وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

ماہی پروری، مویشی پالن اور ڈیری کی وزارت نے ایٹیا پورم میں ہر گھر ترنگا پروگرام کا اہتمام کیا


ڈاکٹر ایل مروگن نے تمل ناڈو میں تقریبات کے ایک حصے کے طور پر قومی پرچم لہرایا

ملک بھر میں 400 مشہور مقامات آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر تقریبات کی میزبانی کر رہے ہیں

Posted On: 12 AUG 2022 2:43PM by PIB Delhi

حکومت ہند 11 اگست سے 15 اگست 2022 تک ہر گھر ترنگا پروگرام کا اہتمام کر رہی ہے۔ آزادی کا امرت مہوتسو سال کے تحت عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند ملک بھر میں 400 مشہور مقامات پر اس تقریب کا انعقاد کر رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RKBG.jpg

ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت، حکومت ہند نے تمل ناڈو کی ریاستی حکومت کے ساتھ مل کر 12 اگست 2022 کو ایٹیا پورم، تھوتھکوڈی، تمل ناڈو میں ہر گھر ترنگا پروگرام کا اہتمام کیا۔

 

 حکومت ہند میں ماہی پروری، مویشی پالن اور ڈیری کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے مختلف معززین کی موجودگی میں مہمان خصوصی کے طور پر اپنی موجودگی کے ساتھ اس تقریب میں شرکت کی۔ ماہی پروری، مویشی پالن اور ڈیری کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے ایٹیا پورم، تھوتھکوڈی، تمل ناڈو میں قومی پرچم لہرایا اور شہیدوں/مجاہدین آزادی کے اہل خانہ کو مبارکباد دی۔ وزیر موصوف نے لوگوں کو ہر گھر ترنگا مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00253NR.jpg

تمل ناڈو کی حکومت نے اس تقریب کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے تمام انتظامی اور لاجسٹک مدد فراہم کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003PA5Z.jpg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 9081)



(Release ID: 1851328) Visitor Counter : 143