وزارات ثقافت

  نیشنل اسکول  آف ڈرامہ کی جانب سے ممبئی میں  ‘‘ آزادی کا امرت مہوتسو-22واں بھارت رنگ مہوتسو ، 2022’’ کا اہتمام


فیسٹیول کے دوران ہمارےمجاہدین آزادی کی زندگی اور ان کی قربانیوں پر مبنی مشہور تھیٹر ہدایت کاروں کے ڈرامے دکھائے جائیں گے

Posted On: 07 AUG 2022 2:44PM by PIB Delhi

نیشنل اسکول آف ڈرامہ آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت ہمارے مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ‘آزادی کا امرت مہوتسو -22واں بھارت رنگ مہوتسو 2022 کا انعقاد کر رہا ہے، جو آزادی سے متعلق ہے۔ اس میں دلی، بھونیشور، وارانسی، امرتسر، بنگلورو اور ممبئی میں 16 جولائی سے 14 اگست 2022 تک 30 ڈرامے پیش کئے جائیں گے۔

ممبئی میں بھارت رنگ مہوتسو پروگرام 9 سے 13 اگست 2022 تک ثقافتی امور کی وزارت اور پی ایل دیش پانڈے ، ہاراشٹر ، کلا اکیڈمی کے اشتراک سے ہو رہا ہے۔ 9 اگست 2022 کو فیسٹیول کا افتتاح مہاراشٹر کے گورنر جناب بھگت سنگھ کوشیاری کی موجودگی میں رابندر ناتھ مندر میں ہوگا۔ معروف  ادارہ روہنی ہتنگڈی، فلم ساز ، ہدایت کار ستیش کوشک اور وانی ترپاٹھی ٹِکّو بھی افتتاحی تقریب میں موجود ہوں گے۔ نیشنل اسکول آف ڈرامہ کے ڈائرکٹر پروفیسر رمیش چندر گوڑ پروگرام کی صدارت کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20220807-WA000294AW.jpg

فیسٹیول عوام کے لئے کھلا ہوا ہے۔ فیسٹیول کے دوران مجاہدین آزادی کی زندگی اور  ان کی قربانیوں پر مبنی مشہور ہدایتکاروں کے ڈرامے پیش کئے جائیں گے۔چندر کانت تیواری کی ہدایت میں تیار ڈرامہ آئی ایم سبھاش فیسٹیول کے پہلے دن پیش کیا جائے گا۔ 10 اگست کو منگیش  بنسوڑ کی ہدایت والا ڈرامہ ‘گاندھی-امبیڈکر’ کہا جائے گا۔ روپیش پوار کا ڈرامہ اگست کرانتی 11؍ اگست کو پیش کیا جائے گا اور سنیل جوشی کی ہدایت والا ڈرامہ تلک اینڈ  اگرکر 12 اگست کو دکھایا جائے گا۔ فیسٹیول 13 اگست کو ‘‘ رنگ دے بسنتی چولا’’ کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔ اس ڈرامے کے ہدایت کار محمد نظیر قریشی  ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20220807-WA0001VEJ0.jpg

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

 



(Release ID: 1849606) Visitor Counter : 161