نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
کامن ویلتھ گیمز 2022 کے نویں دن بھارت نے 4 گولڈ، 3 سلور اور 7 برانز سمیت 14 تمغے جیتے
ونیش پھوگاٹ، روی دہیا اور نوین نے کشتی میں جبکہ بھوینا پٹیل نے پیرا ٹیبل ٹینس میں گولڈ میڈل جیتا
Posted On:
07 AUG 2022 1:45PM by PIB Delhi
اہم جھلکیاں:
- صدر محترمہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تمغہ جیتنے والوں کو ان کی غیر معمولی کارکردگی کے لیے مبارکباد دی ہے ۔
- جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا تمغہ جیتنے والوں کو مبارکباد، یہ ایک تاریخی دن ہے۔
بھارت نے کامن ویلتھ گیمز 2022 کے نویں دن چار سونے، تین چاندی اور سات کانسے سمیت 14 مزید تمغے جیتے۔ کشتی میں ونیش پھوگاٹ، روی دہیا اور نوین اور پیرا ٹیبل ٹینس میں بھوینا پٹیل نے سونے کے تمغے جیتے ہیں۔ پرینکا گوسوامی اور اویناش سبلے نے ایتھلیٹکس اور مردوں کی لان باؤل ٹیم (مردوں کے چار ) میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ ریسلنگ میں پوجا گہلوت، پوجا سہاگ اور دیپک نہرا، باکسنگ میں جیسمین لمبوریا، روہت ٹوکس اور محمد حسام الدین اور پیرا ٹیبل ٹینس میں سونل بین منو بھائی پٹیل نے کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔ بھارت کے تمغوں کی تعداد 13 سونے، 11 چاندی اور 16 کانسے کے تمغوں کے ساتھ 40 تک پہنچ گئی ہے۔ صدر محترمہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم جناب نریندر مودی، مرکزی وزیر کھیل جناب انوراگ ٹھاکر اور ملک کے کونے کونے سے بھارتیوں نے تمغہ جیتنے والوں کو ان کی کامیابیوں پر مبارکباد دی ہے۔
صدر محترمہ دروپدی مرمو نے میڈل جیتنے والوں کو مبارکباد دی۔ صدر نے پرینکا کو مبارکباد دی اور ٹویٹ کیا، ’’پرینکا گوسوامی کو کامن ویلتھ گیمز میں ریس واکنگ میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد۔ ریس واکنگ میں تمغہ جیتنے والی پہلی بھارتی خاتون بن کر آپ نے کامیابیوں کا ایک نیا باب کھول دیا ہے۔ آپ کا کارنامہ لاکھوں لوگوں کو متاثر کرے گا، خاص طور پر ہماری لڑکیوں کو۔‘‘
ایک اور ٹویٹ میں صدر نے کہا، ’’اویناش سیبلے کو #کامن ویلتھ گیمز میں #اسٹیپل چیس میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد۔ آپ اپنی کارکردگی کی سطح کو مسلسل بلند کر رہے ہیں جو آپ کی کامیابی کا ایک متاثر کن پہلو ہے۔ آپ کی مستقبل کی کوششوں کے لیے میری نیک خواہشات۔‘‘
بھوینا کو مبارکباد دیتے ہوئے صدر نے ٹویٹ کیا، ’’ٹوکیو پیرا اولمپکس 2020 میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی، بھوینا پٹیل نے ایک بار پھر بھارت کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ بھوینا کو #کامن ویلتھ گیمز میں پیرا ٹیبل ٹینس میں گولڈ جیتنے کے لیے مبارکباد۔ آپ رکاوٹوں پر جذبے کی فتح کا مظہر ہیں۔ لوگوں کو آپ کی مثال سے تحریک حاصل کرنی چاہیے۔‘‘
