وزارات ثقافت

وزیر اعظم نے ”آزادی کا امرت مہوتسو“ پر نیشنل کمیٹی کے تیسرے اجلاس سے خطاب کیا


آزادی کا امرت مہوتسو موجودہ نسل کے لیے ’سنسکار اتسو‘ ہے: وزیر اعظم

امرت کال ہماری قوم کے خوابوں کی تعبیر کے لیے سنکلپ سے سدھی کا دور ہوگا: وزیر اعظم

ہمیں اپنے اتحاد کو پروان چڑھانا چاہیے اور ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے جذبے کو آگے بڑھانا چاہیے: وزیر اعظم

ترنگا اتحاد کی علامت ہے، ایسا اتحاد جو ملک کے لیے اثبات اور خوشحالی لاتا ہے: وزیر اعظم

Posted On: 06 AUG 2022 8:58PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں آزادی کا امرت مہوتسو پر تیسری نیشنل کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کیا۔ نیشنل کمیٹی کے مختلف اراکین نے میٹنگ میں شرکت کی جن میں لوک سبھا کے اسپیکر، گورنر، مرکزی وزرا، وزرائے اعلیٰ، سیاسی قائدین، عہدیداران، میڈیا شخصیات، روحانی پیشوا، فنکار اور فلمی شخصیات اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات شامل تھیں۔ کئی شرکا ورچوئل طور پر بھی میٹنگ میں شامل ہوئے۔ سکریٹری ثقافت جناب گووند موہن نے آزادی کا امرت مہوتسو کے آغاز سے لے کر اب تک کی سرگرمیوں کا جائزہ پیش کیا۔

نیشنل کمیٹی کا پہلا اجلاس 8 مارچ 2021 کو وزیر اعظم کی طرف سے 12 مارچ 2021 کو آزادی کا امرت مہوتسو کا آغاز کیے سے پہلے منعقد ہوا تھا۔ کمیٹی کا دوسرا اجلاس 22 دسمبر 2021 کو ہوا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آزادی کا امرت مہوتسو کی کامیابی ملک کے ہر شہری کے تعاون کی وجہ سے ہے۔ انھوں نے کہا کہ قومی، ریاستی اور ضلعی سطح پر کمیٹیاں آزادی کا امرت مہوتسو کو عوام تک پہنچانے کے لیے دن رات کام کر رہی ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آزادی کا امرت مہوتسو کا جذباتی ذائقہ اس مہم کا مرکز ہے۔ جدوجہد آزادی کے دوران جو حب الوطنی کا جوش دیکھا گیا وہ بے مثال تھا۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ یہ وہی جذبہ ہے جسے ہمیں اپنی موجودہ نسل میں جذب کرنے اور اسے قوم کی تعمیر کے لیے استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ آزادی کا امرت مہوتسو ملک میں حب الوطنی کے جوش و جذبے کی فضا پیدا کر رہا ہے اور یہ ہمارے نوجوانوں کا قومی تعمیر سے جذباتی تعلق قائم کرنے کا سنہری موقع ہے۔

اس پس منظر میں، وزیر اعظم نے کہا، آزادی کا امرت مہوتسو نوجوانوں کے لیے ایک سنسکار اتسو ہے جو انھیں ملک کے لیے اپنا تعاون کرنے کے لازوال جذبے سے بھر دے گا۔ موجودہ نسل کل کی رہنما ہوگی اور اس لیے ہمیں اب ان میں فرض اور ذمہ داری کا احساس پیدا کرنا ہوگا تاکہ ہندوستان @100 کے خوابوں اور وژن کو پورا کیا جا سکے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ تکنیکی انقلاب نے تبدیلی کی رفتار کو بہت تیز کر دیا ہے۔ ہم اپنی قوم کے خوابوں کی تعبیر کے لیے پرانی تکنیکوں پر بھروسہ نہیں کر سکتے۔ اس لیے نوجوانوں کی صلاحیت کو بڑھانا اور انہیں آنے والے وقت کے تکنیکی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنا ضروری ہے۔

قبائلی آزادی پسندوں کی خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں مقامی قبائلی عجائب گھر بنا کر انھیں خراج تحسین پیش کرنا چاہیے۔ انھوں نے تجویز پیش کی کہ نوجوانوں کو ملک کے آخری سروں پر رہنے والے لوگوں کی زندگی سے واقف کرانے کے لیے سرحدی گاؤں کا پروگرام شروع کیا جانا چاہیے۔ اسی طرح ہر ضلع میں 75 سروور تعمیر کرنے کا پروگرام اور اسی طرح کے پروگرام نچلی سطح کے لیے بنائے جائیں جو پانی اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے سازگار ہوں۔ وزیر اعظم نے وضاحت کی کہ نوجوانوں کو ایسے پروگراموں سے واقف کرانا چاہیے تاکہ وہ ملک کے زمینی حقائق کو سمجھ سکیں۔

اپنے اختتامی کلمات میں، وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں اپنے اتحاد کو پروان چڑھانا چاہیے اور ہندوستان کو ایک بھارت شریسٹھ بھارت کے طور پر فروغ دینا چاہیے کیونکہ ایک متحد ملک ایک ترقی پسند ملک ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس روشنی میں ہمارا قومی پرچم ترنگا اتحاد کی علامت ہے، ایسا اتحاد جو قوم کے لیے اثبات اور خوشحالی لاتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم سنکلپ سے سدھی کے جذبے سے بھر پور امرت کال کے دور سے گزر رہے ہیں جو اگلے 25 سالوں میں ہمارے ملک کو کامیابی کی چوٹی پر لے جائے گا۔ انھوں نے ایک بار پھر کمیٹی کے ارکان سے درخواست کی کہ وہ آزادی کے امرت مہوتسو کو مزید تقویت دینے کے لیے اپنی تجاویز بھیجیں۔

کمیٹی کے اراکین نے ”آزادی کا امرت مہوتسو“ کے انعقاد کے لیے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے امرت مہوتسو کے تحت ان کی طرف سے کی گئی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور مہم کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنی تجاویز اور معلومات بھی دیں۔ مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آزادی کا امرت مہوتسو کی نیشنل کمیٹی کی تیسری میٹنگ میں کمیٹی کے ارکان کا خیر مقدم کیا۔ جناب امت شاہ نے وضاحت کی کہ ملک میں آج تک 60 ہزار سے زیادہ پروگرام کامیابی کے ساتھ منعقد کیے گئے ہیں اور آزادی کا امرت مہوتسو پروگرام قومی سے لے کر ریاستی، ضلع اور نچلی سطح تک پھیل چکا ہے۔ اپنے اختتامی کلمات میں انھوں نے اپنی قیمتی تجاویز اور وقت دینے پر وزیر اعظم اور نیشنل کمیٹی کے ارکان کا شکریہ ادا کیا۔

سکریٹری جناب گووند موہن نے کہا کہ آزادی کا امرت مہوتسو جن بھاگیداری اور پورے سماج کے نقطہ نظر پر بہت زیادہ مرکوز رہا ہے جس کی وجہ سے یہ ملک کے کونے کونے تک پہنچ گیا ہے۔

                                        **************

ش ح۔ ف ش ع-م ف

06-08-2022

U: 8791



(Release ID: 1849257) Visitor Counter : 167