وزارات ثقافت

آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر وزارت ثقافت مہارشی اربندو کے 150ویں یوم پیدائش کی یاد میں ملک بھر کی 75 جیلوں میں روحانی پروگرام منعقد کرے گی

Posted On: 11 AUG 2022 5:56PM by PIB Delhi

 

مہارشی اروبندو کے 150ویں یوم پیدائش اور آزادی کے 75ویں سال کے موقع پر وزارت ثقافت 12 اگست سے 15 اگست 2022 کے درمیان ملک بھر کی 75 جیلوں میں روحانی پروگرام چلا کر سری اروبندو کی زندگی اور فلسفے کی یاد منا رہی ہے۔

ان پروگراموں کا مقصد سری اروبندو کے فلسفے، یوگا، ریاضت اور مراقبہ کی مشق کے ذریعے جیل کے قیدیوں کی زندگیوں کو تبدیل’ کرنا ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ جیلوں کے قیدیوں کی زندگی کو خود سوچنے اور احساس کے ذریعے بدلنے کی ضرورت ہے اور ملک بھر کی جیلوں کو مہارشی اروبندو کی زندگی پر پروگرام منعقد کرنے چاہئیں تاکہ ان کی زندگیوں کو بہتر بنایا جا سکے اور وہ زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرسکیں۔

اس مقصد کے لیے وزارت ثقافت نے ان پروگراموں کو منعقد کرنے کے لیے قابل ذکر روحانی رہنماؤں اور تنظیموں کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ وزارت ثقافت نے ملک بھر میں 75 جیلوں کی نشاندہی کی ہے، (بنیادی طور پر قومی آزادی کی جدوجہد کے ساتھ ان کی وابستگی کو مدنظر رکھتے ہوئے) جہاں یہ پروگرام منعقد ہوں گے۔

رام کرشن مشن، پتنجلی، آرٹ آف لیونگ، ایشا فاؤنڈیشن اور ستسنگ فاؤنڈیشن سمیت 5 تنظیموں کو ملک کی 23 ریاستوں میں 12 سے 15 اگست تک پروگرام منعقد کرنے کے لیے شامل کیا گیا ہے تاکہ جیل کے قیدیوں کو یوگا، مراقبہ اور سری اروبندو کی تعلیمات دینے کی سہولت فراہم کی جاسکے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 9049)



(Release ID: 1851058) Visitor Counter : 76