ایک اور ٹویٹ میں صدر نے کہا، ’’# کامن ویلتھ گیمز میں باکسنگ میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر روہت ٹوکس کو مبارکباد۔ آپ نے اپنے عزم اور استقامت کی مضبوطی کو ظاہر کرتے ہوئے اپنے میدان کو قریب سے تھام لیا۔ یہ آپ کی طرف سے قابل تعریف کارکردگی ہے۔‘‘
سونل بین کو مبارکباد دیتے ہوئے صدر نے ٹویٹ کیا، ’’سونل بین پٹیل کو #کامن ویلتھ گیمز میں پیرا ٹیبل ٹینس میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد۔ آپ جیسے کھلاڑی لوگوں کو یہ یقین کرنے کی ترغیب دیتے ہیں کہ کسی بھی طرح کی جسمانی بندشیں سبقت حاصل کرنے کے ناقابل تسخیر جذبے کو زیر نہیں کر سکتیں ۔ آپ سب کے لیے تحریک کا ذریعہ ہیں۔‘‘
صدر نے یہ بھی ٹویٹ کیا، ’’# کامن ویلتھ گیمز میں ریسلنگ میں کانسے کا تمغہ جیتنے کے لیے دیپک نہرا کو مبارکباد۔ آپ نے بہت کم عمری میں ہی اعلیٰ مقام حاصل کیا ہے۔ آپ کے امید افزا ڈیبیو کی بنیاد پر، بھارت آپ سے بہت سے شاندار کارناموں کا منتظر ہے۔‘‘
کامن ویلتھ گیمز میں باکسنگ میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر محمد حسام الدین کو مبارکباد دیتے ہوئے صدر نے ٹویٹ کیا، ’’آپ کا مسلسل دوسرا کامن ویلتھ گیمز میڈل آپ کی مستقل مزاجی اور لگن کو ظاہر کرتا ہے۔ آپ کی کامیابی بہت سے نوجوانوں کو تحریک دے گی۔‘‘
پوجا سہاگ کو کامن ویلتھ گیمز میں ریسلنگ میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے صدر نے ٹویٹ کیا، ’’آپ نے بین الاقوامی کھیلوں کی عمدہ کارکردگی کے اس درجے تک پہنچنے کے لیے مشکلات پر قابو پالیا۔ آپ کی ہمت اور عزم سے خواتین سمیت لاکھوں لوگوں کو تحریک ملنی چاہیے۔‘‘
نوین کو مبارکباد دیتے ہوئے صدر نے ٹویٹ کیا، ’’اس نوجوان اور انتہائی باصلاحیت نوین کو کامن ویلتھ گیمز 2022 میں ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیتنے کے لیے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ اس نوجوان نے اپنے لیے عالمی شان میں بڑا حصہ کماکر ایک جرات مندانئے بھارت کا روپ دھارلیا ہے۔ شاباش، نوین! آپ کو میلوں کا سفر طے کرنا ہے اور بہت ساری تعریفیں حاصل کرنی ہیں۔‘‘
ونیش کو مبارکباد دیتے ہوئے صدر نے ٹویٹ کیا، ’’ونیش پھوگاٹ کے لیے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور انتہائی درجے کی ستائش ۔ انہوں نے #کامن ویلتھ گیمز 2022 میں کشتی میں لگاتار تیسرا طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی ونیش ہال آف فیم میں ریسلنگ کے ہر دور کے عظیم کھلاڑیوں میں شامل ہو گئیں۔ وہ لاکھوں لوگوں ، خاص طور پر لڑکیوں کو متاثر کرنے والی آئیکن ہیں۔‘‘
روی کو مبارکباد دیتے ہوئے صدر نے ٹویٹ کیا، ’’کامن ویلتھ گیمس میں ریسلنگ میں طلائی تمغہ جیتنے میں روی کمار دہیا کی غیر معمولی کارکردگی کے لیے دلی مبارکباد۔ آپ کا انتہائی متاثر کن مظاہرہ اور تاریخی جیت کھیلوں کے شائقین کی یاد وں میں نقش رہے گی۔ آپ نے بھارت کو عزت بخشی ہے۔ اسے جاری رکھیں۔‘‘
