سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
ہنر کے فروغ کے اقدامات میں تعاون کے لئے این ایچ آئی ڈی سی ایل اور این ایس ڈی سی کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط
Posted On:
11 AUG 2022 3:26PM by PIB Delhi
این ایچ آئی ڈی سی ایل ( نیشنل ہائی ویز انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ) کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور این ایس ڈی سی ( نیشنل اسکِل ڈیولپمنٹ کارپوریشن) کے سی او او اور ذمہ دار سی ای او نے 08.08.2022 کو ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔ یہ مفاہمت نامہ این ایچ آئی ڈی سی ایل اور این ایس ڈی سی کے درمیان باضابطہ بنیادوں پر تعامل کی سہولت فراہم کرتا ہے اور یہ ہنر مندی کے فروغ کے وزیر اعظم کے پروگرام کے اغراض و مقاصد کو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
اس مفاہمت نامے کا مقصد این ایچ آئی ڈی سی ایل اور این ایس ڈی سی کے درمیان اشتراکِ عمل کی بنیاد قائم کرنا ہے تاکہ ہندوستان کو ہنر کی عالمی راجدھانی بنانے کے لئے متعدد اقدامات کئے جا سکیں۔
این ایچ آئی ڈی سی ایل اور این ایس ڈی سی دونوں اپنے اپنے شعبوں میں اہم قائدانہ قومی تنظیمیں ہیں اور اپنی بہترین صلاحیتوں اور ایک دوسرے کی مدد کے ارادے اور زیادہ سے زیادہ باہمی تعاون کے ساتھ قومی مقاصد کے حصول کے لئے ایک ٹیم کے طور پر مل کر کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔
*****
U.No:9032
ش ح۔رف ۔س ا
(Release ID: 1850917)
Visitor Counter : 124