شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

‘ہر گھر ترنگا مہم’ کو فروغ دینے کے لیے شمال مشرقی خطے کی وزارت  کے عہدیداران کا گوہاٹی کا دورہ

Posted On: 12 AUG 2022 2:17PM by PIB Delhi

 

شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری اور شماریاتی مشیر جناب سریش کمار ایس گوہاٹی/شیلانگ کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں تاکہ ‘ہر گھر ترنگا’ مہم کو فروغ دیا جا سکے اور شمال مشرقی پراجیکٹس کی حالت کا جائزہ لینے کے لیے شمال مشرقی کونسل اور این ای ڈی ایف آئی کے حکام سے ملاقات کی جا سکے۔ ان کے دورے کے دوران ’ہر گھر ترنگا‘ مہم کو فروغ دینے کے لیے ایک بائیک ریلی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002PIKS.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001T9YN.jpg

 

جناب  سریش نے پی وی ایس ایل این مورتی، سی ایم ڈی، این ای ڈی ایف آئی اور اہم عہدیداروں کے ساتھ گوہاٹی میں این ای ڈی ایف آئی ہیڈ کوارٹر میں شمال مشرقی پروجیکٹوں کے جائزہ کی صدارت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004549E.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0032JBH.jpg

 

‘ہر گھر ترنگا’ مہم کو فروغ دینے کے لیے خصوصی پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں جس میں این ای ڈی ایف آئی ہاؤس میں 15 اگست 2022 تک ایک این ای ڈی ایف آئی کرافٹ کارنیوال شامل ہے۔ جناب سریش نے جناب  مورتی کے ساتھ کارنیول کا دورہ کیا۔ کارنیول کاریگروں اور کاروباریوں کی دیسی مصنوعات کی نمائش کر رہا ہے۔ شہریوں کے لیے مفت کووڈ-19 ٹیکہ کاری  کیمپ بھی لگایا گیا ہے۔

 

 

*********************

 

(ش ح ۔  ع ح)

U.No. 9077



(Release ID: 1851217) Visitor Counter : 90