وزارت خزانہ

انکم ٹیکس محکمے کی جانب سے راجستھان میں چھاپے کی کارروائی

Posted On: 11 AUG 2022 2:36PM by PIB Delhi

انکم ٹیکس محکمے نے تین اگست 2022 کو جے پور میں قائم ایک گروپ کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے ۔ یہ گروپ قیمتی پتھروں اور زیورات، ہوٹلوں اور جائیدادوں کی خریدوفروخت کے بزنس میں مصروف ہے۔ تلاشی کی کارروائی میں جے پور اور کوٹہ  میں واقع تین درجن سے زیادہ ٹھکانوں کا احاطہ کیا گیا۔

تلاشی کے دوران بڑی تعداد میں غیر قانونی دستاویزات اور ڈیجیٹل ثبوت برآمد کئے گئے اور انھیں ضبط کیا گیا۔

جائیدادوں کے ضبط شدہ دستاویزات کے  تجزیئے سے پتہ چلا ہے کہ یہ گروپ رہائشی مکانات اور زمین کی فروخت میں نقد رقومات لے کر بھاری ٹیکس چوری کررہا تھا اور ان رقومات اور لین دین کا حساب کتاب کے باقاعدہ کھاتوں میں اندراج نہیں کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ تلاشی کے دوران قیمتی پتھروں اور زیورات کی بنا حساب کتاب کی فروخت کے بھی ثبوت ملے۔

تلاشی میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ اس طرح سے کمائی گئی رقومات کو زمین، لگژری ہوٹلوں کی تعمیر اور نقد قرضوں کی شکل میں استعمال کیا گیا ۔

ابتدائی چھان بین سے پتہ چلا ہے کہ گروپ نے 150 کروڑ روپے تک کی بنا حساب کتاب کی آمدنی حاصل کی ۔ اب تک گیارہ کروڑ کے بنا حساب کے اثاثے ضبط کئے گئے ہیں۔

مزید چھان بین جاری ہے۔

****

 

 

U.No:9031

ش ح۔رف ۔س ا



(Release ID: 1850916) Visitor Counter : 86


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu