وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
حکومت ہند نے ہر گھر ترنگا پروگرام کا اہتمام کیا
جناب پرشوتم روپالا نے گجرات میں قومی نمک ستیہ گرہ یادگار پر قومی پرچم لہرایا
ملک بھر میں 400 مشہور مقامات آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر تقریبات کی میزبانی کررہے ہیں
Posted On:
12 AUG 2022 2:41PM by PIB Delhi
حکومت ہند 11 اگست سے 15 اگست 2022 تک ہر گھر ترنگا پروگرام کا اہتمام کر رہی ہے۔ آزادی کا امرت مہوتسو سال کے تحت عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند ملک بھر میں 400 مشہور مقامات پر اس تقریب کا انعقاد کر رہی ہے۔
محکمہ برائے مویشی پروری اور ڈیری، وزارت برائے ماہی پروری،مویشی پروری اور ڈیری، حکومت ہند نے قومی ڈیری ترقیاتی بورڈ (این ڈی ڈی بی)، گجرات کوآپریٹو دودھ مارکیٹنگ فیڈریشن (جی سی ایم ایم ایف) اور ولساڈ ڈسٹرکٹ کوآپریٹو دودھ پروڈیوسر یونین لمیٹیڈ (دودھ ساگر ڈیری) کے اشتراک سے 12 اگست 2022 کو ہر گھر ترنگا پروگرام قومی نمک ستیہ گرہ یادگار، ڈانڈی، نوساری، گجرات میں منایا۔
جناب پرشوتم روپالا، مرکزی وزیر برائے ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری، حکومت ہند مختلف معززین کی موجودگی میں مہمان خصوصی کے طور پر اس تقریب میں شریک ہوئے۔ مرکزی وزیر نے نیشنل سالٹ ستیہ گرہ میموریل، ڈانڈی، گجرات میں قومی پرچم لہرایا اور شہیدوں/مجاہدین آزادی کے اہل خانہ کو مبارکباد دی۔ مرکزی وزیر نے لوگوں کو ہر گھر ترنگا مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دی۔
حکومت گجرات نے تقریب کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے تمام انتظامی اور لاجسٹک مدد فراہم کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ع۔ع ن
(U: 9080)
(Release ID: 1851329)
Visitor Counter : 234