نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت کے سدھیر نے دولت مشترکہ کھیلوں-سی ڈبلیو جی 2022 کے ساتویں دن پیرا پاور لفٹنگ مقابلے میں تاریخی سونے کا تمغہ حاصل کیا، جبکہ سری شنکر نے مردوں کی لمبی کود کے مقابلوں میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے

Posted On: 05 AUG 2022 12:13PM by PIB Delhi

بھارت کے پیرا پاور لفٹنگ کے کھلاڑی سدھیر نے دولت مشترکہ کھیلوں سی ڈبلیو جی 2022 کے ساتویں دن مردوں کے ہیوی ویٹ مقابلے میں سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ 27 سالہ سدھیر، جسمانی طور پر معذور ہیں اور ان کی اس جیت سے بھارت کا پیرا کھیل کود میں تمغے کا کھاتہ کھل گیا ہے۔ دوسری جانب مرلی سری شنکر نے مردوں کی لمبی کود میں چاندی کا تمغہ حاصل کرکے، ایتھلیٹکس زمرے میں دوسرے تمغے کا اضافہ کردیا ہے۔ بھارت نے دولت مشترکہ کھیلوں میں اب تک سونے کے 6، چاندی کے سات اور کانسے کے سات تمغوں سمیت کل 20 تمغے حاصل کئے ہیں۔

صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم جناب نریندر مودی، کھیل کود کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر اور ملک کے کونے کونے سے بے شمار  بھارتی افراد نے ان کھلاڑیوں  کی اس شاندار کامیابی پر انہیں مبارکباد دی ہے۔

صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے سی ڈبلیو جی 2022 میں پیرا-پاور لفٹنگ میں سونے کا تمغہ جیتنے پر سدھیر کو مبارکباد دی ہے۔ صدر جمہوریہ نے ٹوئٹ کیا: ‘‘ کامن ویلتھ گیمس میں پیرا-پاور لفٹنگ میں سونے کا تمغہ جیتنے پر سدھیر کو مبارکباد۔ آپ کی پرجوش کارکردگی اور لگن کی بدولت آپ کو تمغہ اور ملک کی شان میں اضافہ ہوا ہے: دعا گو ہوں کہ مستقبل کی کوششوں میں بھی آپ اسی طرح چمکتے رہیں۔

ایتھلیٹ سری شنکر کو مبارکباد دیتے ہوئے، صدر جمہوریہ نے ٹوئٹ کیا: سری شنکر کو کامن ویلتھ کھیلوں میں لمبی کود میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد۔ آپ کی لمبی کود کی بدولت بھارت کو کامن ویلتھ کھیلوں میں اس زمرے میں اپنا اولین تمغہ حاصل ہوا ہے۔ اس غیر معمولی کامیابی سے بے شمار بھارتیوں خاص طور پر نوجوانوں کو ترغیب حاصل ہوگی۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کامن ویلتھ گیمس 2022 میں مردوں کے پیرا پاور لفٹنگ مقابلوں کے ہیوی ویٹ زمرے میں سونے کا تمغہ جیتنے پر سدھیر کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم نے ٹوئٹ کیا ‘‘سدھیر نے کامن ویلتھ گیمس 2022 کے پیرا-اسپورٹس میں تمغوں کی گنتی میں شاندار آغاز کیا ہے۔ انہوں نے باوقار سونے کا تمغہ جیتا ہے اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک بار پھر اپنی لگن اور عزم کا مظاہرہ کیا۔ وہ میدان پر لگاتار شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ مبارکباد اور سبھی آنے والے مقابلوں کے لئے نیک خواہشات’’۔

وزیر اعظم نے ایم سری شنکر کو مبارکباد دی اور ٹوئٹ کیا ‘‘ کامن ویلتھ گیمس میں ایم سری شنکر کا چاندی کا تمغہ بہت قیمتی تمغہ ہے۔ دہائیوں کے بعد ایسا ہوا ہے کہ جب بھارت نے کامن ویلتھ گیمس میں مردوں کی لمبی کود میں کوئی تمغہ حاصل کیا ہے۔ ان کی یہ شاندار کارکردگی بھارتی ایتھلیٹکس کے لئے نیک شگون ہے۔ ایم سری شنکر کو مبارکباد۔ دعا گو ہوں کہ وہ آنے والے وقت میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہیں۔

جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے سدھیر کو مبارکباد دی اور ٹوئٹ کیا : سدھیر نے سی ڈبلیو جی 2022 میں بھارت کے تمغوں کی فہرست میں اضافہ کیا ہے۔ سی ڈبلیو جی میں اپنا پہلا تمغہ حاصل کرنے پر آپ کو مبارکباد۔

جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے ایم سری شنکر کو مبارکباد دی ہے اور ٹوئٹ کیا ہے: کامن ویلتھ گیمس 2022 میں تمغہ حاصل کرنے پر ایم سری شنکر کومبارکباد۔ چار دہائیوں کے بعد لمبی کود میں کوئی تمغہ حاصل کیاگیا ہے۔ یہ واقعی بھارت میں کھیلوں کے لئے ایک تاریخی دن ہے۔ اس تمغے کے ساتھ ہی آپ نے ایتھلیٹکس کی دنیا میں بھارت کے مسلسل پروا ز کو مستحکم بنایا ہے۔ میں آپ سے مزید بہت سے  تمغے جیتنے کی توقع کرتا ہوں۔

مرلی سری شنکر کی حوصولیابیوں کے لئے یہاں کلک کریں۔

سدھیر کی حوصولیابیوں کے لئے یہاں کلک کریں۔

 

Click here for achievements of Murli Sreeshankar

Click here for achievements of Sudhir

 

*********

ش ح –  ع م– ع ر

U: 8723

 


(Release ID: 1848690) Visitor Counter : 125