کامرس اور صنعت کی وزارتہ

قومی انٹلیکچوئل پروپرٹی (آئی پی) ایوارڈز 2021 اینڈ 2022 اور ڈبلیوآئی پی او ایوارڈز کے لیے درخواستیں طلب کی گئیں

Posted On: 04 AUG 2022 2:08PM by PIB Delhi

مختلف زمروں میں قومی انٹلیکچوئل پروپرٹی (آئی پی) ایوارڈز 2021 اینڈ 2022 اور ڈبلیوآئی پی او ایوارڈز کے لیے درخواستیں مطلوب کی گئیں ہیں۔ قومی انٹلیکچوئل پروپرٹی (آئی پی) ایوارڈز درج ذیل کو تسلیم کرنے کے لیےتفویض کئے جاتے ہیں اور دیئے جاتے ہیں:

افراد، کمپنیوں، تحقیق وترقی کے اداروں، تعلیمی اداروں، ایم ایس ایم ایز، اسٹارٹ اپس اور تنظیموں کے ذریعے اپنی آئی پی وضع کرنے اور آئی پی کو کمرشیلائز بنانے میں حصہ رسدی کرنے کے لیے ، جن کے ذریعے ملک کے انٹلیکچوئل سرمایے کو جلابخشنے اور ایک ایسا آئی پی ایکونظام وضع کرنے میں حصہ رسدی کی گئی ہو جو اختراع اور جدت طرازی کو مستحکم کرتے ہیں، اور

آئی پی قوانین کے موثر نظام کو یقینی بنانے اور ایک صحت مند آئی پی ایکو نظام وضع کرنےکے لیے قانون نافذ کرنے والی ایجنسی۔

قومی انٹلیکچوئل پروپرٹی (آئی پی) ایوارڈز 2021 اینڈ 2022 اور ڈبلیوآئی پی او ایوارڈز کے لیے، مختلف زمروں میں درخواستیں طلب کی گئیں ہیں، جو کہ درج ذیل ہیں:

پیٹنٹس کی فائلنگ، گرانٹ اور بچوں کے سال(<18 سال)متعارف کرانے کے لیے اعلیٰ ہندوستانی افراد۔

  • پیٹنٹس کی فائلنگ، گرانٹ اور کمرشیلائیزیشن کے لیے ہندوستان کے اعلیٰ تعلیمی ادارے
  • پیٹنٹس کی فائلنگ، گرانٹ اور کمرشیلائیزیشن کے لیے ہندوستان کے اعلیٰ تحقیق وترقی کے ادارے / تنظیمیں
  • پیٹنٹس کی فائلنگ، گرانٹ اور کمرشیلائیزیشن کے لیے سرکاری شعبے کی سرکردہ کمپنی / پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی

2۔ مینوفیکچرنگ کا شعبہ

3۔ دیگر

  • پیٹنٹس کی فائلنگ، گرانٹ اور کمرشیلائیزیشن کے لیے سرکردہ ہندوستانی نجی کمپنی (ایم ایس ایم ای)
  • آئی پی فائلنگ، (گرانٹ / اندراج) اور کمرشیلائیزیشن کے لیے سرکردہ اسٹارٹ اپ
  • ڈیزائن کے لیے سرکردہ ہندوستانی کمپنی / تنظیم
  • ہندوستان اور بیرون ملک عالمی گرانٹس وضع کرنے کے لیے سرکردہ ہندوستانی کمپنی
  • سرکاری ویب سائٹ پر آن لائن ووٹنگ کے ذریعے عوامی رائے کے پول کے توسط سے پانچ (05) زمروں میں سے ہر ایک میں ہندوستان میں انتہائی مقبول جغرافیائی اشاریہ (جی آئی) متعارف کرانا
  • ملک میں آئی پی کے نفاذ کے لیے بہترین پولیس یونٹ (ایک کمشنریٹ میں ضلع/ زون)
  • آئی پی کی پرورش کے لیے بہترین انکیوبیٹر

درخواستیں مخصوص درخواست فارمز میں تفصیل کے ساتھ جمع کرنے کی ضرورت ہے جو https://ipindia.gov.in/newsdetail.htm?816/ پر دستیاب ہیں جنھیں غور کرنے کے لیے 31 اگست 2022 کو یا اس سے قبل جمع کیا جانا چاہئے۔ درخواستیں ای میل ایڈریس: ipawards.ipo[at]gov[dot]in پرالیکٹرانکلی بھیجی جانی چاہئے اور انھیں اس پتے: Dr. SuneetaBetgeri, Assistant Controller of Patents and Designs, BoudhikSampadaBhavan, SM Road, Antop Hill, Mumbai-400037 (Phone No: 022-24144127) پر ڈاک کے ذریعے ارسال بھی کیا جاسکتا ہے۔

یہ ایوارڈز 2009 سے دیئے جا رہے ہیں۔ اس ایوارڈ میں ایک لاکھ روپے کا نقد انعام اور ایک توصیف نامہ شامل ہے۔ یہ ایوارڈتجارت اور صنعت کے وزیر کے ذریعہ 15 اکتوبر 2022 کو ہندوستان کے سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام (مرحوم) کے یوم پیدائش پر، 15 اکتوبر 2022 کو دفتر کے کنٹرولر جنرل آف پیٹنٹس، ڈیزائنز اور ٹریڈ مارکس کے ذریعہ منعقدہ ایک تقریب میں دئے جائیں گے۔

*****

U.No.8676

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1848515) Visitor Counter : 136