پوجا گہلوت کو مبارکباد دیتے ہوئے صدر نے ٹویٹ کیا، ’’# کامن ویلتھ گیمز میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر پوجا گہلوت کو دلی مبارکباد۔ آپ نے بین الاقوامی مسابقتی کھیلوں میں سبقت حاصل کرنے کے لیے بڑے مسائل پر قابو پالیا ہے۔ ہمارے نوجوانوں، خاص طور پر لڑکیوں کو آپ سے تحریک حاصل کرنی چاہیے۔‘‘
ایک اور ٹویٹ میں صدر نے ٹویٹ کیا، ’’نوجوان باکسر جیسمین لیمبوریا کو اپنے پہلے # کامن ویلتھ گیمز میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد۔ آپ کی دلیرانہ لڑائی اور لچک نے بھارت کو فخر بخشا ہے اور یہ ہمارے نوجوانوں خصوصاً لڑکیوں کے لیے متاثر کن ہے۔‘‘
لان باؤلز ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے صدر نے ٹویٹ کیا، ’’ٹیم انڈیا - سنیل بہادر، نونیت سنگھ، چندن کمار سنگھ اور دنیش کمار کو #کامن ویلتھ گیمز 2022 میں لان باؤلز میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد۔ خواتین کی ٹیم کی خصوصی کارکردگی کے ساتھ ساتھ، آپ کے بہترین ٹیم ورک اور کامیابی نے ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے نئے افق کھول دیے ہیں۔‘‘
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھی تمام تمغہ جیتنے والوں کو مبارکباد دی۔ بھوینا کو مبارکباد دیتے ہوئے پی ایم نے ایک ٹویٹ میں کہا، ’’غیر معمولی بھوینا نے ہمیں فخر کرنے کا ایک اور موقع فراہم کیا ہے! انہوں نے پیرا ٹیبل ٹینس میں باوقار گولڈ میڈل جیتا، جو ان کا پہلا سی ڈبلیو جی تمغہ ہے۔ مجھے امید ہے کہ ان کی حصولیابیاں بھارت کے نوجوانوں کو ٹیبل ٹینس کو آگے بڑھانے کی ترغیب دیں گی۔ میں بھوینا کے تئیں، ان کی آنے والی کوششوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔‘‘
سونل کو مبارکباد دیتے ہوئے پی ایم نے ٹویٹ کیا، ’’جب ٹیلنٹ، مزاج اور مضبوطی یکجا ہو جائیں تو کچھ بھی ناممکن نہیں ہوتا۔ سونل پٹیل نے پیرا ٹیبل ٹینس میں کانسے کا تمغہ جیت کر اس کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔ انہیں مبارک ہو۔ میری دعا ہے کہ وہ آنے والے وقتوں میں خود کو ممتاز کرتی رہیں ۔ #Cheer4India‘‘
محمد حسام الدین ایک بہترین باکسر ہیں جنہوں نے کھیلوں کے کئی مقابلوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ شاندار تکنیک اور لچک کے جذبے سے تقویت یافتہ، اس تابناک ایتھلیٹ نے برمنگھم میں مردوں کے 57 کلوگرام مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتا۔ انہیں مبارک ہو۔ میں ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔
روہت ٹوکس کے کارنامے سے پرجوش ہوں ۔ میں انہیں باکسنگ میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ ان کی محنت اور استقامت نے شاندار نتائج دیے۔ مجھے امید ہے کہ آنے والے وقت میں وہ مزید کامیابیاں حاصل کریں گے ۔
