تعاون کی وزارت
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) پورٹل پر آن بورڈنگ آف کوآپریٹیو کا ای-لانچ کریں گے
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے یکم جون کو جی ای ایم کے لیے مینڈیٹ میں توسیع کو منظوری دی تھی، تاکہ
کوآپریٹیو کو جی ای ایم کے ذریعے اشیاء و خدمات کی خرید کی اجازت دی جاسکے
تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل اور نیشنل کوآپریٹیو یونین آف انڈیا (این سی یو آئی) کے صدر جناب دلیپ سنگھانی بھی اس پروگرام میں شرکت کریں گے
امداد باہمی کی وزارت نے کوآپریٹیوز کی آن بورڈنگ کی سہولت کے لیے این سی یو آئی کو نوڈل ایجنسی بنایا تھا
Posted On:
08 AUG 2022 6:36PM by PIB Delhi
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ کل نئی دہلی میں جی ای ایم پورٹل پر کوآپریٹیو کی آن بورڈنگ کا ای-لانچ کریں گے۔ تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل اور نیشنل کوآپریٹیو یونین آف انڈیا (این سی یو آئی) کے صدر جناب دلیپ سنگھانی بھی اس پروگرام میں موجود ہوں گے، جس کا اہتمام وزارت امداد باہمی (حکومت ہند)، این سی یو آئی اور جی ای ایم نے کیا ہے۔ اس ای لانچ کے ساتھ، تمام اہل کوآپریٹیو جی ای ایم پورٹل پر آرڈر دینا شروع کرسکیں گے۔ حال ہی میں، وزارت امداد باہمی نے اپنی ایڈوائزری میں این سی یو آئی کو کوآپریٹیو کی آن بورڈنگ، جی ای ایم کے حکام کے ساتھ تال میل اور آن بورڈنگ کے عمل میں کوآپریٹیو کی ہینڈ ہولڈنگ میں سہولت فراہم کرنے کے لیے نوڈل ایجنسی بنایا تھا۔
این سی یو آئی نے 100 کروڑ روپئے کے کاروبار / ڈیپوزٹ والی کوآپریٹیوز کی ایک فہرست مرتب کی ہے اور آن بورڈنگ کے عمل کو شروع کرنے کے لیے اس معلومات کو جی ای ایم کو بھیج دیا ہے۔ 589 کوآپریٹیوز کو آن بورڈنگ کے لیے اہل کے طور پر شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ این سی یو آئی نے تمام کوآپریٹیوز فیڈریشنوں کو لکھا ہے اور جی ای ایم پورٹل کے فوائد سے آگاہ کرنے کے لیے قومی اور ریاستی فیڈریشنوں اور اہل کوآپریٹیو سیکٹر کے لحاظ سے ورچوئل میٹنگ کا انعقاد کیا ہے۔ این سی یو آئی اور جی ای ایم کے عہدیداروں کی ایک مشترکہ ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے جو انفرادی کوآپریٹیو کو کال کرنے/میل کرنے کے لیے ان کو آن بورڈنگ اور رجسٹریشن کے لیے ہینڈ ہولڈ پر زور دینے کے مقصد سے تشکیل دی گئی ہے۔ پورے عمل میں کوآپریٹیو کی مدد کرنے کے لیے این سی یو آئی میں جی ای ایم تکنیکی ٹیم کا ایک ہیلپ ڈیسک قائم کیا گیا ہے۔
جی ای ایم کو قومی خریداری پورٹل کے طور پر قائم کیا گیا ہے تاکہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے محکموں/ وزارتوں، پی ایس یو وغیرہ کو شفاف اور موثر انداز میں عام استعمال کی اشیاء اور خدمات کے لیے اِنڈ ٹو اِنڈ آن لائن بازار فراہم کیا جا سکے۔ پلیٹ فارم پر خریدار کے طور پر کوآپریٹیو سوسائٹیز کے رجسٹریشن کے لیے ابھی تک جی ای ایم کو فعال نہیں کیا گیا تھا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے یکم جون کو جی ای ایم کے لیے کوآپریٹیو کو جی ای ایم کے ذریعے سامان اور خدمات کی خریداری کی اجازت دینے کے لیے مینڈیٹ کو وسعت دینے کی منظوری دی ہے۔ کوآپریٹیو نہ صرف ایک کھلے اور شفاف عمل کے ذریعے مسابقتی قیمتیں حاصل کرسکیں گے، بلکہ ایک پلیٹ فارم پر ملک بھر میں دستیاب تقریباً 45 لاکھ تصدیق شدہ سیلرز/سروس پرووائیڈرز سے بھی خریداری کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ، یہ وقت کی بچت اور کوآپریٹیو کے انتظامی اخراجات میں کمی کا باعث بنے گا۔
کوآپریٹیو سوسائٹیز/بینکوں کی آن بورڈنگ مرحلہ وار کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں، کوآپریٹیو سوسائٹیز/بینک جن کا ٹرن اوور/ڈپازٹس، تازہ ترین آڈٹ شدہ مالیاتی اسٹیٹمنٹ اور اے گریڈ آڈیٹنگ کے مطابق 100 کروڑ روپے یا اس سے زیادہ ہے، کو آن بورڈنگ کے لیے لیا گیا ہے۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.8898
(Release ID: 1850076)
Visitor Counter : 194