمنگو تھانے کی کریک کے مینگرووز
10۔ ہائگم ویٹ لینڈ کنزرویشن ریزرو
ہائگم ویٹ لینڈدریائے جھیلم کے کنارے پر ہے اور سیلاب جذب کرنے والا اہم طاس ، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کا مقام ، ایکو ٹورزم کا مرکز اور مقامی لوگوں کے لئے روزی روٹی کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ یہ ویٹ لینڈ بار ہمولا ضلع میں واقع ہے۔ یہ گھریلو اور بیرونی چڑیوں کے لئے ایک اہم آماجگاہ ہے۔ اسے اہم چڑیوں کا علاقہ (IBA) بھی قرار دیا جاچکا ہے۔ ہائگم ویٹ لینڈ ایکو سسٹم کی متعدد خدمات فراہم کرتا ہے۔ مثلاً فش اینڈ فائبر، واٹر سپلائی ، پانی کی صفائی ، ماحولیاتی تحفظ، سیلاب کے بندوبست اور سیرو تفریح کی خدمات ۔ آس پاس رہنے والوں کو یہاں ایکو سسٹم خدمات کے زڑیعہ روزگار ملتا ہے۔
ہائگم ویٹ لینڈ میں ہجرت کرنے والے واٹر فال کی جماعت سیلابی طاس کی تصویر
ویٹ لینڈ چینل کی تصویر۔ سیلابی طاس کی تصویر
11۔ شالبگ ویٹ لینڈ کنزرویشن ریزرو
شالبگ ویڈ لینڈ کنزرویشن ریزرو مرکزی انتظام کے علاقے جموں وکشمیر کے سری نگر ضلع میں واقع ہے۔ اس ویٹ لینڈ کا ایک بڑا حصہ ستمبر اور مارچ کے درمیان خشک ہوجاتا ہے۔ یہاں تقریبا 21 قسم کی چڑیوں کی بڑی تعداد رہتی ہے جن میں چار لاکھ سے زیادہ گھریلو اور بیرونی چڑیاں شامل ہیں۔ یہاں متعدد ایکو سسٹم خڈمات فراہم کی جاتی ہیں۔ یہ ویٹ لینڈ آبی چڑیوں کی کئی اقسام کی بھی آماجگاہ ہے۔
شالبگ ویٹ لینڈ کی تصاویر
شالبگ ویٹ لینڈ کا خوبصورت نظارہ
****
U.No:9107
ش ح۔رف ۔س ا
(Release ID: 1851656)
Visitor Counter : 432