پوجا سہاگ نے ایک باصلاحیت پہلوان کے طور پر اپنی پہچان بنائی ہے۔ انہوں نے کبھی ہار نہ ماننے والے اپنے رویے کی بدولت بہت سے چیلنجوں پر قابو پالیا ہے۔ انہوں نے سی ڈبلیو جی 2022میں کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔ انہیں مبارک ہو۔ مجھے یقین ہے کہ وہ آنے والے وقتوں میں بھارت کا سر فخر سے بلند کرتی رہیں گی۔
ایک اور پہلوان، بھارت کے لیے ایک اور اعزاز! خوشی ہے کہ دیپک نہرا نے سی ڈبلیو جی 22 میں فری اسٹائل ریسلنگ ایونٹ میں کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔ دیپک نے غیرمعمولی ہمت اور عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کی آنے والی کوششوں کے تئیں میری نیک خواہشات۔
ونیش کو مبارکباد دیتے ہوئے پی ایم نے ٹویٹ کیا، ’’آج ونیش پھوگاٹ کے ذریعے جیتا گیا کا گولڈ میڈل بہت خاص ہے۔ وہ بھارت کی سب سے ممتاز ایتھلیٹس میں سے ایک ہیں اور سی ڈبلیو جی میں یہ ان کا لگاتار تیسرا گولڈ میڈل ہے۔ وہ کھیلوں کے تئیں عمدگی اور قابل ذکر وابستگی کو ظاہر کرتی ہے۔ انہیں مبارک ہو۔‘‘
روی کو مبارکباد دیتے ہوئے پی ایم نے ٹویٹ کیا، ’’وہ ایک چیمپئن کی طرح کھیلے اور ہماری قوم کے لیے بہت بڑا اعزاز لے کر آئے ۔ برمنگھم سی ڈبلیو جی میں طلائی تمغہ جیتنے پر حیرت انگیز روی دہیا کو مبارکباد۔ ان کی کامیابی ثابت کرتی ہے کہ کوئی بھی خواب بڑا نہیں ہوتا اگر کوئی پرجوش اور لگن والا ہو۔ #Cheer4India‘‘
ایک اور ٹویٹ میں پی ایم نے کہا، ’’پوجا گہلوت کو ریسلنگ میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد۔ انہوں نے پوری بہادری سے مقابلہ کیا اور گیمز کے ذریعے غیر معمولی تکنیکی برتری کا مظاہرہ کیا۔ ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے ان کے تئیں نیک خواہشات۔‘‘
جیسمین کو مبارکباد دیتے ہوئے پی ایم نے ٹویٹ کیا، ’’سی ڈبلیو جی میں بھارتی کھلاڑی مختلف کھیلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ خوشی ہے کہ جیسمین لیمبوریا نے باکسنگ میں کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔ ان کی، کھیلوں میں کامیابی بھارتی باکسنگ کے مستقبل کے لیے اچھی علامت ہے۔ دعا ہے کہ وہ آنے والے سالوں میں مزید وقار حاصل کرتی رہیں ۔‘‘
ایک اور ٹویٹ میں پی ایم نے کہا، ’’سنیل بہادر، نونیت سنگھ، چندن کمار سنگھ اور دنیش کمار پر فخر ہے، جنہوں نے لان باؤلز میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔ ان کا ٹیم ورک اور استقامت قابل تعریف ہے۔ ان کی مستقبل کی کوششوں کے تئیں نیک خواہشات۔‘‘
ہمارے پہلوانوں کی بدولت مزید شان۔ نوین کمار کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد۔ ان کا غیر معمولی اعتماد اور بہترین تکنیک پوری طرح سے دکھائی دے رہی ہے۔ ان کی آئندہ کی کوششوں کے تئیں نیک خواہشات۔ #Cheer4India
