خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
مشن وتسلیہ کے تحت خصوصی ضروریات والے بچوں کے لیے انتظامات
Posted On:
05 AUG 2022 12:41PM by PIB Delhi
خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ مشن وتسالیہ اسکیم پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) کے ساتھ منسلک ترقی اور بچوں کے تحفظ کی ترجیحات کو حاصل کرنے کا ایک روڈ میپ ہے۔ یہ بچوں کے حقوق، وکالت اور آگاہی کے ساتھ ساتھ نابالغوں کے انصاف کی دیکھ بھال اور تحفظ کے نظام کو مضبوط بنانے پر زور دیتا ہے جس کا مقصد ‘کسی بچے کو پیچھے نہیں چھوڑنا’ ہے۔ جوینائل جسٹس (بچوں کی دیکھ بھال اور تحفظ) ایکٹ، 2015 کی دفعات اور جنسی جرائم سے بچوں کا تحفظ ایکٹ، 2012 مشن کے نفاذ کے لیے بنیادی ڈھانچہ تشکیل دیتے ہیں۔ مشن وتسالیہ اسکیم کے تحت فنڈز ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ضروریات اور مطالبات کے مطابق جاری کیے جاتے ہیں۔
مشن وتسالیہ اسکیم کے تحت چائلڈ کیئر انسٹی ٹیوشنز (سی سی آئی) میں خصوصی ضروریات والے بچوں کے لیے جو جسمانی/ ذہنی معذوری کی وجہ سے اسکول جانے کے قابل نہیں ہیں، خصوصی یونٹ قائم کرنے کے لیے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مدد فراہم کی جاتی ہے۔ سی سی آئیز میں خدمات فراہم کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جن میں اسپیشل ایجوکیٹرز/تھریپسٹ اور نرسیں شامل ہیں جو بچوں کی ضرورت کے مطابق پیشہ ورانہ تھراپی، اسپیچ تھریپی، وربل تھریپی اور دیگر تدار کی کلاسوں کے لیے سی سی آئیز میں ایسے بچوں کے لیے درکار ہیں۔ ایسے گھروں کے لیے ریاستوں میں وسائل کے اداروں کی مدد سے اشاروں کی زبان، بریل وغیرہ میں اسپیشل یونٹ کے عملے کی استعداد کار میں اضافہ کیا جاتا ہے۔
*************
( ش ح ۔ ا ک۔ ر ب(
U. No. 8726
(Release ID: 1848681)
Visitor Counter : 121