نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

44  ویں شطرنج اولمپیاڈ میں اوپن سیکشن کے نویں راؤنڈ کے میچ میں سسی کرن، ایریگیسی نے برازیل کو شکست دے کر ہندوستان کو دوبارہ مقابلے میں لا کھڑا کیا

Posted On: 08 AUG 2022 2:26PM by PIB Delhi

کرشنن سسی کرن اور ارجن ایریگیسی کی فتوحات کے بل پر ہندوستان اے نے اتوار کو تمل ناڈو کے مملا پورم میں 44 ویں شطرنج اولمپیاڈ میں اوپن سیکشن کے نویں راؤنڈ کے میچ میں برازیل کو 3-1 سے شکست دے کر اپنا آہنگ بحال کر لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010A8T.jpg

تمل ناڈو کے مملا پورم میں اتوار کو 44 ویں شطرنج اولمپیاڈ کے راؤنڈ 9 کے دوران انڈیا اوپن ٹیم اے کے کرشنن سسیکرن۔ (تصویر کریڈٹ: فائیڈ)

 

سنیچر کو آرمینیا سے ہارنے کے بعد مقابلے میں لوٹتے ہوئے ہندوستان اے نے جیت کے ساتھ کھیل کا آغاز کیا جب سسی کرن نے نیمزو ہندوستانی گیم میں آندرے دیامانٹ کے خلاف پہلا پوائنٹ حاصل کیا۔ حالات اس وقت ناموافق نظر آئے جب 42 ویں اور 43 ویں باری پر بشپس کی طرف سے لگاتار کچھ غلط چالوں نے سائی کرن کو فائدہ حاصل کرنے کا موقع دیا  اور اس فائدے کو 49 ویں باری پر فتح میں تبدیل کر دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002SM1M.jpg

انڈیا اوپن ٹیم اے کے جی ایم پینٹالا ہری کرشنا 44ویں شطرنج اولمپیاڈ کے راؤنڈ 6 کے دوران مملا پورم، تمل ناڈو میں ایکشن میں ہیں۔ (فوٹو کریڈٹ: فائیڈ)

 

دوسری طرف ایریگیسی نے سیواگ کریکور میکھیتاریان کے خلاف انگریزی راستہ اختیار کیا۔ 25ویں باری پر حریف کے دیر سے کیسل کرنے کے بعد ایریگیسی نے ایک تبادلہ جیت لیا۔ اس کے بعد فتح  کے لئے 63 چالوں کی ضرورت تھی۔ دیگر دو کھلاڑی، پینٹالا ہری کرشنا اور ودیت گجراتی نے اپنے اپنے کھیلوں میں ڈرا کیا۔

 

سسی کرن نے اتوار کو آرمینیا کے خلاف شکست کو بس اک واقعے پر محمول کرتے ہوئے کہا کہ “بعض اوقات ایسا ہوتا ہے لیکن ہم  لمبی چہل قدمی کرتے ہوئے ہمیشہ ایک ٹیم کے طور پر ایسی مشکلات پر قابو پانے کی کوشش پر بات کرتے ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ ٹیم ہم آہنگ ہے، ہم ہمیشہ ایک ساتھ کھاتے ہیں اور بہت سی چیزوں پر ایک ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003EK3T.jpg

تمل ناڈو کے مملا پورم میں اتوار کو 44 ویں شطرنج اولمپیاڈ کے راؤنڈ 9 کے دوران انڈیا اوپن ٹیم بی کے گوکیش ڈی۔ (تصویر کریڈٹ: فائیڈ)

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004TBA6.jpg

تمل ناڈو کے مملا پورم میں اتوار کو 44 ویں شطرنج اولمپیاڈ کے راؤنڈ 9 کے دوران انڈیا کی اوپن ٹیم بی پرگناندھا آر کے رکن۔ (تصویر کریڈٹ: فائیڈ)

 

ہندوستان سی نے بھی جیت حاصل کی۔ اس نے پیراگوئے کو 3-1 سے شکست دی۔ اس بیچ  آر پرگناندھا نے واصف دراربیلی کو ہرایا اور ہندوستان بی نے چھٹا مقام رکھنے والے آذربائیجان کے ساتھ 2-2 سے ڈرا کیا۔ ڈی گوکیش کی جیت کی دوڑ اس وقت ختم ہو گئی جب اس نے شخریار مامیدیاروفکے ساتھ  اچھی طرح سے کھیلے جانے والا مقابلہ ڈرا کیا۔ نہال سرین کا مقابلہ بھی رؤف مامیدوف سے ڈرا رہا جبکہ رونق سادھوانی کو نجات عباسوف سے مقابلہ ہارنا پڑا۔

 

 

ایک اور اوپن سیکشن میچ میں، امریکہ نے یونان کے خلاف 2.5-1.5 سے جیت حاصل کر کے ہندوستان کے خلاف ہفتہ کو ہونے والی شکست کو بھلایا۔ سرِ دست ازبکستان 16 پوائنٹس کے ساتھ اوپن سیکشن میں واحد لیڈر ہے اس کے بعد ہندوستان بی اور آرمینیا پندرہ پندرہ پوائنٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

 

خواتین کے حصے میں ہندوستان بی اور ہندوستان سی نے سوئزرلینڈ اور ایسٹونیا کو بالترتیب 4-0 اور 3-1 سے شکست دی جبکہ ہندوستان اے کو چوتھا مقام یافتہ پولینڈ سے 1.5-2.5 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

 

ایک اہم کھیل میں دوسرا مقام یافتہیوکرین نے جارجیا نے 2-2 سے ڈرا کیا اور اس طرح خواتین کے حصے میں ہندوستان اے بدستور سرفہرست ہے لیکن اب جارجیا، پولینڈ اور قزاخستان بھی اسی کی صف میں ہیں۔ سب کے اسکور پندرہ پندرہ پوائنٹ ہیں۔قزاخستان نے بلغاریہ کو 3-1 سے ہرایا۔

***

ش ح۔ع س ۔ ک ا



(Release ID: 1850029) Visitor Counter : 96