نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

جناب  جگدیپ دھنکھڑ نے ہندوستان کے 14ویں نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین کے طور پر حلف لیا

Posted On: 11 AUG 2022 1:53PM by PIB Delhi

جناب  جگدیپ دھنکھڑ نے آج ہندوستان کے چودہویں نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین کا عہدہ سنبھال لیا۔ ایک معروف وکیل اور مغربی بنگال کے سابق گورنر جناب دھنکھڑ کو صدر جمہوریہ محترمہ  دروپدی مرمو آج راشٹرپتی بھون میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں حلف دلایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00158HE.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00214FN.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0037RH2.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00427JX.jpg

 

حلف برداری سے قبل جناب  دھنکھڑ نے آج صبح راج گھاٹ کا دورہ کیا اور مہاتما گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے ٹویٹ کیا ’’راج گھاٹ کے پر سکون با عظمت ماحول میں پوجیہ باپو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے  میں نے  ہمیشہ خود کو فیض یافتہ  سمجھا ہےاور مجھے  بھارت کی خدمت کے لئے تحریک حاصل ہوئی ہے‘‘۔

 

جناب جگدیپ دھنکھڑ کا مختصر پروفائل ذیل ہے۔

1۔تعلیمی اور پیشہ ورانہ پس منظر

جناب دھنکھڑ نے اپنی ابتدائی تعلیم کیتھانہ گاؤں کے سرکاری پرائمری اسکول سے حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے گورنمنٹ مڈل اسکول، گھردھانا اور سینک اسکول، چتوٹ گڑھ میں تعلیم حاصل کی۔ اپنی کالج کی تعلیم کے لیے جناب دھنکھڑ نے مہاراجہ کالج جے پور میں داخلہ لیا اور وہاں سے بی ایس سی (آنرز) فزکس کی ڈگری حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے راجستھان یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔

جناب  جگدیپ دھنکھڑ نے اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کا آغاز ایک وکیل کے طور پرکیا، اور پہلی جنریشن کے پروفیشنل ہونے کے باوجود، وہ ملک کے اعلیٰ قانونی ماہرین میں شمار ہونے لگے۔ 1990 میں انہیں راجستھان کے لیے ہائی کورٹ آف جوڈی کیچر کے ذریعہ سینئر ایڈوکیٹ کے طور پر نامزد کیا گیا۔ تب سے، اسی وقت سے جناب جگدیپ دھنکھڑ بنیادی طور پر سپریم کورٹ میں پریکٹس کر رہے ہیں اور ان کے  قانونی چارہ جوئی کے فوکس ایریاز میں  اسٹیل، کوئلہ، کان کنی اور بین الاقوامی تجارتی ثالثی کے میدان رہے ہیں۔ وہ ملک کی مختلف ہائی کورٹس میں پیش ہو چکے ہیں اور 30 ​​جولائی 2019 کو مغربی بنگال کے گورنر کا عہدہ سنبھالنے تک ریاست کے سب سے زیادہ سینئر نامزد سینئر ایڈکیٹ تھے۔ اپنے قانونی کیریئر کے دوران، جناب  دھنکھڑ سب سے کم عمر شخص تھے جنہیں 1987 میں راجستھان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن جے پور کا صدر منتخب کیا گیا۔ ایک سال بعد، وہ 1988 میں راجستھان بار کونسل کے رکن بھی بن گئے۔

2۔ پارلیمانی اور عوامی زندگی

جناب جگدیپ دھنکھڑ 1989 میں جھنجھنو پارلیمانی حلقہ سے ہندوستان کی پارلیمنٹ کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے 1990 میں پارلیمانی امور کے وزیر مملکت کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ 1993 میں وہ اجمیر ضلع کے کشن گڑھ حلقے سے راجستھان اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے۔ ایک قانون ساز کے طور پر جناب دھنکھڑ نے لوک سبھا اور راجستھان قانون ساز اسمبلی میں اہم کمیٹیوں کے رکن کے طور پر خدمات انجام دیں۔ مرکزی وزیر کی حیثیت سے  وہ یورپی پارلیمنٹ میں پارلیمانی گروپ کے ڈپٹی لیڈر کے طور پر ایک وفد کے رکن بھی تھے۔

جولائی 2019 میں، جناب دھنکھڑ کو مغربی بنگال کا گورنر مقرر کیا گیا تھا۔

3۔ ذاتی تفصیلات

نام: جناب جگدیپ دھنکھڑ

والد کا نام: آنجہانی جناب گوکل چند

والدہ کا نام: آنجہانی محترمہ کیسری دیوی

تاریخ پیدائش: 18 مئی 1951

جائے پیدائش: گاؤں کیتھانہ، جھنجھنو ضلع، راجستھان

ازدواجی حیثیت: شادی شدہ (سال، 1979)

شریک حیات کا نام: ڈاکٹر سدیش دھنکھڑ

بچے: ایک بیٹی (محترمہ کامنا)

کتابوں کے شوقین، جناب دھنکھڑ کھیلوں سے بھی لگاؤ رکھتے ہیں اور وہ راجستھان اولمپک ایسوسی ایشن اور راجستھان ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر رہ چکے ہیں۔ موسیقی سننا اور سفر کرنا ان کے دیگر مشاغل ہیں۔ انہوں نے امریکہ، کناڈا، برطانیہ، اٹلی، سوئٹزرلینڈ، جرمنی، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، چین، ہانگ کانگ، سنگاپور وغیرہ سمیت کئی ممالک کا  سفر کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-9029



(Release ID: 1850900) Visitor Counter : 168