مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ ڈاک اپنے 1.5 لاکھ ڈاک خانوں کے ہمہ گیر نیٹ ورک کے ساتھ ‘‘ہر گھر ترنگا’’ پروگرام کو ملک کے ہر شہری تک پہنچا رہا ہے


10 دنوں کے مختصر عرصے میں 1 کروڑ سے زیادہ قومی پرچم فروخت

4.2 لاکھ ڈاک ملازمین جوش اور جذبے کے ساتھ ‘‘ہر گھر ترنگا’’ کا پیغام ملک کے کونے کونے میں پھیلا رہے ہیں

Posted On: 11 AUG 2022 3:35PM by PIB Delhi

محکمہ ڈاک نے اپنے 1.5 لاکھ ڈاک خانوں کے ہمہ گیر نیٹ ورک کے ذریعے ‘‘ہر گھر ترنگا’’ پروگرام کو ملک کے ہر شہری تک پہنچایا ہے۔ 10 دنوں کے مختصر عرصے میں بھارتی ڈاک نے 1 کروڑ سے زیادہ قومی پرچم، ڈاکخانوں کے ساتھ ساتھ آن لائن طریقے سے شہریوں کو فروخت کیے ہیں۔ ان جھنڈوں کو محکمہ ڈاک نے 25 روپے کی انتہائی کم قیمت پر فروخت کیا ہے۔ قومی پرچم کی آن لائن فروخت کے لیے محکمہ ڈاک نے ملک بھر میں کسی بھی پتے پر مفت میں گھر تک ڈیلیوری فراہم کی ہے۔ شہریوں نے ای پوسٹ آفس کی سہولت کے ذریعے 1.75 لاکھ سے زیادہ جھنڈے آن لائن خریدے ہیں۔

ملک بھر میں 4.2 لاکھ ڈاک ملازمین نے نہایت جوش و خروش کے ساتھ شہروں، قصبوں اور دیہاتوں، سرحدی علاقوں، بائیں بازو کی انتہاپسندی والے اضلاع اور پہاڑی اور قبائلی علاقوں میں ‘‘ہر گھر ترنگا’’ کے پیغام کو پھیلایا ہے۔ پربھات پھیری، بائیک ریلی اور چوپال سبھا کے ذریعے بھارتی ڈاک نے ‘‘ہر گھر ترنگا’’ کا پیغام سماج کے ہر طبقے تک پہنچایا ہے۔ سوشل میڈیا ٹولز جیسے ٹویٹر اور فیس بک کو بھی ڈیجیٹل طور پر منسلک شہریوں کے درمیان پروگرام کے پیغام کو پھیلانے کے لیے بڑے پیمانے پر استعمال کیا گیا ہے۔

ڈاکخانوں کے ذریعے قومی پرچم کی فروخت 15 اگست 2022 تک کھلی ہے۔ شہری قریبی ڈاکخانوں میں جاسکتے ہیں یا ای پوسٹ آفس (epostoffice.gov.in) پر جاسکتے ہیں اور اپنا قومی پرچم حاصل کرسکتے ہیں اور ‘‘ہر گھر ترنگا’’ مہم کا حصہ بن سکتے ہیں۔ شہری پرچم کے ساتھ سیلفی بھی لے سکتے ہیں اور اسے www.harghartiranga.com پر اپ لوڈ کر سکتے ہیں اور نئے بھارت کے سب سے بڑے جشن میں اپنی شرکت کا اندراج کر سکتے ہیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

ش ح۔م ع۔ع ن

 (U: 9033)


(Release ID: 1850934) Visitor Counter : 156