مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ہیڈلائن


محکمہ ٹیلی مواصلات نے موبائل ٹاور کی تنصیب سے متعلق دھوکہ دہی کے بارے میں پبلک ایڈوائزری جاری کرتا ہے

Posted On: 05 AUG 2022 5:20PM by PIB Delhi

محکمہ ٹیلی مواصلات، وزارت مواصلات، حکومت ہند نے موبائل ٹاور کی تنصیب سے متعلق دھوکہ دہی کے بارے میں ایک پبلک ایڈوائزری جاری کی ہے۔

محکمہ ٹیلی مواصلات (ڈی او ٹی) کے نوٹس میں آیا ہے کہ کچھ بے ضمیر کمپنیاں/ ایجنسیاں/ افراد عام لوگوں کو دھوکہ دیتے ہیں اور موبائل ٹاورز کی تنصیب کے نام پر ان سے بھاری ماہانہ کرایہ وغیرہ کا وعدہ کر کے رقم وصول کرتے ہیں۔

اس سلسلے میں عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ:-

1۔ڈی او ٹی/ٹی آر اے آئی، براہ راست یا بالواسطہ طور پر موبائل ٹاورز کی تنصیب کے لیے احاطے کو لیز/کرائے پر دینے میں ملوث نہیں ہے۔

2۔ ڈی او ٹی/ٹی آر اے آئی یا اس کے افسران  موبائل ٹاورز کی تنصیب کے لیے کوئی "نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ" جاری نہیں کرتے ہیں۔

3۔ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز (ٹی ایس پیز) اور انفراسٹرکچر پرووائیڈرز (آئی پی-1) کی تازہ ترین فہرست، جو موبائل ٹاورز لگانے کے لیے مجاز ہے، ڈاٹ ٹی کی ویب سائٹ یعنی https://dot.gov.in اور https://dot.gov.in /

انفراسٹرکچر پرووائیڈر پر دستیاب ہے۔

4۔عوام کو خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ زیادہ محتاط رہیں اور کمپنی کی اسناد کی تصدیق کریں، اگرچہ کوئی کمپنی/ایجنسی/ فرد موبائل ٹاور کی تنصیب کے لیے رقم مانگتا ہے۔ ٹی ایس پی اور آئی پی -1ایس  کی ایسوسی ایشن نے تصدیق کی ہے کہ ان کے اراکین موبائل ٹاورز کی تنصیب کے لیے کوئی رقم نہیں مانگتے۔

5۔اگر کسی شخص کو ایسی کوئی دھوکہ دہی کی سرگرمی نظر آتی ہے، تو وہ اس واقعے کی اطلاع مقامی پولیس حکام کو دے سکتا ہے۔

6۔اس کے علاوہ، ڈی او ٹی  کے مقامی فیلڈ یونٹس سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے جن کے رابطے کی تفصیلات ڈی او ٹی  کی ویب سائٹ https://dot.gov.in/relatedlinks/director-general-telecom پر دستیاب ہیں ۔

********

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-8749



(Release ID: 1848990) Visitor Counter : 96