پرینکا کو مبارکباد دیتے ہوئے، پی ایم نے ٹویٹ کیا، ’’ہماری نیشنل ریس واکنگ چیمپئن پرینکا گوسوامی کو چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد۔ انہوں نے تمغے کے ذریعے، بھارت کے بہت سے نوجوانوں کو اس کھیل میں حصہ لینے کی ترغیب دی ہے۔ دعا ہے کہ وہ آنے والے وقتوں میں کامیابی کی نئی بلندیوں کو چھوتی رہیں ۔ #Cheer4India‘‘
مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے تمام تمغہ جیتنے والوں کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ جناب ٹھاکر نے ٹویٹ کیا، ’’چوٹی کے کھلاڑی روی دہیا کا تیز رفتار عروج! پچھلے سال اولمپک میں چاندی کا تمغے حاصل کرنے والے نے سی ڈبلیو جی 2022 میں گولڈ کے ساتھ سرفہرست مقام حاصل کیا، آپ واقعی ارول پر ہیں۔ آج کے گیم جس میں آپ نے ایک بار میں 8 پوائنٹس حاصل کیے وہ عالمی سطح پر آپ کی برتری کا ثبوت ہے۔ آپ نے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا ہے!!‘‘
ونیش پھوگاٹ کو مبارکباد دیتے ہوئےجناب ٹھاکر نے ٹویٹ کیا، ’’یہ ایک ہیٹرک ہے!! ونیش پھوگاٹ نے سی ڈبلیو جی میں مسلسل تیسری بار طلائی تمغہ جیتا۔ یہ پہلا موقع ہے جب کسی بھارتی خاتون کھلاڑی نے سی ڈبلیو جی میں لگاتار تین گولڈ میڈل حاصل کیے ہیں۔ یہ بھارت کے لیے ایک تاریخی دن ہے۔ میں پوری قوم کی طرف سے آپ کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔‘‘
ایک دیگر ٹویٹ میں جناب ٹھاکر نے کہا، ’’نوین کی جیت #نیو انڈیا کے جذبے کو ظاہر کرتی ہے۔ سی ڈبلیو جی میں ڈیبیو کرنے والے، 19 سالہ نوین نے بھارت کے لیے ایک اور طلائی تمغہ جیتنے کے مقصد سے اپنے انداز میں مقابلہ کیا ۔ فائنل میں ان کا جارحانہ کھیل بھارتی ریسلنگ میں ایک اور اسٹار کے ابھرنے کی علامت ہے!‘‘
پوجا سہاگ کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر کھیل نے ٹویٹ کیا، ’’پوجا سہاگ کو #سی ڈبلیو جی 2022 میں آپ کا پہلا تمغہ جیتنے پر مبارکباد۔ جس آسانی کے ساتھ آپ نے 11-0 سے جیت کر کانسے کا تمغہ حاصل کیا وہ واقعی قابل تعریف ہے۔ آپ کو حال ہی میں کئی ذاتی دھچکوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، لیکن آج آپ نے ایک چیمپئن کی ہمت سے مقابلہ کیا اور قوم کا سر فخر سے بلند کیا!‘‘
ایک اور ٹویٹ میں جناب ٹھاکر نے کہا، ’’جیت کی شرح: 100 فیصد!! دیپک نہرا نے بھارت کے لیے کشتی میں 12واں تمغہ جیتا۔ دیپک کو آپ کے پہلے سی ڈبلیو جی میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد۔ اس کے ساتھ ہی بھارت نے #سی ڈبلیو جی 22 میں ریسلنگ کے ہر زمرے میں ایک تمغہ جیتا ہے۔ پورے دستے کے لیے تالیاں!!‘‘
ٹوکیو پیرالمپکس میڈلسٹ بھوینا پٹیل کو مبارکباد دیتے ہوئے، جناب ٹھاکر نے ٹویٹ کیا، ’’بھارت کے لیے ایک اور !! ٹوکیو پیرالمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی بھوینا پٹیل نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ مختلف ہیں، کیونکہ انہوں نے #سی ڈبلیو جی 2022 میں پیرا ٹی ٹی میں شاندار مہارت کے کھیل میں بھارت کا واحد گولڈ جیتا ہے۔ ایک ٹاپس ایتھلیٹ، ان کی مستقل کارکردگی ان کی پہچان رہی ہے۔‘‘
سونل پٹیل کو مبارکباد دیتے ہوئے جناب ٹھاکر نے ٹویٹ کیا، ’’یہ سونل پٹیل کے لیے اسٹریٹ سیٹ جیت ہے کیونکہ انہوں نے اپنا پہلا سی ڈبلیو جی میڈل جیتا ہے۔ انہوں نے مسلسل ملک کے لیے نام کمایا ہے اور کانسے کا تمغہ جیتنے کے ساتھ ہی وہ بھارت کی سرکردہ پیرا ٹی ٹی کھلاڑیوں میں سے ایک کے طور پر اپنا مقام مضبوط کرلیا ہے۔ بہت خوب!!‘‘
بھوینا کو مبارکباد دیتے ہوئے جناب ٹھاکر نے ٹویٹ کیا، ’’بھارت کے لیے ایک اور گولڈ !! ٹوکیو پیرا لمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی بھوینا پٹیل نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ مختلف ہیں کیونکہ انہوں نے #سی ڈبلیو جی 2022 میں پیرا ٹی ٹی میں شاندار مہارت کے کھیل میں ہندوستان کا واحد گولڈ جیتا ہے۔ ایک ٹاپس ایتھلیٹ، ان کی مستقل کارکردگی ان کی پہچان رہی ہے۔‘‘
جیسمین کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر کھیل نے ٹویٹ کیا، ’’بہت فخر ہے ہمارے ان بھارتی کھلاڑیوں پر جو پہلی بار سی ڈبلیو جی میں حصہ لے رہے ہیں اور تمغے جیت رہے ہیں۔ جیسمین کو پہلی بار سی ڈبلیو جی میں شامل ہونے اور باکسنگ میں بھارت کے لیے کانسے کا تمغہ جیتنے اور مجموعی تعداد میں اضافہ کرنے پر مبارکباد۔‘‘
ایک اور ٹویٹ میں جناب ٹھاکر نے مزید کہا، ’’وہ والی بال کی کھلاڑی تھیں لیکن پھوگاٹ بہنوں نے انہیں ریسلنگ شروع کرنے کی ترغیب دی۔ ایک ایسا فیصلہ جس کی وجہ سے پوجا گہلوت اس کھیل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ انہیں #سی ڈبلیو جی 2022 میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد۔ یہ بہت سی کامیابیوں کا آغاز ہے!‘‘
لان باؤلز ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے جناب ٹھاکر نے ٹویٹ کیا، ’’سی ڈبلیو جی 2022 میں پہلی بار بھارت کو اتنے سارے شعبوں میں تمغے جیتتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہوئی۔ جہاں خواتین کی لان باؤلز ٹیم نے راہ دکھائی، وہیں مردوں کی ٹیم نے چاندی کے تمغے سے ان کی حمایت کی!! سنیل بہادر، نونیت سنگھ، چندن کمار سنگھ اور دنیش کمار کو مبارکباد۔‘‘
وزیر کھیل نے ایک ٹویٹ میں کہا ’’کتنی حیرت انگیز ریس اویناش سبلے ! ذاتی بہترین ٹائمنگ اور قومی ریکارڈ کے ساتھ #سی ڈبلیو جی 2022 میں اسٹیپل چیس میں چاندی کا تمغہ جیتنا فخر کی بات ہے! ہم نے آپ کی حیرت انگیز فتح دیکھی اور اختتام تک اپنی سانسیں روکے رکھیں ! مبارک ہو!‘‘
پرینکا کو مبارکباد دیتے ہوئے جناب ٹھاکر نے ٹویٹ کیا، ’’اس سال کے شروع میں ریس واکنگ ورلڈ چیمپئن شپ میں بھارت کی جیت اب بھی یادوں میں تازہ ہے اور سی ڈبلیو جی میں اپنے پہلے تمغے کے ساتھ، پرینکا گوسوامی نے اس کھیل میں بھارت کی موجودگی کو مضبوط کیا ہے۔ مبارک ہو پرینکا!‘‘
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.8830
(Release ID: 1849610)
Visitor Counter : 161